Saturday, November 5, 2011

word origin,lafzoon kay bahroop






لفظوں کے بہروپ

تحقیق

صفدر قریشی




c
جملہ حقوق محفوظ
کتاب کا نام
مصنف
تعداد
سنہ اشاعت
کمپوزنگ
پرنٹر
پبلشر

قیمت
ملنے کا پتہ

لفظوں کے بہروپ
صفدرؔ قریشی
500
200 ء
اعجازؔ قریشی
فیض الاسلام پرنٹنگ پریس ،راولپنڈی
وحدت پبلی کیشنز،173.c،گلی نمبر7(محمدی سٹریٹ)،آبادی نمبر ۱ ، نزد فیض مسجد،ٹنچ بھاٹہ،راولپنڈی۔فون:۔5513656ْ ؟روپے
۱۔وحدت پبلی کیشنز،راولپنڈیqureshi@yahoo.com۔safdar
۲۔احمد بک کارپوریشن،اقبال روڈ راولپنڈی۔فون:۔5558320
۳۔اشرف بک ایجنسی،کمیٹی چوک،راولپنڈی،فون:۔5772306
۴۔بک سینٹر- 32حیدر روڈ صدر راولپنڈی،فون:۔5565234
markone1970@yahoo.com
۵۔اکبر سٹیشنرز اینڈ بک سیلرز،ٹنچ بھا ٹہ، راولپنڈی،فون :۔5510049


isb:.969.851
فہرست
نمبر شمار
عنوان
صفحہ
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
دیباچہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وحدانی لغاتِ فاتحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علمی لغات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو حرفی بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جُوتا کیسے بنا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لفظوں کے بہروپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضمائر کی اصل و بدل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھنڈ شکر کی سر گزشت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظروف کی وجہء تسمیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اعضائے بدن کی ڈکشنری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رشتے ناتوں کی ڈکشنری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نباتات کے لغات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیوانات کے ناموں کی ڈکشنری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پدرم سلطان بود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلابی اردو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نمونہ عالمی ڈکشنری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانی کی کہانی،شذرات

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
کائنات کا ہر شعبہ ہر وقت تعمیرو تخریب کے عمل سے دو چار ہے۔زبانیں بھی اس قانون کے تحت نت نئے روپ بدلتی رہتی ہیں۔کیوں اور کیسے؟ اس کا جواب وحدت اللسان کی مطبوعہ تین جلدوں میں دیا جا چکا ہے۔ایک نیا موضوع ہونیکی وجہ سے بعض حضرات کو تفہیم میں کچھ مشکلات پیش آرہی تھیں۔ان کی سہولت کے لئے الفاظ کے بننے بگڑنے کی چندعملی مثالیں پیش کی جا رہی ہیں۔اس سلسلے میں اس حقیقت کو سمجھنا ضروری ہے کہ زبان کی لغزش سے لفظ کاتلفظ بگڑ جاتاہے اور بگڑا ہوا تلفظ بعض اوقات نیا لفظ بن جاتا ہے۔جیسے روز نامہ ایکسپریس کے کالم نگا رمحترم سہیل صاحب نے ایک مشاعرہ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بنگالی شاعر کے تلفظ کا تعارف کرایا ہے:۔
نہ سوکھا کورے گا نہ گیلا کورے گا
تم سالا مت ر و ہم بد دعا کورے گا
اس تلفظ کی ایک دوسرے صاحب نے اس طرح تصحیح فرمائی :۔
نہ شکوہ کروں گا نہ میں گلہ کروں گا
تم سلامت رہو میں بس دعا کروں گا
(بروایت شیخ عبدالغفور)
صفدر قریشی،۱۰/اکتوبر ۲۰۰۹ ؁

تعارفی لغت
آغاز میں لفظوں کے بہروپ کے عنوان سے لکھے گئے مضامیں سے چند لغات کا انتخاب پیش کیا جا رہا ہے۔ان لغات کے مطالعہ سے موضوع کے متعلق کچھ موانست پیدا ہو جائے گی۔مزید وضاحت کے لئے جن مضامین سے لغات کاانتخاب کیا گیا ہے ان کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ان کا مطالعہ نہایت ضروری ہے۔ان مضامین میں الفاظ کے بگڑنے کے عمل کی وضاحت قواعد کی روشنی میں کی گئی ہے۔
قواعد کے بارے میں سرِ دست چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔
۱۔ لغزشِ لسان کی وجہ سے اکثر حروف اپنے ہم مخرج یا قریب المخرج حروف میں بدل جاتے ہیں۔عربی ماد ہ ق ط ع کا مصدر قَطْعًابگڑ کر کاٹنا بن جاتا ہے
۲۔زبان کی بے احتیاتی کی وجہ سے کوئی حرف کلمہ سے خارج ہو جاتا ہے۔ قَطْعا کا عا کٹنے سے قَط رہ جاتا ہے۔یہ قط اپنے ابدال سے بدل کر اردو میں کَٹ، فارسی میں کُش اور انگریزی میںcutکی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
۳۔حرکات بدلنے سے بھی نیا لفظ بنتا ہے۔کَٹ کا زبر پیش سے بدل کر کُٹ (پنجابی مصدر کُٹناں کا امر)،کُش(فارسی مصدرکُشتن:کاٹنا) کا پیش زبر سے بدل کر کَش( مصدرکَشیدن:کھینچنا) اورcutکاu(یُو)a( اے)سے بدل کرcat(قِطّ بمعنیٰ بلی )کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
۴۔زبان کی بے احتیاتی کی وجہ سے کبھی کوئی زائد حرف بھی کلمہ میں در آتا ہے۔ انگریزی لفظ campکی اصل کے خَیمہ ۔خَیمہ کا ہ کٹنے سے خیم رہ جاتا ہے۔صوتی مناسبت سے تو اس کا بدلcamہونا چاہئے ۔اس میں پی(p)کا داخلہ
بظاہر غیرفطری لگتا ہے ۔مگر حقیقت میں یہ داخلہ فطری قانون کے تحت ہے ۔
۵۔بعض دفعہ کلمہ کے حروف باہم جگہ تبدیل کر لیتے ہیں۔عربی کا اَزْرَق(نیلا)غلط تلفظ کی وجہ سے ارزق بن جاتا ہے۔
ان کے علاوہ بھی بہت سے قواعد ہیں جن کی تفصلات وحدت اللسان کی مطبوعہ تین جلدوں میں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ آنے والے مضامیں میں ان قواعد کے عملی اطلاق کا تعارف کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ماہرینِ لسانیات کے لئے میری اس کاوش کو سمجھنا کوئی مشکل نہیں مگر عام قاریوں کے لئے کچھ اشکال ومسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔اس کی وجہ عربی زبان کی طرف سے بے اعتنائی ہے۔ میں نے اپنی سمجھ کے مطابق ان مضامین کو عام فہم بنانے کی حتی المقدورکوشش کی ہے ۔مجھے امید ہے کہ کہ اگر زیرِ نظر لغات کو دو تین دفعہ پڑھا جائے تو بہت سے اشکالات دور ہو سکتے ہیں۔
علامات
۱۔عربی رسم الخط میں لکھے ہوئے الفاظ اصول اوربقیہ ان کی تبدیل شدہ اشکال ہیں۔عربی کے لئے(ع)،فارسی کے لئے(ف)،ہندی کے لئے(ہ)،سنسکرت کیلئے(س)،قدیم اردوکیلئے(ق)،ترکی کے لئے (ت)اورپنجابی کے لئے(پ)کی علامتیں استعمال کی گئی ہیں۔بقیہ زبانوں کا رسم الخط ان کا نمائندہ ہو سکتا ہے۔
وحدانی لغاتِ فاتحہ
قرآنِ پاک جامعُ العلوم ہے۔سورہء فاتحہ اس پاک کلام کا خلاصہ ہے۔ذیل میں اس سورہ میں استعمال ہونے والے افعال و اسماء کے مادوں سے جنم لینے والی ذریت یعنی مصادر و مشتقات کے متبادلات و ابدال کی نشان دہی کی جا رہی ہے۔
ایک مادہ کے کئی مصادر اور ہر مصدر کے کئی معانی ہو سکتے ہیں۔ہر معنی کے لئے اس سے معنوی و صوتی مماثلت رکھنے والے ہم زبان الفاظ کو متبادل اورغیر زبان مماثلات کو بدل کہا جاتا ہے۔
اللّٰہ کے مادہ ا ل ہکی ذریت
اِلٰہ ،اللّٰہ(معبود،خدا):ہَر(ہ)،ہَری(ہ)،الو(عبرانی)،اِیْل(عبرانی)،Allah
اسمکے مادہ س م وکی ذریت
سُمُوًّا(اونچاہونا):top
اِسْمَاءً(ایک شہر سے دوسرے شہر لے جانا):سِبَاءً
سَمَاء’‘(۱)آسمان:سمان(پ)،گھم(ق)،گھمن
السَّمَاء(بلندی):Acme
السَّمَاء’‘(فلک):آسمان
سَمَاء’‘(۲)بارش: چہنمب(پ)،چانبھا(پ)
سَمِیّ’‘(نظیر):سماپن(ہ)، example،sample
حمدکے مادہ ح م دکی ذریت
حَمْدًا (تعریف کرنا):مَدْحًا،مَدْھًا ،خمًّا
حَمْْد(تعریف ):پھُنڈ(پ)،hymn
تَحْمِیْد(خدا تعالی کی باربار تعریف کرنا):مدح، بھجن، تپسیا،commend
حَمَّاد (بہت تعریف کرنے والا):بھاٹ،poet ، hymnist
حُماد(غایت): اَفَدَ، اَمَد
ربّکے مادہ ر ب بکی ذریت
رَبًّا:(۱) جمع کرنا:لَاءَ م،مُلَاءَمہ
رَبًّا(۲)اصلاح کرنا،درست کرنا:رَأبًا،رَبْءًْا،رَمًّا،رفوًا،رأمًا، repair
رَبًّا(۳) اقامت کرنا:رَمْاأ،رَیمًا،بہناں(پ)
رَبًّا(۴)شیرہ ملنا:لنمبناں (پ)
رَبًّا(۵)پالنا:تربِیَۃ(مادہ ر ب ی)
رِباَبَۃ(سرداری):رِبَاعَۃ
رَبّ (سردار):رَأب ، rabbi
مُرَبِّی(پرورش کرنے والا):پربھو(س)
رَبَّۃ(گھر):بیت،رَبْع
رُبُُّّ( پھولوں کے رس کوپکاکر گاڑھاکیاہواشیرہ):رَاب(ہ)،لپی(ہ)
مُرَبَّب(مُرَبہ):مُرَبہ
عالمینکے مادہ ع ل مکی ذریت
عِلْمًا(پہچاننا):عِرْفَان
عَلَم(نشان):آرم (ف)،lable,olive
عَالِمۃ(عَالمہ):alumnus
عَالِمہ(عَالمہ):aluma
رحمٰن اور رحیمکے مادہ ر ح مکی ذریت
رُحْمًا(مہربانی کرنا):رَأمًا،رَبعًا،رَافًا،رحم آنا
رَحْمَۃ(رحم کرنا):pity
رَحمَْۃ(رَحم): رَفْھَۃ،رَوْفَۃ،رَبَاء
مَرْحَمَہ(رحم):مہربانی
مالککے مادہ م ل ککی ذریت
مَلَکًا(۱) مالک ہونا:belong
مَلَکَا(۲)نکاح کرنا :marriage، marry
مُلْکۃ(مُلک):وَلَایَۃ
مَلَک(فرشتہ):فرشتہ
مِلَاک(سرمایہ):مال
مُلْکَہْ (ملکیت):belonging
مَلَکَۃْ (ملکہ):practice،مہارت
یومکے مادہ ی و مکی ذریت
یَوْم(۱)فجر تا غروبِ آفتاب:day،diem(جیسےper diem)
یَوْم’‘(۲)وقت:زمن،ضمن،زماں،سماں،دَم،time
الدینکے مادہ د ی نکی ذریت
اِدْیَان(۱)ادنٰی ہونا،نا چیز ہونا:adown
دُوْن(۱)نیچے:down
دُوْن(۲)حقیر:ٹیناں(پ)،tiny
نعبدکے مادہ ع ب دکی ذریت
عَبَدًا(منہ ناک بھنویں چڑھانا):عَبْسًا
عَبُوْدِیَّت(خدمت کرنا،عبادت کرنا):بندگی ،پوجا
تَعْبِیْدًا (بھاگنا):اَبْقاً،بھاگنا
عَبْد (غلام):بندہ،پوجاری
عَابِدَہ(عبادت گزار):بندی،پوجارن
عَابِدَہ(خادمہ):باندی،maid
عَابِدَہ(پاک):پاک،pious
عَبَیْد(غلام):ایبک(ترکی)
نستعین کے مادہ ع و نکی ذریت
اِعَانَۃ(مدد کرنا):aid
اِسْتِعَانَۃ(مدد مانگنا):assistance
اِھْدِکے مادہ ہ د یکی ذریت
ھِدَایَت(راہنمائی):آدیش (س)،آدیس(س)
ھِدَایَۃ’‘(رہنمائی کرنا):educate,advise,guide
ھُدًی (راہنمائی کرنا):head
ھُدًی(دن):دن
تَھْدِیَۃً(جدا جدا کرنا): تَوْزِیْع،divide
ھادی(راہنما):Head
صراط کے مادہ ص ر طکی ذریت
صِراط(راستہ):سراط،طَرِیق،دَرَج،دَرس،مَسْلَک،سڑک،road,route
course,track,
مستقیمکے مادہ ق و مکی ذریت
قَوْمًا،قَامَۃً(۱) قیام کرنا:قَمْأً،غَیْمًا،خَیْمًا،جمنا،camp
قَوْمًا،قَامَۃ(۲)ظاہرہونا:خُفْوًا،خَفْیًا
قَوْمًا،قَامَۃً(۳) رکنا:صَوْمًا
قَوْمًا،قَامَۃ(کھڑا ہونا):وُقُوْفًا
تَقْوِیْم(کسی چیز کی تعیین و تعدیل کرنا):scheme
قِوَام (قِوَام ،شیرہ):jam
قَامَۃ(لوگوں کا گروہ):جماعۃ
قَاءِمَہ(پایا ):تھم،تھمی(پ)
مَقَام(قیام):ٹھَام(ق)
انعمتکے مادہ ن ع مکی ذریت
اَنْعَام’‘(مویشی):animal
نَعَامَۃ (۱)نفس:نَحْب
مغضوبکے مادہ غ ض بکی ذریت
غِضب(غصہ،قہر):غَیْظ،غُصّہ
غِضَاب(غصہ دلانا):غَیْظًا
غَضَّبۃ(غضبناک):غضبناک
ضآلینکے مادہ ض ل ل کی ذریت
ضَلَالَۃً(بھٹکنا ):ڈولنا(ہ)،کھڑاچنا(پ)
ضَلّ (باطل):تَرَّہ
ضَلَل (پتھروں کے نیچے بہنے والا پانی):کاریز
ضِلَّۃ(گمراہی):کُراہ(ہ)،تیرگی(ف)
اُضْلُوْلَۃ(غلطی):غلطی
آمین کے مادہ ا م ن کی ذریت
اَمْنا(امن میں آنا): امن پانا
اَمِن(اماں،پناہ):اماں،پناہ
اِیْمَانًا(یقین لانا):ماننا
اَمَنَۃ(اطمینان):happiness
اُمْنِیَّۃ(آرزو):امنگ
آمین(آمین):amin
انتخاب از جامع العلوم(غیر مطبوعہ )
علمی لغات
دِرہم چاندی کاسکہ( جس کا وزن۸؍۱ اونس ہوتا ہے):درم
دِرہم (چاندی کاسکہ جس کا )وزن۸؍۱ اونس ہوتا ہے:dram
دِرْعہ(گز):ذِرَاع yard,
زَمَن(وقت):زمانہ ،سماں(ہ)،سما(ہ)،دَم(ف)‘ ہنگام (ف)،time‘jiffy
میداء‘ُ (پیمانہ ‘ مقدار ‘ سڑک کی لمبائی):میٹر،مِتْرmeter,
مِیْل (چار ہزار ہاتھ کا فاصلہ ):مِیْل،mile
مِیْلَۃ(وقت ، زمانہ ، لمحہ):پل(ہ)،ویلا (پ)، پہرہ، while
مِیْقات(وقت کا پیمانہ):watch
رَصَاص(سیسہ): سیسہ ،سیسا‘ سکّہ،رانگ،lead
زُجاج(شیشہ):کانچ(ہ)،کچ (پ)،شیشہ،sand
صُفر(پیتل):brass،copper، تانبڑا(ہ)
الانبیق(بھبکا):alambic
اَلْکُحل(اَلْکُحل):alcohoL
کُحل(سرمہ):معنیء مستعار:۔کوئلہ ،کولا(پ)،کالا، coal(کالے رنگ کی وجہ سے کُحل کو استعارہ بنایا گیا ہے۔)
کِلس(چونا ):کِلس، چاک،کھریا ،calcium ،chalk
بَرِیْمَہ (سوراخ کرنے کا اوزار،برما):برما، پَرماہ(ف)، پرما (ف) ، ورما(پ)
فرجار(پرکار):پرکار
خَوِذَۃ(خود):خود
دِرْع (فولاد کا جالی دار کرتہ،زِرہ ):زِرہ (ف)
طَبِل(ڈھول،دمامہ،مردنگ):ڈھول
طَبْلَۃ(طَبْلَہ):طَبْلَہtambour،tambaurin‘ timbrel
دَفُّ ٗ(ایک ہاتھ سے بجایا جانے والا ایک ساز،ڈُفلی):ڈُف،ڈُفلی،ڈمرو(پ)
نَاقور(بگل،نقارہ):نقارہ
جَلَاجل(گھونگھرو ):جھنجھنا، گھونگھرو ، زنگولا(ف)
سَفِین(لکڑی پھاڑنے کا کیل یا فانہ):فانہ(ف)، پھانا(پ)
بُرْکَان(آتش فشاں):volcano
فلکیات
فلک ’‘(آسمان):welkin
مریخ(مریخ):mars
جُونَا ء(سورج):sun
جَدیبرج (پہلے سال کا بکری کا بچہ):جودی، zodiac
جَدی(برج) پہلے سال کا بکری کا بچہ:kid
مُذَنَّب (دم دار ستارہ):comet
طَالِعْ (چمکنے والا، قسمت): تارہ، ستارہ ، star
ثُرِیَّا(جھمکا سات سہیلیوں کا):cluster
جَوزَادو جڑواں( لڑکوں کی شکل کا برج):زوج،جَوٹا ، جُٹ
حَمَل(پہلا برج بشکلِ) مینڈھا:بھارو، برہ (ف)
عقرب’‘بچھو(آٹھواں برج):scorpion
قوسکمان (نواں برج جو کمان کی شکل کا ہوتا) :,quoit(ہلال)چاند
سُنْبَلہخوشہ (چھٹے برج کا نام):بالی، بال
اُصطرلاب( ستاروں کی بلندی ,رفتار اور مقام دریافت کرنے کا آلہ ):astrolab
رنگ
اَصْفََر(زرد):پیلا ، پیلی،pale، pallid
نِیْلْج ’‘(نیلے رنگ کا):نیلگون
خَضِرُ ٗ(سبز): green
بَیْضَاءُ (سفید):بگَّا(پ)،white
اَسْوَد(سیاہ):soot،smut
اَزْرَق(آسمانی):,azureارزق ،سلیٹی
وردی (گلابی):رَتَّا (پ)،red ، rosey
لسانیات
صرف’‘(صیغوں کی وضع وہیت کا علم): کلپ(س)،grammer
اُسْطُورہ (کہانی ، من گھڑت بات):,story tale
اسَاطِیْر (قصے کہانیاں):history
عَتِیق (پرانا):antique
عَہد(زمانہ):age
(انتخاب از وحدت اللسان جلد دوئم :کتابِ حذف و اضافہ )
دو حرفی بات
’’لفظوں کے بہروپ‘‘ ساختیات لغات کے موضوع پر لکھے گئے چند مضامین کا مجموعہ ہے۔ذیل میں ان مضامین سے چند لغات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وضاحت کے لئے متعلقہ مضمون کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
جُہد(کوشش کرنا): جُتنا ، جِد
نَجْدًا(غالب آنا):جیتنا،جُتناں (پ)
تَزْوِیْجًا(نکاح کرانا،ملانا):جُتنا ،جُٹنا ، چُدنا
عَقْدًا(معاہدہ کرنا،گرہ لگانا): گتھنا،گندھنا، گانٹھنا،گٹھنا،گٹھوانا، گنڈھناں (پ)،knit
عُقْدہ(گرہ،گانٹھ):جَٹا، چونڈا، چُٹیا، کُہنڈی(پ)،گنڈھ(پ)، گٹھ، گنڈا ،گَٹ،گنڈی ،کُنڈا،کُنڈی،گَنڈ،گنڈھ،گَنڈھا،گتھیُ،کُنڈلی،کُنڈل،کُنڈال، گُنجھل،گُچھاگتھلی، گُت(پ)، گُتکڑی(پ)،knot۔(تفصیلات متعلقہ مضمون میں ملاحظہ فرمائیں)
ذات(قوم،قسم ،نوع):جات ،جاتی،گوت،cast
اُغْنِیَہْ( گیت ،سُر ،راگ،گانا):جَت،گیت ،چھند ،song,ditty,sing,chant
ایجاد (آلہ مشین): جَت،device
جِہت(سمت ،جانب):جِت ، جتھے ،جتھاں
کَذَا (جیسا): جِتا
جُوتا کیسے بنا؟
کُوث(جُوتا ):جُوتا ،جوت، کھُوسر، کھوسڑا،جُتِی(پ)ّ،کھُسَّہ(پ) ، کوش(ف)،shoes
زَوْج(جفت،جوڑا،خاوند،بیوی،ساتھی):جُٹ،جوٹا، جوگ،یکتہ(س)،ساتھی،
ساجھی،سنگی،سنگ،سکھی، ساکھی، دوند(س)،spouse,joint
زَوجًا( نکاح کرانا،ملانا):جُٹنا، wed، wedding
زوجہ(بیوی): ووہٹی(پ)
زَوجًا(ملانا):جوتنا
لفظوں کے بہروپ
مُلَمَّع (بناوٹ):ملما،بہروپ، form
مُلَمَّع (قلعی): film
لَمْعَہ( جسم کے رنگ کی چمک): روپ
لُمُوْع ( چمکنے والا)،لامعہ(چمکنے والی) :لامبہ، lamp ، luminary،luminnous
سِرَاج (چراغ):چراغ، سورج، torch
شمع(شمع):شمع،دیپ ،دیپک
قَندیل(قَندیل):candle
جُوْنَاء(سورج): sun
جُوْنَائی(سورج سے منسوب،شمسی): جون، june ،جولائی،july
شمسی(،شمس سے منسوب ،شمسی):دھوپ،دُھپ(پ)
مَنَارَۃ (روشنی کی جگہ،روشنی کا مینار) : منارہ،مینار،minaret
ضِیَاء،ضَوء (روشنی): دِیا ،دیوا (پ)، چانن(پ)
صَرِیف(چاندی): رُوپا(ہ) ، روپیا،روپیہ،silver
ضمائر کی اصل و بدل
ھُو(ضمیر واحد مذکر غائب): وُہ ، اُو(ف)، او(پ)،وِی (ف)، وَے ،he
ھُنَّ (ضمیر جمع مؤنث غائب) : وُن ،اُن،اوناں(پ)،ھوناں(پ)،آناں(ف)
اَنتُم(ضمیرجمع مذکر حاضر/مخاطب):تُم
اَنتُمَا (تثنیہ مخاطب): شُمَا(ف)
اَنْتَِ(واحد مخاطب): تُو، تُوں(پ)، thou، you،ye
مِنِّی( ضمیر واحد متکلم ،میرا،میری):میں، مَن(ف) ،mine,my
مِنَّا(ضمیر جمع متکلم ،ہمارا):ہمن,ہمنا ,ہم, مَا(ف)، we
( ملخص اقتباس از وحدت اللسان جلد سوم :وحدت الصرف)
کھنڈ شکر کی کہانی
سُکَّر(شکر) :شکر، گُڑ،شیریں، sugar ، saccharin۔
السُکَّر(گنا): نیشکر
سَکَر(ہر نشہ آورچیز): سجار،cigar، cigarette
قَنْد (شکر،کھانڈ): کھانڈ، کھنڈ(پ)،کاندو (ق)، کاندا (ق)،candy
مُصَّان(گنَّا ):گنَّا ،پونڈا (ہ)،پونا(پ)،چینی
ظروف کی وجہء تسمیہ
ظَرْف( برتن،ہر چیز کا مکان،عوام مشکیزہ کے معنی میں بھی استعمال کرتے ہیں): ضَرْف،تھال،تھالی،چِلَم ،trough،delf،tray
فَدَاء(۔۔۔جو،گیہوں،کھجور وغیرہ رکھنے کا برتن،غلہ وغیرہ کی جگہ):pot،پہانڈا(پ)
،بھانڈا ، مَٹ، مَٹِّی،بادِیہ،بازیہ
کُوْب (بے دستہ کا پیالہ):کَوپ(پ)،کُپَّا،کَپ،کُپِّی(ہ) ،جھاب(ہ)،جھابا(ہ)
،جام(ف)،،ڈھوبرا(ہ)،ٹانبڑا(ہ)،دابڑا،ٹب ،ٹپ(پ)tub,cup,goblet,
دَلْو (ڈول): دَوْرَق (جدید)،ڈول ،ڈولا(پ)، ڈولچی
کَوَّاب’‘ ( برتن ساز):کمھار،کبھار (پ)
تَکْوِیْب(بٹے سے کوٹنا) :کوبیدن(ف)
صَاخِرَہ ( پینے کے لئے مٹی کا برتن): چھاگل، ساغر(ف) ،گاگر،جھجھرَّ،گگرا،گگری،جھجھری، گنگال
غَضَارہ(بڑا پیالہ) : کَٹورہ،کٹوری
قَدَح (گلاس،مطلق پیالہ،جام ،ساغر)کُوزہ(ف)،کَدُو(ف)،canteen
جَرَّہ (مٹی کے گھڑے): گھڑا،گھڑی،ٹھلیا،jar
لَکَن (پیتل کی پرات): مِرْکَن،لگن
قِدْر(ہانڈی): کیتلی،کٹھالی، kettle
اعضائے بدن کی ڈکشنری
بَدَن (جسم): پِنڈ، پِنڈا،body
عُضْو ( بدن کا حصہ): انگ،اَنْج(پ)
رَأس’‘( سَر ): سر
اُذُن (کان): کان، کَن(پ)
عَیْن ’‘ (آنکھ): آنا(پ)،نَین،عینک، آنکھ، اَکھ(پ)،eye
نُخْرَۃ،مَِنخَر( ناک کا اگلاحصہ ): ناک،نک(پ)،نَاس(پ)،نتھنا،نَکَوڑا(ہ) ،nose،nozzel
قِحف’‘(کاسہء سر): کھوپڑی
فَمُ ٗ(مُنہ ) : منہ ، مَو(ق) ،بُوتھا،mouth
وَجْہ (چہرہ): مُکھ ،ماتھا، مَتّھا، پیش، پیشانی، مانتھا،مونڈ ,وِڈ (پ)face,phase,
بَیْضَہ(خصیہ): فوطہ،بَنٹا
طِحَال(تِلی): تِلی
رِءۃ ,رَیَّۃ(پھیپھڑا ) :lungs
قَدَم:step
عُنُق (گلا): neck
عِذَار(رخسار) :گال،گل(پ) ، گَلُّو(ف)، jowl
ْخَدّّ (گال):chech
خَال : تِل
نُطْق (زبان،گفتار،بولی): tongue
سَاق(پنڈلی ) : ٹانگ،ٹنگ(پ)،جہنگھ(پ)shank,(مستعار معانی)
جِرِّءۃ( حلق) :گلا،گُلُو (ف)، gorge,gullet ،throat
ذَقَن(ٹھوڑی):chin
کَتِف( کندھا ) :کَندھا
بَطن :پیٹ
یَد( ہاتھ): ہاتھ،ہات،ہتھ،ہتھیلی،hand
خِنْصَر( چھنگلی) :چھنگلی ،چھنگلیا
عَضَلَہ( سخت گوشت،گوشت اور پٹھے کا مجموعہ):ادلا، ڈَولا(پ) ،چھلِّی(پ) ثَدْی( پستان) :چھاتی،دودھ،دودھی،چوچی،teat,chest ،dug
سِنّ(دانت):دانت،دند(پ)،دندان(ف)،teeth ،tooth
مُخ (بھیجا):بھیجا، mind
مَغز(گُودا،بھیجا،گری) : گودا،بھیجا،مِکھ(پ)،mind
عِند ( دل ):ہردا(ہ)، heart
صَلیب(چربی):چربی
سَوْئت( شرمگاہ): چُوت، چُت
مَقعد( دُبُر،کُون) :گانڈ
ھَل(بال): hair
رشتے ناتوں کی ڈکشنری
اُمّ(والدہ): ا ماں،ماں،مم،ماما،مام ، میّا(ہ) ، میّا، بے بے (پ)،
بَوْبَوْ(پ)،بے(پ)،ماتا (ہ)،مادر(ف)، mother،mum
عَمَّہ(پھوپھی):پھوپھی،پھپھی،بُوا ، بھؤا
اب(والد): ابّا، ابّو،باپ،پیو(پ)،باپو،بابا،پاپا،pope
مِطْرَان(لاٹ پادری):پادری،پدر،پِتا،father
اِبْن (بیٹا): بَنّا،منا،mini،minion
بِنْت(بیٹی): بنتو(پ)، بیٹی ،بٹیا
(معنیء مستعار:۔بیٹا،بِٹوا،پُت(پ)،پُوت،پتر(پ)،پسر(ف)
حَافِد،حَفِید (پوتا): پوتا،پوترا(پ)
حَافِدۃ(پوتی): پوتی،پوتری(پ)
جَدّ ( دادا) :دادا،dad,dady
جَدّۃ(دادی):دادی
جَدّ ( دادا) :(معنیء مستعار)چچا،چاچا
جَدّۃ(دادی):دادی
خَال (خالہ کا شوہر): خالو
اَلْخَال (خالہ کا شوہر): uncle
،خَالَۃ(والدہ کی بہن): خَالہ
ظَہِیر (مدد گار،دوست): یار، یاور،سہیلی،سہارا،دولا(پ)،ڈولا(پ)،dear
اَخ’‘ (بھائی): akin,kin
اُخْت’‘(بہن)،sister
نباتات کے لغات
مادہ ن ب ت کی ذریت
نَبْتًا(سبزی کا زمین سے اُگنا،پھٹنا) : تَفَتُّح’‘،نَبْطًا، بَدَاء،نَبْشًا،پھوٹنا،پھَٹنا،
پھُٹناں(پ)،پاٹناں(پ)،پُنگرناں(پ)
َبحْرًا(پھاڑنا،چیرنا):فَرْیًا، پھاڑنا
نَبْتًا(بونا) : بیجنا ں(پ)
حََبَّۃ(تخم):بیج
نَبَات(جو کچھ زمین اگائے جیسے پودا): بوٹا،بُوٹی ،پودا
نَبَات(جو کچھ زمین اگائے جیسے پودا): مستعار معانی:۔پُتھی(پیاز کی اَنڈی) ،بتؤں،
پہٹھا،بھنڈی،پُدنہ،پودینہ،پیاز،مونگ،موٹھ،مکی،مکئی،میتھی،میتھری ،vetch،petal
نَبَات’‘(نباتات کا علم):botany
نَبَاتی(علمِ نباتات کا ماہر):botanist
نَبَاتی’‘(علمِ نباتات کی طرف منسوب):botanical
نَابِت(آدمی یا مویشیوں کے بچے):بچے،پُتّر(پ)،پونگ،پونگرے،پود
نَبُّوت(چھڑی،ڈنڈا): بینت(پ)،پُونگا(ہ)،بانسbat,

شَجَر(درخت ):ضَرَاء،صَار،جھاڑ،جھاڑی،tree
صَندل( ایک قسم کی خوشبو دار لکڑی ): چندن، sandal(wood)
سیسم:شیشم, ساسم, hesham s
اِسبیداج (ایک درخت): سفیدہ
سبزیاں
سَبَط( تر و تازہ نصی گھاس): سبزی،سبزہ،سبز
بَقْل،بَقْلہ (سبزی): وَکَّھر(پ)
قِثَّاء’‘( ککڑی): ککڑی،کھکھڑی،کَچرا(پ)،کچری(پ)
شربتی (شربت سے منسوب): تربوز،تربوزہ،خربوزہ،خرپُزہ
کُرْم(انگور کی بیل) : grape
یَقْطِیْن(کَدو ):کَدو
خِیَار(کھِیرا): کھِیرا، gherkin،تَر
جَزْر(گاجر):گذر(ف)، گاجر، carrot
باذنجان(بینگن): باتنگان ، بینگن، وینگن(پ)،bringil
فِلفَل( مرچ ): pepper
عُقْدَہ( پیاز) :گنڈا(پ)
ثُوم ( لہسن): تھوم (پ) ،تُوما (ف)
غَرَام(چنا): چھولا،gram
رُزّ’‘( چاول): چاول، چول(پ)،rice
قُطن(روئی,کپاس):کتان ،سوت،cotton
ثَمَر(پھل):پھل،پھَلِی،بار(ف)،fruit
ثَمْرَۃ (اولاد):ٹبَّر(ہ) ،تبار(ف)،
وَرْق (پتا):ورقہ،برگ(ف)
سُوق( تنا):شاخ (معنیء مستعار)
بِناء( جڑ):بن
بِنْج (جڑ): بُنْک،بیخ
دَانِیَہ (جھکنے والی،لٹکنے والی): ٹہنی، ٹہنا، ڈالی، ٹاہن (پ)
عَصْف (بھوسہ):طَہف، chaff
مُوْص (بھوسہ):بُھس ، بھوسا ،پھونس، پھک ، بھو(پ)
جَوْز ’‘(جائفل کا پھول ): جوتری،جودری(پ)
کَمء( کھمبی): کھُمب، کھمبی
کافور(کافور):کفور(پ)،کپور،camphor
بنفسج:بنفشہ
شَای:چائے ،چا(پ) ،tea
بَابُونج( ایک بوٹی جس کے پھولوں کا روغن جوڑوں کے درد میں استعمال ہوتا ہے ):بابونہ
اسفند(ہرمل): سپند
کِرش(عمدہ قسم کی گھاس):grass ، چارہ، چری
زَعفران : زَعفران،syphorine
تَنْبَک ، تُنْباک: تمباکو، تماخو،تماکو(پ)،tobaco
تَمْرُالھِنْد( املی ): تمرِ ہندی ، amarind t
اَنْبہ:انب ، آم
نَارجیل:ناریل
نَارنجی:نارنگی،orang
اَلتِّین: انجیر
زَنْجبِیل:سونٹھginger,
طَلْحَ: کیلا
لیموں: لیمو، نیبو، نبو ، نیموں،lemon
جَلَّ( پھول ): گُل
وَرْد(گلاب ):rose
یَاسْمِیْن: یاسمین ، jasmin
نَرجَس:نرگس ،narcssus
لِیْنَوفر: نیلوفر
دلبوث (کنول): tulip
حیوانات کے ناموں کی ڈکشنری
پالتو جانور
اَنعامُ ٗ(جانور):animal
ثورَۃ( گائے):taurus
فَحْل( سانڈ،ہر حیوان کا نر)::بیل،بیڑا(پ)،ویہڑا(پ)،مالی(پ)،male ،bull
بَغل(خچر) : mule
جَمَل (اونٹ): یَعْمَل،camal
جَاموس: بھینس،مجھ(پ)
عَجُوز:گائے،گؤ(ہ)،گاں(پ)،cow
شَاۃ( بَکری): چھتری(پ)، چتھرا(پ) ،goat
یَعْمُوْر( چھوٹی بھیڑ):بھیڑ ،بھارو(پ)
قَیْنَس (بیل): داند(پ)،ٹہگا(پ)،ox
فَصِیْل( گائے کا بچہ جو ماں سے علیحدہ کیا گیا ہو):بچھڑا ، وَچھّا(پ)

قِطّ (بلی):cat
قطیطْہ(قط کی تصیغر)kitty,kitten
سواریاں
فَرَس(گھوڑا): horse
مرکب (گھوڑا): اسپ(ف)،اسب(ف)
اَبلَق(دو رنگاچتکبرا خصوصًا سیاہ و سفید گھوڑا):اَبْرَش،رَخش(ف)،rickshaw
(جاپانی)
نَاخِر (گدھا): خَر(ف)
قُعْدَۃ (گدھا): گدھا،کھوتا(پ)،donkey،dicky
قُعْدَۃ(سواری ): گدَّا،گدِّی،گادھی(پ) ،گڈِّی(پ),گڈَّا(پ)،seat
جنگلی جانور
دُئبّ’‘(ریچھ ):بھالو،bear
عَمْرَ(بھیڑیا ): بھیڑیا
سَارِی(شیر):قَسُور،صَارِم،مُحْتَصِر،شیر
بَاسِل(شیر):باگھ، پھانکڑ،پھانکڑا،[باگڑ (بلا)،بگھیاڑ(پ)
اَسَد(شیر): راصد ، سنگھ،سِکھ
فِیل(ہاتھی): پیل(ف)
اَلْفِیل (ہاتھی):elephant
فَنْکُ و فَنَک(لومڑی کی جنس سے ایک جانور): fox
غَزَال(عربی قسم کا ایک ہرن):gazelle
خَوْلَہ(ہرن ):dear
شِغَال(گیدڑ ): شگال(ف)،سِیار(ہ)،سِیال(ہ)،گیدڑ،گولا، jackal
خِنْزِیر(سور ): سور
قِرد(بندر) : گوریلا،gorella
اَفْعی’‘(سانپ ) : ophidian
صُبار(ناگ پھنی ): صُباَّر،cobra
ثَعْبان(سانپ) :سانپ، سپ(پ)
فَارۃ(چوہا): rat
پرندے
فَرْخ پرندہ( کا بچہ): مُرغ،پرندہ،bird
دُوْرِی(چِڑیا): گُوریا، چِڑیا،چِڑی،چِڑا
عُصْفُور(چڑیا): sparrow
زَاغ (کوا ) :کاگ (پ)،کوّا،کاں،daw
غُرَاب(کوا ) :crow
صَقْر(شکرا):سَقْر ، شکرہ،شکرا،شکاری،eagle
عُفَارِیْس(شتر مرغ ): ostrich
حِدَاۃ ( چیل): (مستعار معنی)گدھ،گید(ف)،kite
رُخّ (ھما): rock
قَاطِعَۃ ( وہ پرندے ہیں جو جاڑے اور گرمی میں ایک جگہ نہ ٹھہریں ): کونج، قاز (ترکی)، غاز (ف)،goose،gander
دِیک(مرغ):کُکَّڑ(پ)،cock
زُکُّ (فاختہ کا چوزہ):چوزہ،چوچا(پ)،جوجہ (ف)،chich
قَبج (چکور):کبک
قَبج (چکور):کبوتر(معنیء مستعار)
بَطَّ(بطخ): بَطِیَۃ، بطخ،بتک(پ)،duck
کُرْکِّی (سارس ): سارس ، کلنک ،crane
یَمَامہ(فاختہ):dove
حشرات
نَمْل (چیونٹی ): مُور(ف)، پیلا ، پیلی (پ)
بَقّ(کھٹمل): bug
ذُبَاب (مکھی): bee
آبی مخلوق
عَلَق(جونک ):leach
سَفَنج( اسپنچ): سِفَنج، سُفِنج ، اسپنچ، سپنچ ،spong
مَاہِیّ(مَاء سے منسوب،مچھلی ): ماہی(ف) ،مچھی(پ)،مچھلی ،مچھ(پ)،fish
بَال(ویل مچھلی): whale، وہیل
سرطان(کیکڑا): کیکڑا، خرچنگ (ف)،cancer
ان دیکھی مخلوق
عِفْرِیْت’‘ ( دیو،راکشش): apparition
جِنّ جِنَّۃ(جن،پری ،دیوتا): ڈائن ،دیو،دیوتا،jinii,jiant
گلابی اردو
اَوْرَادُ(وِر دکی جمع: لشکر) : اردو زبان
وِرْد ( گھاٹ): port
وِرْد ’‘(لشکر): platoon
مُوْرد(گھاٹ):moorage
وُرُوْد (پہنچنا):رسیدن (ف)، reach،approach
اِیْرَاد( لانا):bring۔
اِیْرَاد( ذکر کرنا،بیان کرنا ):recite،read۔
وَارِد(راستہ) :road
وَارِد (لمبے لٹکے ہوئے بال): لٹ،لٹّا
وَارِد ( لمبی ):long
وَارِد’‘(وَارِد ہونا):وَارِد ہونا
وَرْدِیلشکری(لباس) :وَردی
وَرْدِی(گلابی):rosey
تَوَارُد ( پہنچنا ):to reach
وَرْد( بہادر) : bold۔
وَرْد(گلاب): rose


(*)





دو حرفی بات
’’اردو مصادر ومشتقات کی تشکیل و تصریف‘‘ کے زیرِ عنوان اخبارِ اردو میں شائع ہونے والے میرے مضمون میں بنیادی حروف کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔اس سے مرادوہ حروف ہیں جن کی آواز الفاظ میں نمایاں ہوتی ہے۔یہ عام طور پر حروفِ صحیحہ ہوتے ہیں۔یہ حروف تقریبًا تمام تصریفی حالتوں میں موجود رہتے ہیں۔ان کے علاوہ حروفِ علت ا،و،ی اور نیم علت ح ،ہ،ع،ن ایسے حروف ہیں جو تھوڑی سی بے احتیاطی سے الفاظ سے غائب ہو جاتے ہیں یا الفاظ میں داخل ہو جاتے ہیں۔
عربی الفاط جب اردو،پنجابی،فارسی یا انگریزی وغیر ہ میں آتے ہیں تو جن الفاظ کی ادئیگی آسان ہوتی ہے ان کے تمام اجزا ء کو یہ زبانیں مقامی سانچے میں ڈھال لیتی ہیں۔اور جو حروف آسانی سے کٹ سکتے ہیں انہیں الفاظ سے حذف کر کے بقیہ حصے کو مقامی مزاج کے مطابق بدل لیتی ہیں۔
علتی حروف حرکات کی ایک بڑھی ہوئی شکل ہیں۔ان کے علاوہ نیم علتی حروف بھی ایک طرح کی نرم آوازیں ہیں یہ بڑی آسانی سے الفاظ سے خارج ہو جاتے ہیں اور بڑی آسانی سے داخل ہو جاتے ہیں۔ حذف کا عمل زیادہ تر الفاظ کے آغاز میں ظاہر ہوتا ہے۔آخر سے بھی حروف حذف ہوتے ہیں مگر آغاز کی نسبت آخر میں یہ عمل کم ہوتا ہے۔وسط سے بھی کچھ حروف حذف ہو سکتے ہیں مگر ان کی تعداد بہت کم ہے۔علتی و نیم علتی حروف کے علاوہ حروفِ صحیحہ بھی حذف ہوتے ہیں۔
حذف و اضافہ کے علاوہ قاعدہء ابدال کے ذریعے حروف ایک دوسرے سے بدلتے رہتے ہیں۔ہم مخرج یا قریب المخرج حروف آسانی سے ایک دوسرے سے تبدیل ہو جاتے ہیں۔
حذف کے بعددو بنیادی حروف رہ جاتے ہیں جن سے مذکورہ زبانوں کے مصادرو مشتقات وغیرہ تشکیل پاتے ہیں۔ان تشکیلات کی تفصیلات گرنا مصدر کے بنیادی حروف گ ر کو بنیاد بنا کر’’اردو مصادر ومشتقات کی تشکیل و تصریف‘‘ میں واضح کی گئیں ہیں۔اب مزید وضاحت کے لئے بنیادی حروف ج ت کے جوڑے سے بننے والے چند مصادرو مشتقات اور ان کے اصولوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
بنیادی حروف کے آغاز،وسط اور آخر میں کچھ حروف کے اضافہ سے مختلف تصریفی صورتیں پید اہوتی ہیں۔تصریفات عام طور پر مصادر کی بدلی ہوئی شکلیں ہوتی ہیں۔اور مصادر کی پہچان نا،ان،وان،ینا،ونا،اونا وغیرہ صوتیے ہوتے ہیں۔اردو میں عام طور پر صر ف نا کواورفارسی میں تن اور دن کو مصدری علامت سمجھا جا تاہے۔ انگریزی میں عام طور پر فعل کی پہلی فارم ہی مصدر ہوتی ہے۔ فارسی کی تفصیلات’’اردو فارسی میں اشتراکِ صوت و معنی‘‘اور انگریزی کی تفصیلات’ اردو انگریزی میں اشتراکِ صوت ومعنی‘‘میں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
جیم کی پیش سے جُتنا کے اصول ومتبادلات اور مشتقات
اردو مصدر کی عام علامت ہے نا۔جیم کی پیش سے جُت پر نا کا اضافہ کرنے سے جُتنا مصدر بنتا ہے۔اس کا ایک معنی ہے کوشش کرنا۔اس معنی کا ماخذ ہے جُہد(کوشش کرنا)۔ جہد کا متبادل ہے جِدّ(سخت کوشش کرنا)۔عام طور پر تحریر وتقریر میں زورِ کلام کے لئے جِدّو جُہد اکٹھے آتے ہیں۔اس سے اشارہ ملتا ہے کہ ایک معنی میں لفظ کے ایک سے زیادہ ماخذ ہو سکتے ہی۔
جُتنا پر نون غنہ کا اضافہ کریں توپنجابی لفظ جُتناں بنتا ہے جس کا معنی ہے جیتنا۔اس معنی میں ماخذ ہے نَجْدًا(غالب آنا)۔
جیم کو اپنی اصلی حالت پہ رکھتے ہوئے جُت کے تا کو ٹے (ٹ)سے بدلیں تو جُٹ کا لفظ بنتا ہے۔جُٹ پر مصدری لاحقہ لگائیں توجُٹنا کا لفظ بنتا ہے۔یہجُتنا کا متبادل ہے ۔اس کا ایک معنی ہے ہم بستری کرنا۔ان معنوں میں متبادل ہے چُدنا۔ان کی اصل مادہ ز و ج کا مصدر تَزْوِیْجًا(نکاح کرانا،ملانا)ہے۔
جُٹنا کا ایک معنی ہے گُتھ جانا۔ان معنوں میں ماخذ ہے عَقْدًا(معاہدہ کرنا،گرہ لگانا)۔ جُٹ کا معنی ہیجوڑ ،زوج۔ اس معنی کے مطابق اس کا ماخذ زَوج بھی ہے۔ساتھی(رفیق)، ساکھی(ساتھ کھیلنے والی) ،سکھی(ساتھن) ،ساجھی(شریک)،
spouse(خاوند یا جورو) وغیرہ جُٹ کے متبادلات ہیں ۔ہندی لفظ سنگت ( صحبت ہونا،ساجھا)،سنگ(ساتھ،رفاقت)اور پنجابی لفظ سنگی (ساتھی) بھی اسی قبیل کے معلوم ہوتے ہیں۔
جیم کے ابدال و متبادلات ہیں جھ،چ،چھ،ک،کھ،گ،گھ،اور تاء کے ابدال و متبادلات ہیں تھ،ٹ،ٹھ،د،دھ،ڈ،ڈھ ۔۔ وغیرہ۔ جیم گاف سے اور تاء تھ سے بدل کرہندی مصدرُ گتھنا(بھڑنا) ،تاء دال سے بدل کرگندھنا(سر کے بالوں کا گتھنا)، تاء ٹھ سے بدل کر گانٹھنا،گٹھنا(مل جانا)،گٹھوانا(جڑوانا) کی تشکیل کا باعث بنا۔ تاء کے ڈھ میں بدلنے سے پنجابی مصدر گنڈھناں بنا۔
گتھنا سے مشتق ہے گتھی۔گتھی کا پنجابی تلفظ ہے گُتھلی۔ان کی اصل ہے عُقْدہ
(گرہ)۔گُتھ کے تھ کو تاء سے بدلیں تو گُت(چُٹیا)کا لفظ بنتا ہے۔اس کی تصغیر ہے گُتکڑی۔
جیم کی زَبر سے جَتناکے اصول اورمتبادلات و مشتقات
جیم کی زَبر سے جَتنا مصدر اردو میں نظر نہیں آیا۔اگر ہوتا تو اس کے امر میں تزویج وتعقید کے معنی پائے جاتے۔لغت میں جَت کا لفظ موجود ہے مگر اس کے منابع اور ہیں۔جَت ہندی لفظ ہے جس کے معنی ہیں (۱) قسم ،نوع ،(۲)ہولی کا ایک گیت (۳)آلہ مشین (۴)جیسا ، جتنا۔
۱۔نوع کی معنوں میں اس کی اصل ذات اور جنس ہوسکتی ہے ۔
۲۔دوسرے معنوں میں اس کا ماخذ مادہ غ ن ی سے اُغْنِیَہْ ہو سکتا ہے۔ اس کے معنی ہیں گیت ،سُر ،راگ،گانا۔گیت ،چھند ،ditty,sing,song,chantوغیرہ کا مادہ غ ن ی ہی معلوم ہوتاہے۔
۳۔تیسرے معنوں میں اس کی اصل ایجاد اور انگریزی بدل deviceمعلوم ہوتاہے ۔
۴۔جت کا ماخذ ہے کَذَا(جیسا)۔
جیم کی زَبر سے جَٹنا مصدر بھی اردو میں نظر نہیں آیا۔جَٹا کا لفظ ہو سکتا ہے جُٹا کی بدلی ہوئی شکل ہو۔کیونکہ یہ کٹا کے وزن پر ہے اور یہ وزن کٹنا وزن کے اسمِ مفعول کے لئے آتا ہے۔اور جَٹا بر وزنِ کٹا کا معنی ہے گَندھا ہوا۔
جیم کو چے سے اور تاء کو ڈال سے بدل کر چونڈا(بالوں کا گچھا) کی تشکیل ہوتی ہے۔ چُٹیا(جوڑا،چُونڈا) میں ٹے تاء کا بدل ہے۔ لفظ کُہنڈی(گرہ) میں جیم کاف سے اورگنڈھ(گرہ) میں گاف سے بدلا ہے۔
اردو میں گنڈا کا معنی ہے کڑا، چوڑی،تعویذ۔تعویذ کے معنوں میں پنجابی گَٹ کی اصل بھی عُقدہ(گرہ) ہے۔سنسکرت میں جادو کے حلقے کو گنڈی کہتے ہیں۔حلقے ہی کے معنوں میں کنڈ پر ا،ی،لی،ل،ال کے لاحقوں سے بالترتیب کُنڈا،کُنڈی،کُنڈلی،کُنڈل،کُنڈال اور گُنجھل،گُچھا وغیرہ کی تشکیل ہوئی۔ان کا ماخذ بھی عُقدہ ہے۔ایسے معلوم ہوتا ہے ان الفاظ کے لئے پنجابی مصدر گَنڈھناں کے امر گَنڈ کو بنیادبنایا گیا ہے۔پنجابی الفاظ گنڈھ(گرہ)،گَنڈھا(پیاز)گنڈھناں سے مشتق ہیں ۔
گنڈھناں کا اردو متبادل ہے گانٹھنا ۔گانٹھنا کا امر اور اسم ہے گانٹھ۔گانٹھنا کا انگریزی متبادل ہے knit(ساتھ باندھنا،جوڑ دینا)اورگانٹھ کا متبادل ہےknot
(گرہ،اکٹھا ہو جانا،جُڑنا)۔
گٹھنا کا امر ہے گٹھ(عُقدہ)،گِٹھ پر الف کے اضافہ سے گِٹھا(گرہ)، یاء کے اضافہ سے گٹھی(گرہ،گانٹھ)،اؤ کے اضافہ سے گٹھاؤ(جوڑ،جوڑنا،ملانا)،لی کے اضافہ سے گُٹھلی(گانٹھ)، یلی کے اضافہ سے گٹھیلی(گٹھیلا کی تانیث)اور وت کے اضافہ سے گٹھوت(میل جول) اور یلا کے اضافہ سے گٹیلا(گانٹھ دار)جیسے مشتقات بنے۔
نوٹ:۔کلا م میں زور پیداکرنے کے لئے تکرارِ لفظی کاقاعدہ اردو میں بھی مروج ہے۔تکرارِ لفظی سے عام مراد ایک ہی لفظ کی دہرائی ہے۔اس کے علاوہ ایک ہی معنی کے مختلف الفاظ کے مرکبات کا استعمال بھی ہے۔ جیسے جد و جہد وغیرہ۔عربی تراکیب کے علاوہ اسی نمونہ پر ہندی تراکیب بھی بنائی گئی ہیں۔جیسے گٹھ بندھن،گٹھ جوڑ وغیرہ۔ان تراکیب کے اجزاء سے اصول و ابدال کے متعلق بہت سے اشارے مل جاتے ہیں۔اب گٹھ جوڑ کی ترکیب سے پتا چلتا ہے کہ گٹھ کا معنی ہے جوڑ۔اور جوڑ کے معنی میں گٹھ کا انگریزی متبادل ہو گا joint(گانٹھ،جوڑ)۔jointکا پنجابی متبادل ہے جُونڈی(جوڑ)،چوتھی(دروازے کے پٹ اور چوغاٹھ کا جوڑ)۔ اس طرح محاورات سے بھی بڑے مفید اشارے ملتے ہیں۔گٹھ جوڑ باندھنا کے معنی ہیں نکاح کرنا،عقد باندھنا۔اس سے اس بات کی تشفی ہو جاتی ہے کہ جُتنا کے مذکورہ اصول ومتبادلات میں کافی حد تک صوتی و معنوی مماثلت پائی جاتی ہے۔
جیم کی زیر سے جِتناکے اصول اورمتبادلات و مشتقات
جیم کی زیر سے جِت کاپنجابی مصدر ہے جِتنا(غالب آنا)۔جِت کا جہاں کے معنوں میں پنجابی متباد ل ہے جتھے ،جتھاں ۔ان کا ماخذ ہے جِہت(سمت ،جانب)۔کامیابی
کے معنوں میں اس کا متبادل ہے جیت۔جِتنا کا جیم کی پیش سے جُتنا بھی تلفظ ہے۔ان کی اصل ہے نَجْدًا(غالب آنا)۔ان کا ہندی متبادل ہے جِیْتنا۔
حروف علت عام طور پر حروف کو باہم ملانے کا کام کرتے ہیں ۔اس ملاپ کے عمل کو عملِ اتصال کی اصطلاح سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔اس عمل میں ہم ا،و،ی،ن،ہ کو ج ت کے جوڑے کے درمیان رکھ کر تشکیلات کا جائزہ لیں گے۔لیکن اس سے پہلے اس جوڑے پر مصدری لاحقہ نالگا کر امکانی مصادر کا جائزہ لیتے ہیں۔
جت کے درمیان اتصالی صوتیہ الف
جت کے درمیان الف اتصالی رکھنے سے جات کا لفظ بنتا ہے۔اس کا معنی ہے ذات قوم،فرقہ۔جات کے ماخذ ہیں ذات او ر جنس۔ جات کے ہندی متبادلات
ہیں جاتی ،گوت اور انگریزی بدل ہے cast ۔جات سے کوئی مصدر نہیں کہ جس سے کوئی اسم وغیرہ مشتق ہو۔
جت کے درمیان اتصالی صوتیہ واؤ
جت کے درمیان واؤ لگانے سے جوت کا لفظ بنتا ہے ۔اس پر مصدری علامت نا لگانے سے جَوتنا مصدر بنتا ہے۔اس کا معنی ہے ہل یا گاڑی میں جوڑنا۔اس کا ماخذ بھی زوج اور عقد ہے۔جَوت فعلِ امر کے معنوں میں لیں تو اس پر الف کا لاحقہ لگانے سے جوتا بنتا ہے جو کہ جوتنا سے واحد غائب مذکر کا صیغہ ہے۔اگر الف کے بجائے یاء کا اضافہ کریں تو واحد مؤنث جوتی،یائے مجہول کا اضافہ کریں تو جمع مذکر غائب کا صیغہ جوتے ،یں کا لاحقہ لگائیں تو جوتیں کا صیغہ بنتا ہے۔جوت پر دار کے لاحقہ سے جوت دار(کاشتکار) اور دینا کے اضافہ سے جوت دینا کی ترکیب بنتی ہے۔
جت کے درمیان یا لگانے سے
جت کے درمیان یا لگانے سے جِیت کا لفظ تشکیل پاتا ہے۔یہ جیِتنا کا امر ہے۔جیتنا اور جِیت ہونا دونوں کی اصل نَجْدًا(غلبہ پانا) ہے۔
جت کے بعد الف کا اضافہ
جت کے بعد الف کا اضافہ کرنے سے جتا کا لفظ بنتا ہے۔اس پر مصدری علامت نا کا اضافہ کریں توجتانا کو لفظ بنتا ہے۔یہ وزن ایک دوسرے معنوی گروہ سے ہے۔
جت کے بعدواؤ کا اضافہ
جت کے بعدواؤ کے اضافہ سے جتو کا لفظ بنتا ہے۔اس پر نا کے اضافہ سے پنجابی لفظ جتونا ں(جیتنا) بر وزنِ کٹؤناں بنتا ہے۔کٹؤناں پنجابی لہجے کا وزن ہے۔
جت کے بعدیاء کا اضافہ
جت کے بعدیاء کے اضافہ سے جتی کا لفظ بنتا ہے۔اس پر نا کے اضافہ سے جتینا مصدر بنتا ہے۔یہ پنجابی مصدر ہے جس کا معنی ہے جیتنا۔ یہ بھی پنجابی لہجے کا وزن ہے۔اس مثال سے پتہ چلتا ہے کہ اردوکا وزن کیٹنااور پنجابی کا وزن کٹیناں باہم متبادل ہیں۔
(*)






جُوتا کیسے بنا؟
زبانوں کے بگڑنے بننے کا عمل قرنوں سے جاری و ساری ہے۔ کون سا لفظ کس زمانہ میں بنا اس کاتعین کرنا مشکل ہے۔البتہ الفاظ کی ارتقائی صورتوں کا کھوج لگا نا
قدرے آسان ہے کہ اس کا تعلقِ اشتقاق و تصریف سے ہے جو کہ ایک سائنس ہے۔ ہم الفاظ کے صوتی و معنوی اشتراک و اختلاف کی روشنی میں ان کی ارتقائی صورتوں کا بآسانی جائزہ لے سکتے ہیں۔
الفاظ کا بننا باقاعدہ قواعد کے تحت ہوتا ہے۔ الفاظ کی ادائیگی میں اگر ذرا سی لغزش ہو جائے تو لفظ کا کوئی حصہ غائب ہو جائے گا یا کوئی حرف اس میں گھس جائے گا۔اس کے علاوہ کوئی حرف کسی ہم زبان سے بدل جائے گا یا روپ بدل کر لفظ میں شامل ہو جائے گا ۔اور حرکات کا بدلنا تو ایک عام سی بات ہے۔ایک جوتا ہی کی مثال لے لیں۔اس کے واؤ معروف سے بننے والے لفظ کا معنی ہے پاپوش اور واؤ مجہول سے بننے والے کا معنی ہے ہل وغیرہ میں جوڑا ہوا۔ان دونوں کے جوڑ کی کہانی روز نامہ نوائے وقت کی یکم جولائی ۲۰۰۹ ؁کی اشاعت میں’’جوتے کی اصل‘‘کے عنوان سے قارئین کرام محترم شان الحق حقی کی زبانی سن چکے ہیں ۔اس موضوع کی مناسبت سے ذاتی تحقیق کی روشنی میں کچھ عرض کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
جُوتا کے متعلق میرا قیاس ہے کہ اس کی عربی اصل کُوثہے۔کُوثجب ایران پہنچا تو اہلِ ایران نے ثاء کو شین سے بدل کر کوش(بغیر ایڑی کا جوتا) بنا لیا۔پنجاب والوں نے کُوث کے کاف کو کھ سے اور ثاء کو سین سے بدل کر کھُسَّہ بنا لیا۔انگریزوں نے کُوْث کے کاف کو شین میں بدل کر shoesبنا لیا اوراردو والوں نے کُوثکے بجائے کُوْث’‘کے تلفظ کوثن کو اردوا کر کھُوسر اور کھوسڑا(پرانی اور ٹوٹی ہوئی جوتی) بنا لیا۔
گمانِ غالب ہے کہ کو ش کی طرح جوتا کاپہلا تلفظ جُوت(جوتا کا مخفف،بڑا جوتا) ہو گا۔اس لئے کہ اس کا وزن کُوث سے قریب ہے۔پھر کسی وقت الف کے اضافہ سے جُوت جُوتابن گیا۔انگریزی میں جوتا کے لئےshoes کا لفظ آتا ہے۔یہ بھی صوتی و معنوی لحاظ سے کُوث سے مماثلت رکھتا ہے۔
پنجاب والے کچھ اختصار پسند معلوم ہوتے ہیں کہ یہ عام طور پر درمیان سے حروفِ علت کو نکال دیتے ہیں۔سو انہوں نے جوتا کے درمیان سے واؤ نکال کر آخر میں یاء کا اضافہ کر کے جوتا سے جُتِیّ بنا لیا۔
عجمی لغات میں عام طور پر بنیادی حروف دو ہی ہوتے ہیں۔جیسا کہ جوتا ،جوتی،جوت اور جُتِّی وغیرہ میں نظر آتا ہے۔ان الفاظ میں جیم اور تاء بنیادی حروف ہیں۔ان دو حرو ف کو مختلف اوزان پر لا کر مختلف مصادر بنائے جاسکتے ہیں۔پھر ان مصادر کے اشتقاق سے مزید کئی الفاظ بنائے جا سکتے ہیں۔
جت کے جوٹے پر نا کا مصدری لاحقہ لگانے سے جُتنا مصدر بنتا ہے۔اس کا امر ہے جُت۔امر پر الحاقی صوتیوں کے الحاق سے مختلف اشتقاقی صورتین ظہور پذیر ہوتی ہیں۔ جُت کے تاء کو شد دے کر یاء کا اضافہ کریں تو جُتِّی کا تلفظ ہوتا ہے۔جُت کے تاء کو ٹے سے بدلیں تو جُٹ (جوڑی) تلفظ ہوتا ہے۔
جُٹ کا ماخذ ہے زَوْج(جفت،جوڑا،خاوند،بیوی،ساتھی)۔زَوج کے مادہ سے زَوجًا کے معنی ہیں نکاح کرانا،ملانا۔اس سے جُٹ کا مصدرجُٹنا (جوڑنا) بنا۔انگریزی لفظ wed اور wedding کا ماخذ زَوْجًا ہو سکتاہے۔بیوی کے لئے زوجہ کا لفظ عام استعمال ہوتا ہے۔اس کا زاء کٹنے سے وجہ رہ جاتا ہے۔یہ وجہ پنجابی میں ووہٹی کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
واؤ مجہول سے جوتنا کا معنی ہے بیلوں کو ہل یا گاڑی میں لگانا ،گھوڑے کو گاڑی میں جوڑنا۔اس کا ماخذ بھی زَوجًا(ملانا)ہے۔جوتنا سے اسمِ فاعل ہے جوتا۔جوتا کا ایک معنی ہے ہم بستر ہونے والا۔واؤ معروف اور مجہول والے جوتوں کی مماثلت کی وجہ سے کچھ نادانوں نے بیوی کو زوجہ کے بجائے جُوتا کہنا شروع کر دیا۔
محترم شان الحق حقی صاحب کے الفاظ ’’یعنی جُوتاسنسکرت لفظ ’’یکت‘‘ سے مشتق ہے یا یہ دونوں لفظ ’’جُوتا ‘‘اور’’یکت‘‘کسی اور مشترک لفظ سے نکلے ہیں اور ’’یکتہ ‘‘کے اصل معنی تھے بیلوں کی جُتی ہوئی جوڑی۔اور ’’یوگم‘‘وہ جُوا جو دونوں کے کاندھوں پردھرا ہوتا تھا‘‘کی روشنی میں دیکھا جائے تو جوتناکے اسمِ مفعول جوتا ، یکتہ اورجوٹا(جوڑی) وغیرہ کا ماخذعربی مصدر زَوْجًاہے۔ہندی اسم جوگ (جوڑ، بیلوں کی جوڑی ) اوریکتہ کی اصل زَوج ہے۔زاء کے یاء سے اور جیم کے گاف سے بدلنے پرزَوج یوگ بنا اس پر میم کے اضافہ سے یوگم (جُوا)کی تشکیل ہوئی ۔ انگریزی لفظ yoke(جُوا) بھی وزن اور معنی ہر دو لحاظ سے زَوج کا بدل معلوم ہوتاہے۔
زَوج(خاوند،بیوی،ساتھی،جوڑا ) کی بدلی ہوئی بہت سی شکلیں ہیں جن میں سے ساتھی،ساجھی،سنگی، سنگ، سکھی، ساکھی، دوند(س)،spouse,joint کی نشاندہی میں اپنی غیر مطبوعہ کتاب ’صدرالمصادر‘‘ میں کر چکا ہوں۔
لفظوں کے بہروپ
مختلف لغات کو جدید صورت اپنانے میں تغیرو تبدل کے بے شمار مراحل سے گزرنا پڑا۔ الفاظ کا تلفظ ایک زمانے میں کچھ اور دوسرے میں کچھ اور ہوتا ہے۔یہی الفاظ ایک علاقے میں ایک تلفظ سے بولے جاتے ہیں اور دوسرے علاقے میں دوسرے تلفظ سے۔اس کی بڑی وجہ انسانی مزاج کالسانی اختلاف ہے۔ہر علاقے کے انسان کچھ آوازوں کو آسانی سے اور کچھ کو مشکل سے ادا کرتے ہیں۔ مشکل آوازوں کو ادا کرنے کی کوشش میں ایک نئی آواز پیدا ہو جاتی ہے۔عربی حرف ضاد عجمیوں کے لئے صحیح تلفظ سے ادا کرنا مشکل ہے۔مشاق قاریوں کے علاوہ عام آدمی اسے دال،زال،ذال یا ظاء بنا دیتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ بعض دفعہ غلط ادائیگی کی وجہ سے نئی آواز یعنی نیاحرف پیدا ہو جاتا ہے۔پے،چے،ژے،گاف،بھ،پھ،تھ،ٹ،
ٹھ،T,dوغیرہ حروف غلط ادائیگی کا نتیجہ ہیں۔
حروف کو بگاڑنے کے علاوہ کئی اختصار پسندبعض حروف کو در خورِ اعتنا ء نہیں سمجھتے۔وہ خلافِ مزاج حروف کو حذف کر دیتے ہیں۔اس کے بر عکس کچھ مزاج مخصوص آوازوں کو مد یا شدکی وجہ سے لمبا کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔حروف کی اس کانٹ چھانٹ اور تزئین کے نتیجے میں نئے الفاظ بنتے رہتے ہیں۔ نئے اور پرانے الفاظ میں ظاہری اختلاف کے باوجود ایک معنوی اشتراک موجود رہتا ہے جسے وحدت اللسان کا عنوان دیا گیا ہے۔
وحدت اللسان کے ذریعے الفاظ کے بگڑنے بننے کی سر گزشت بآسانی معلوم کی جا سکتی ہے۔اس کتاب میں اس تعمیر و تخریب کی تشریح عملی مثالوں سیکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
روپ بہروپ کی اصل و بدل
ہندی لفظ رُوپ(آب و تاب،جلوہ،تجلّی۔۔۔ ) سے پہلے بہ کے اضافہ سے بہروپ کی تشکیل ہوئی ہے۔اس کے معنی ہیں دھوکا،مکر ،فریب، سوانگ،بھیس ۔ بہروپ کا وپ حذف کر کے میم لگا دیں تو بھرم (ساکھ،بھید)کا لفظ بنتا ہے۔یہ بھی ایک طرح کا سوانگ ہے۔انگریزی لفظform(روپ) ایک طرح سے بہروپ ہی ہے۔اور filmیہ تو ہے ہی مُلَمَّع۔ مُلَمَّع کا معنی فیروز اللغات اردو جامع میں ہے۔سونا چاندی چڑھایا ہوا،پَترَّ یا پانی جو کسی چیز پر چڑھایا جائے۔اور فلم بھی (چاندی کے کیمیکل سے)ملمع شدہ شیٹ ہوتی ہے جو روشنی سے متأثر ہوکر تصویر کشی کرتی ہے۔
ملمع کے مادہ ل م ع کو دیکھیں تو اس میں بھی روشنی کی چمک دمک پائی جاتی ہے۔مُلَمَّع کا قدیم اردو تلفظ ہے ملما۔مُلَمَّعکے مادہ سے لَمْعَہ کا لفظ آتا ہے۔ اس کا معنی ہے جسم کے رنگ کی چمک۔عین اور ہاء حلق سے نکلنے والے حروف ہیں جنہیں ہمارے ہاں اکثر حذف کر دیا جاتا ہے۔ ان کے حذف ہونے سے لم کا ٹکڑا رہ جاتا ہے۔لام کے بعد واؤ کا اضافہ کریں تو لوم بن جا تا ہے۔لام اپنے متبادل حرف راء سے اور میم اپنے بدل پے سے بدل کر روپ بنا۔
مُلَمَّع کے مادہ سے لُمُوْع کا معنی ہے چمکنے والا۔ لُمُوْع کا وع حذف ہونے سے لم رہ جاتا ہے۔انگریزی لفظ lamp(روشنی مہیا کرنے کا آلہ۔لیمپ) کے متعلق قیاس ہے کہ اس کی اصل لُمُوع ہو گی۔اس کا جدید عربی تلفظ ہے لامبہ۔
(انگریزی کے جوڑے mp میںpزائد ہے۔)اس کی تائید luminary
(روشنی دینے والی چیز)،luminnous(درخشاں،روشن)،illume(روشن کرنا) سے بھی ہوتی ہے۔
یہ تو روپ کے عربی سے بلا واسطہ بہروپ بدلنے کی سر گزشت ہے۔اللہ جانے پہلے یہ تلفظ کسی ہندی وید میں استعمال ہوا ،کسی،پروہت،سنت، رشی یاشاعر کی زبان پہ جاری ہوا۔اس سے پہلے ان الفاظ کی کیا کیا شکلیں تھیں اور کس کس واسطہ سے ان کا شجرہ عربی سے ملتا ہے یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ ہمیں تاریخی پس منظر سے غرض نہیں ہم تو صوت و معنی کے اشتراک کی روشنی میں عربی تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
روا روی میں روشنی کے چند آلات کی اصل و بدل کا مختصر تذکرہ ہو جائے تو معلومات میں اضافہ کا باعث ہو گا۔
سِرَاج سے سورج،چراغ،torchکی تشکیل:۔سورج،چراغ،torch کی اصل سِراج (چراغ )ہو سکتی ہے۔
جُوْنَاء سے sunکی تشکیل:۔sun(سورج)کی اصل ہے جُوناء(سورج)۔
انگریزی مہینہ جون june کی اصل بھی جوناء ہو سکتی ہے۔یہی نہیں بلکہ جولائی(july)بھی جونائی کے وزن پر جوناء کا اسمِ منسوب ہو سکتا ہے۔
مَنَارَۃ سے منارہ،مینار،minaretکی تشکیل:۔ منارہ،مینار،minaret کی اصل مَنَارَۃ(روشنی کی جگہ،روشنی کا مینار) ہے۔
شمع سے دِیْپ ،دیپک کی تشکیل:۔دِیْپ (دیا)،دیپک (دیا) کی اصل شمع (چراغ)معلوم ہوتی ہے۔
ضِیَاء،ضَوء (روشنی) سے دِیا کی تشکیل:۔دِیا (چراغ) کی تشکیل ضیاء کی کسی صورت سے ہو سکتی ہے۔پنجابی لفظ چن(چاند) اور چانن(چاند کی روشنی)کی اصل بھی ضیاء’‘ ہو سکتی ہے۔
روپ کے چند مزیدبہروپ
صَرِیف سے روپ، رُوپا ، روپیا،روپیہ،silverکی تشکیل:۔کئی لغات کثیر المعانی ہوتے ہیں۔جیسے روپ۔اس کا ایک معنی ہے چاندی۔ان معنوں میں اس کا ماخذ ہے صَرِیف۔صَرِیف کا صاد حذف ہونے سے ریف رہ جاتاہے۔ریف کا یاء واؤ سے اور فاء سے پ بدل کر رُوپ بنا۔
انگریزی نے کچھ حذف کرنے کے بجائے مادہ ص ر ف کو صِرْف بنایا۔پھر اس پر تنوینی نون کے بدل راء کا اضافہ کر کے صِرْفرَ بنایا۔انگریزی املاء silver اسی صِرْفرَکی شکل ہے۔چاندی کے لئے رُوپا کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے۔ چاندی کا ایک سکہ روپیا،روپیہ تھا ۔یہ روپا کا متبادل ہے۔اس کا پنجابی تلفظ رپیہ اور انگریزی تلفظ rupee ہے۔ روسی سکہ رُوبل (rouble)کی اصل بھی صریف ’‘
ہوسکتی ہے۔
نوٹ:۔حروف کے معروف ابدال ’’جامع علمی اردو لغت‘‘ از وارث سر ہندی میں ملاحظہ فرمائے جا سکتے ہیں۔
ضمائر کی اصل و بدل(چند اردو ،فارسی ،پنجابی اور انگریزی)
اخوتِ لسان کے جائزہ کے لئے تمام زبانوں کے لغات کا جاننا ضروری ہے۔مگر یہ انسانی بس کی بات نہیں، کہ زبانیں بے شمار ہیں۔اس کا حل یہی ہے کہ چند زبانوں کے عام استعمال ہونے والے لغات کی ساختیات کا جائزہ لیا جائے۔ اس مقصد کے لئے ہم اردو ضمائر کے اصول ومتبادلات کاکھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسمِ ضمیر وہ اسم ہے جو کسی دوسرے اسم کی جگہ استعمال کیا جا سکے۔ اردومیں ضمیر کی تین قسمیں ہیں (۱)ضمیر فاعلی(۲)ضمیر مفعولی (۳)ضمیر اضافی۔ اردو میں تثنیہ کا صیغہ نہیں ۔اس کی جگہ جمع کا صیغہ ہی استعمال ہوتا ہے۔علاوہ ازیں مؤنث مذکر دونوں کے لئے ایک ہی صیغہ استعمال ہوتا ہے۔
نئے لغات کی تشکیل کی وجہ ’’لغزشِ لسان‘‘یعنی تلفظ کا بگاڑ ہے۔مختلف زبانوں کے ضمائر کی تشکیل اسی لغزش کا نتیجہ ہے۔لغزشِ لسان ایک فطری عمل ہے جو منظم قواعد کا پابند ہے۔
صیغہ جا ت غائب
وُہ کی تشکیل:۔وہ کی تشکیل قاعدہء قلب سے ہوئی ہے۔الفاظ کی ادائیگی میں کبھی کلمہ کے حروف ایک دوسرے سے اپنا مقام تبدیل کر لیتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تکرارِ لفظی ہے۔اگر عربی ضمیر ھُوَ کی تکرار کی جائے تو ھا(ھ) اور واؤ (و)باہم جگہ تبدیل کرتے محسوس ہوتے ہیں۔اس طرح ھو وُہ کی آواز میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
فارسی ضمیر اُو کی تشکیل:۔قلب کے علاوہ ایک قاعدہ ء اِبدال ہے۔اس قاعدہ کے تحت ملتی جلتی آواز والے حروف باہم تبدیل ہو جاتے ہیں۔ھُوْ کا ھا ذرا سی بے احتیاطی سے الف میں بدل جاتا ہے۔اس بے احتیاطی سے فارسی ضمیر واحدمذکر غائب اُوْ کی تخلیق ہوئی ہے۔
پنجابی ضمیر اوکی تشکیل:۔فارسی ضمیر اُو کو بے احتیاطی سے پڑھیں تو الف کا پیش زبر میں بدل جاتا ہے اور اُو اَو کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
فارسی ضمیروِی کی تشکیل:۔زیادت کے بر عکس ایک قاعدہء حذف ہے ۔اس قاعدہ سیھُوَ کا ھُ حذف ہونے سے وَرہ جاتا ہے۔اس وَ پر یائے مجہول کے اضافہ سے وَے اور یائے معروف کے اضافہ سے وِی کی تشکیل ہوتی ہے ۔یہ فارسی ضمیر واحد مذکر غائب کی دو صوتی صورتیں ہیں۔ وَے اردو میں وُہ کی جمع کے طور پر استعمال ہوتا رہاہے۔اب واحد و جمع دونوں کے لئے وُہ ہی استعمال ہوتا ہے۔
انگریزی ضمیرhe کی تشکیل:۔وُہ اردو میں مؤنث مذکر دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔فارسی ضمائر اُوْ،وِی اور پنجابی ضمیر اوہ بھی مؤنث مذکر دونوں کے لئے استعمال ہوتی ہیں ۔مگر انگریزی میں مذکر لئے heاور مؤنث کے لئےsheکے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔he کی آواز عربی ضمیر واحد مؤنث غائب ھِیَکے زیادہ قریب ہے۔
اس سے یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ انگریزی نے مؤنث ضمیر کو مذکر کے طور پر اپنایا ہے۔
عربی ضمائرِ غائب کے صیغوں ھُوَ،ھُمَا،ھُمْ،ھِیَ اور ھُنَّ میںھا کی آواز مشترک ہے۔ھا ،الف،واؤ،یاء ایک دوسرے میں بآسانی بدلتے ہیں۔اس لئے یہ بھی قیاس کیا جا سکتا ہے کہ انگریزی نے واؤ کو یا سے تبدیل کر کے یا کے ما سبق حرف ھا کو یا کے مناسب حرکت زیر دے کر ھِی heبنایا ہو۔
اردو ضمیروُن کی تشکیل:۔وُن بھی وَ ے کی طرح وُہ کی جمع ہے۔اس کی اصل عربی ضمیر جمع مؤنث غائبھُنَّ ہے۔ھُنَّ کی شد اور زبر حذف ہونے سیھُنرہ جاتا ہے ۔ ھا کے واؤ سے بدلنے پرقدیم اردو تلفظ وُن کی تشکیل ہوئی ہے۔
اردو ضمیراُن کی تشکیل:۔اُن اُسکی جمع ہے۔ھُن کے ھا کے الف سے بدلنے پر اُن کی تشکیل ہوئی ہے ۔
پنجابی ضمیراوناں،ھوناں کی تشکیل:۔ الفاظ سازی میں اتصالی صوتیے(ا،ی،و،ن)اہم
کردر ادا کرتے ہیں۔ھُن کے ھا اور نون میں اتصالی صوتیوں کے اتصال سیھُنَّ ھوناں کا تلفظ اختیار کر لیتا ہے جو کہُ ان کاپنجابی تلفظ ہے۔ھا کے الف سے بدلنے پر اوناں کی تشکیل ہوتی ہے۔
فارسی ضمیرآناں کی تشکیل:۔فارسی میں اوناں آناں کا تلفظ اختیار کر لیتا ہے۔
صیغہ جا ت حاضر
اردو ضمیرتُم کی تشکیل:۔تُم ضمیر مخاطب ہے۔یہ تو کی جمع ہے۔تعظیماً واحد کو بھی کہتے ہیں۔اس کی اصل ہے اَنتُم۔اَنْتُم جمع مذکر مخاطب کا صیغہ ہے ۔اسکا اَنْ حذف ہونے سے تُم رہ جاتا ہے جو کہ اپنے عربی تلفظ سے اردو نے اپنایا ہے۔
فارسی ضمیرشُمَا کی تشکیل:۔فارسی نے جمع مذکر مخاطب کے لئے اَنْتُم کے بجائے اَنتُمَا کو ماخذ بنایا ہے۔اَنتُمَا کا اَنْ حذف کرنے سے تُمَا بچ جاتا ہے۔تا کے شین سے بدلنے پر شُمَاکی تشکیل ہوئی۔
اردو ضمیرتُو کی تشکیل:۔ تُوواؤ معروف کے ساتھ فارسی ضمیر ہے جو اردو میں بھی واحد مخاطب کے لئے مستعمل ہے۔اس کی اصل اَنْتَِ ہو سکتی ہے۔اَنْتَِ کا اَنْ حذف ہونے سے تَِ بچ جاتا ہے۔تا پر واؤ کے اضافہ اورواؤ کے موافق حرکت پیش لگنے سے تُو کی تشکیل ہوئی۔
پنجابی ضمیرتُوں کی تشکیل:۔پنجابی میں کلمات کے آخر میں غنہ کے اضافہ کا رویہ پایا جاتا ہے۔سو پنجابی والوں نے تُو کو تُوں بنا لیا۔
انگریزی ضمیرthou کی تشکیل:۔انگریزی والوں نے تا کو ٹی(t)سے بدل کر thouبنایا۔
انگریزی ضمیرyou،yeکی تشکیل:۔صیغہ جات مخاطب کے جائزہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اردو اور اس کی اخوات کی اصل عربی ضمائرِ مخاطب ہیں۔عربی ضمائر میں نمایاں آواز حرف تاء کی ہے۔تاء کا تعلق حروفِ لسان سے ہے ۔انگریزی حرف وائی(y)کا تعلق بھی حروفِ لسان سے ہے۔ت،t،yاکثر صورتوں میں آپس میں بدل سکتے ہیں۔اس لئے قیاس یہ ہے کہ thouکی طرحyouاورyeبھی اَنْتَِ کی بدلی ہوئی اشکال ہیں۔
صیغہ جاتِ متکلم
اردو ضمیرمَیں کی تشکیل:۔میں اردو ضمیر واحدمتکلم ہے۔یہ فارسی ضمیر مَن کی بدلی ہوئی صورت معلوم ہوتی ہے۔ان دونوں کی اصلمِنِّی(مِنْ228نِی) قیاس کی جا سکتی ہے۔مِنِّی کا معنی ہے میرا،میری۔
اردو ضمیرہَمَن اورہَمَنَاکی تشکیل:۔ایسے معلوم ہوتا ہے کہ مِنِّی کی طرح ہمن اورہمنا مِنَّا(مِنْ228نا) سے پہلے ہا کے اضافہ سے بنے ہیں۔مِنَّا کا معنی ہے ہمارا۔
اردو ضمیرہم کی تشکیل:۔ہم اردوضمیرجمع متکلم ہے۔اس کا قدیم تلفظ ہمن اورہمنَا ہے۔ہمن کا نون اور ہمنا کا نا حذف ہونے سے ہم رہ گیا۔
فارسی ضمیرمَاکی تشکیل:۔مِنَّا کا درمیانی حصہ نََّّ حذف ہونے سے مَا رہ جاتا ہے۔
مَافارسی جمع متکلم کے لئے آتا ہے۔
انگریزی ضمیرweکی تشکیل:۔میم اور واؤ کا مخرج ہونٹ ہیں ۔یہ باہم متبادل ہیں۔واؤ کاانگریزی متبادل ہے ڈبلیو(w)۔ان کے باہمی تبادلہ سے انگریزی ضمیر weکی تشکیل ہوئی ہے۔
الفاظ کی اصل و بدل کے علم کی بنیاد صوتی و معنوی قرب و اشتراک ہے۔ہماری تحقیق کا مرکزی حوالہ عربی ہے۔عربی سے عجمی روپ دھارنے تک نہ معلوم ضمائرنے کس کس منجھدھار میں چکر کھائے ہیں ۔ہو سکتا ہے کئی ایک ضمائر کی بلا واسطہ عربی سے تشکیل ہوئی ہو۔اور یہ بھی ممکن ہے کہ واسطہ بواسطہ بدلتے بدلتے ان کی موجودہ شکل بنی ہو۔ اس امر کا کھوج لگانا تاریخی حوالے سے لغات کی تحقیقات کرنے والوں کا کام ہے۔

(*)

کھنڈ شکر کی کہانی
سُکَّر سیشکر،گُڑ،شیریں،نیشکر،sugar،saccharin کی تشکیل:۔اگر یہ کہا جائے کہ شکر کی اصل سُکَّر(شکر) ہے تو زیادہ تعجب نہیں ہو گا کہ ان الفاظ کی آوازمیں کوئی زیادہ فرق نہیں۔ شکر اور sugar کا ہم معنی و ماخذ ہونا بھی عجیب نہیں لگتا،مگر جب کہیں کہ گُڑ کی اصل بھی سُکَّر ہے تو تعجب ہوتا ہے۔اس تعجب کے ازالہ کیلئے سکرکا سین اڑا دیں ۔اس طرح کرباقی رہ جاتا ہے۔قاعدہء ابدال سے کاف بدل کر فارسی کے گاف(گ) کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور راء بدل کر اردو کے ڑے(ڑ) کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔اس طرح سُکَّر اردو میں گُڑ بن گیا۔
sugar کے علاوہ saccharin(مثلِ شکر ،شیریں )کا ماخذ بھی سکَّر ہے۔اس کاinتنوین کا بدل ہے۔یہ اصل میں سُکَّرِیّ’‘ کا بدل ہے۔
saccharin کا پہلا حصہsac حذف ہونے سے charin رہ جاتا ہے ۔اس کا فارسی تلفظ ہے شیریں۔
گنے کے لئے اردو فارسی میں نیشکر کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے۔شکر سے پہلے نی کا صوتیہ لگنے سے نیشکر بنا ہے۔ نی کا صوتیہ اصل میں لامِ تعریف(ال) کی بدلی ہوئی شکل ہے۔جیسے العسکر سے لشکر بنا ایسے ہی السُّکَّر سے نیشکرکی تشکیل ہوئی۔
سجار، cigarette,cigar کی تشکیل:۔ سَکَرہر نشہ آورچیزکو عربی میں سَکَر کہتے ہیں۔س ک ر کو سکار کے وزن پر لے جاکر کاف کو جیم سے بدلیں تو سجار بنتا ہے۔سجار کا انگریزی تلفظ ہےcigar۔cigar پرetteکا اضافہ کیا جائے تو cigaretteکا تلفظ بنتا ہے۔ette اصل میں ۃ کا بدل ہے۔سَکَرپر ۃ کا ضافہ کریں تو سَکَرَۃ بنتا ہے ۔سَکَرَۃُ الموت کا معنی ہے موت کی سختی۔
قَنْد سے کھانڈ ،کھنڈ، کاندو ، کاندا ،candyکی تشکیل:۔کھانڈ کے لئے قَند کو ماخذ بنایا گیا ہے۔قَنْد کے معنی ہیںٍشکر،کھانڈ۔اس کا قدیم اردو تلفظ کاندو ، کاندا اورپنجابی تلفظ کھنڈہے ۔ انگریزی لفظ candy کاماخذ بھی قند معلوم ہوتا ہے۔
سُکَّر اور قَنْد سیشکر قندی کی تشکیل:۔شکر قندی ایک میٹھی ترکاری ہے جسے ابال کر کھاتے ہیں۔یہ شکر اور قندی سے مرکب ہے۔قَنْدِی قَند کا اسمِ منسوب ہے۔
مُصَّان سیگنَّا ،پونڈا ،پونا(پ)اور چینی کی تشکیل:۔گنّا کے معنی ہیں نیشکر ،پونڈا۔اس کی اصل ہے مُصَّان۔مُصَّان کا میم حذف کرنے سے صان رہ جاتا ہے۔صان کا الف حذف ہونے سے صن رہ جاتا ہے ۔یہ صن نا کے اضافہ سے( صننا) گنَّا بنا۔مُصَّان کا ان حذف ہونے سے مُص بچ جاتا ہے۔مُص مُونصا کے وزن پر جا کرپونڈا (گنا)۔پونڈا کا ڈال حذف ہونے سے پنجابی میں پَوناں بنا۔صان کے الف کو یا سے بدل کر آخر میں یا کا اضافہ کیا جائے تو چینی (سفید شکر)کا تلفظ بنتا ہے۔
سُکَّر اورمُصَّان سے sugar cane کی تشکیل:۔گنّے کے لئے انگریزی میں sugar cane کا مرکب استعمال ہوتا ہے۔sugarکی اصل سُکّر اورcaneکی اصل مُصَّان ہو سکتی ہے۔
مُصَّان سے cane ،کاناں کی تشکیل :۔گنّے کے مشابہ سرکنڈے کا پودا ہوتا ہے۔اس کوپنجابی میں کاناں کہتے ہیں۔بید کا درخت بھی گنے سے مشابہہ ہوتا ہے۔ہو سکتا ہے مشابہت کی بنا پر اسے انگریزی میں cane بنا دیا گیا ہو۔
ظروف کی وجہء تسمیہ
برتن کے لئے عربی میں ظَرْف کا لفظ آتا ہے۔اردو فارسی میں بھی یہ لفظ عام استعمال ہوتا ہے۔ذیل میں اس کی چند عجمی صورتوں کی نشان دہی کی جا رہی ہے۔
ظَرْف سے ضَرْف،چِلَم ،trough،delf،تھال،تھالی،trayکی تشکیل:۔عربی اردو لغت اَلمنجد میں سمائی کے حوالے سے ظرف کے معنی ہیں برتن،ہر چیز کا مکان،عوام مشکیزہ کے معنی میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
اردو میں حقے کے پانی والے برتن کو چِلَم کہتے ہیں۔قیاس یہ ہے کہ ظرف کاظاء چے سے،لام راء سے اور فاء میم سے بدل کر چِلَم بنا۔چلم پر ’’چی‘‘کا لاحقہ لگائیں تو چلمچی بنتا ہے۔اس تشکیل تک ظرف نے کتنے روپ بدلے اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
انگریزی نے طاء کو ٹی(t)سے راء کو آر(r) سے اور فاء کو(ough) سے بدل کرtroughبنا لیا۔اس کے معنوں حوض،ٹرف،ناند،لگن ،کُونڈاوغیرہ میں بنیادی معنی برتن ہی کے ہیں۔delf (ایک قسم کا مٹی کا برتن)میں بھی بنیادی معنی ظرف ہی کے ہیں۔
ظَرْف کا فاء حذف ہونے سے ظر رہ جاتا ہے ۔گمانِ غالب ہے کہ انگریزی کاtrayاور اردو کا تھال، تھالی ظر کے صوتیے سے بنے ہیں۔
ظرف کی ایک قرأت ضَرْف(دودھ یا گھی وغیرہ رکھنے کی مشک)بھی ہے۔
بھانڈا کی اصل و بدل
فَدَاء،pot،پہانڈا ،بھانڈا ، مَٹ، مَٹِّی،بادِیہ،بازیہ کی تشکیل:۔اردو میں برتن کے
لئے بھانڈا کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے۔اسکی اصل ہے فَدَاء(۔۔۔جو،گیہوں،کھجور وغیرہ رکھنے کا برتن،غلہ وغیرہ کی جگہ)۔بھانڈا کو پنجابی میں پہانڈا کہتے ہیں۔پنجابی میں اناج رکھنے کے برتن کو مَٹ اور مَٹِّی بھی کہتے ہیں۔یہ بھی فَدَا کے ابدال ہیں۔انگریزی
pot کی آواز بھانڈا اور پہانڈا کے زیادہ نزدیک ہے ۔ہو سکتا ہے یہ پہانڈا سے بنا ہو۔بھانڈا کا فارسی متبادل ہے بادیہ(بڑا پیالہ)۔پنجابی میں اس کا تلفظ ہے بازیہ۔
کُوْبکی چندعجمی صورتیں
کُوْب سیکَوپ(پ)،کُپَّا،کَپ،,cupکُپِّی(ہ)،جھاب،جھابا (پلی)،
جام(ف)،goblet،ڈھوبرا،ٹانبڑا،دابڑا،ٹب ،ٹپ(پ)tub,کی تشکیل:۔عربی اسم کُوب کے معنی ہے بے دستہ کا پیالہ۔پنجابی میں کاف کی پیش کے بجائے زبر سے اس کا تلفظ کَوپ ہو گیا ہے۔کَوپ کا واؤ غائب ہونے سے کَپ بن گیا۔انگریزی میں کَپ اپنے متبادلات سے بدل کر cupبنا۔کَپ پر الف کے اضافہ سے کُپاَّ(تیل رکھنے کا ظرف) اور یا کے اضافہ سے کُپِّی (چھوٹا کُپَّا)بنا۔
تیل رکھنے کے ظرف کو ہندی میں جھاب اورجھابا بھی کہتے ہیں۔ کاف کے جیم اور واؤ کے الف سے بدلنے پر جھاب اور جھابا کی تشکیل ہوتی نظر آتی ہے۔
فارسی میں پیالہ کے لئے جام کا لفظ آتا ہے۔باء اور میم باہم متبادل ہیں ۔ہو سکتا ہے جھاب کا باء میم سے بدل کر جام کی تشکیل کا باعث بن ہو۔یا کُوْب کا کاف جیم سے،
واؤ الف سے،اور باء میم سے بدل کر جام بنا ہو۔ تنوین سے کُوْب’‘ کے بدل gobleپر tکے اضافہ سےgoblet(پیالہ) کی تشکیل ہوئی۔gobletکا ہندی متبادل ہے ڈھوبرا(بڑا پیالہ)۔
قدیم اردو میں پانی کے برتن کے لئے ٹانبڑا کا لفظ بھی استعمال ہوتا تھا۔پنجابی میں اس کا متبادل ہے دابڑا۔یہ بھی کُوْب’‘ کی بدلی ہوئی شکلیں معلوم ہوتی ہیں۔
دابڑے کی صورت کے برتن کو انگریزی میں tubکہتے ہیں۔کُوب کا واؤ حذف ہونے سے اس کی تشکیل ہوئی اور اردو نے اس کو ٹب اور پنجابی نے ٹپ کے تلفظ سے اپنایا۔
دَلْوسے ڈول،ڈولچی،ڈول ڈالنا کی تشکیل:۔ڈول،ڈولچی،ڈول ڈالنا کا ماخذ ہے دَلو
پیشہء ظروف سازی ’’کمہار،کبھار کی تشکیل:۔عربی میں برتن ساز کو فَخَّارِی کہا جاتاہے۔اردو پنجابی نے اس کے بجائے ک و ب کے وزن کَوَّاب’‘ کو ماخذ بنایا ہے۔ہنر مندوں کے لئے عام طور پروزن فَعَّال’‘ آتا ہے۔ کَوَّاب’‘اسی وزن پر ہے۔اس کا وا حذف ہونے سے کُب’‘ رہ گیا اوربا کی تنوین ار میں بدل گئی۔اس طرح کُباریا کُبھار کی تشکیل ہوئی۔ پنجابی میںیہ تلفظ برتن سازی کے پیشہ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔اردو نے بھ کو مہ سے بدل کر کمہار بنا لیا۔
فارسی مصدر کوبیدن کی تشکیل:۔ کُوبکا مادہ ہے ک و ب ۔باب تفعیل میں اس کا مصدر ہے تَکْوِیْب۔اس کا معنی ہے بٹے سے کوٹنا۔تَکْوِیْب کا صیغہ واحد مذکر غائب ہے کَوَّبَ ۔ کَوَّبَ میں حرکی تصرف کر کے آخر میں مصدری علامت یدن سے فارسی مصدر کُوْبِیدن کی تشکیل ہوئی۔اس کے معنی ہیں کوٹنا۔
کُوب کے متبادلات و ابدال:۔کوب کا کاف حروفِ لہات،واؤ حروفِ علت اور باء حروفِ شفوی سے ہے۔ان حروف کے بالمقابل متبادل مادوں میں صوتی مناسبت سے معنوی مطابقت ہونی چاہیے۔اس کی مثال مادہ ق ع ب ہے۔اس مادہ سے قِحْف’‘ کا اسم آتا ہے۔اس کے معنی ہیں لکڑی کا پیالہ جو نصف کھوپڑی کی شکل کا ہو۔کھوپڑی کا وہ حصہ جو علیحدہ ہو جائے۔انگریزی لفظ cap،اردو لفظ کھوپری ،کھوپڑی(کاسہء سر)،کھوپرا(کاسہء سر)اورپنجابی لفظ کھوپڑو(تربوز کا خول)کا مناسب ترین ماخذ قِحْفہو سکتا ہے۔
کاسہ و ساغر
کأس سے کاسہ کی تشکیل:۔فارسی ظرف کاسہ کی اصل ہے کأس(پیالہ)۔
صَاخِرَہسیچھاگل،ساغر،گاگر،گگرا،گگریا، گنگال،جھجھَّر،جھجھری کی تشکیل:۔ اردو ظرف چھاگل کی تشکیل مادہ ص خ رکے اسم صَاخِرَہسے ہوئی ہے۔ صَاخِرَہ کے معنی ہیں پانی پینے کے لئے مٹی کا برتن۔اور چھاگل کا معنی ہے مٹی کا وہ برتن جس میں مسافر پانی بھر لیتے ہیں۔اس کے علاوہ عربی مادہ س ق ی سے سِقَاء’‘(مشک) بھی ایک ماخذ ہو سکتا ہے۔اس مادہ سے سِقَایَہکا لفظ بھی آتا ہے جس کا معنی ہے پانی پینے کا برتن۔ فارسی ظرف ساغر(پیالہ) صاَخِرَہ کا بدل ہے۔ساغر کے وزن پرہندی ظرف گاگر(مٹی یا دھات کا گھڑا)بھی آتا ہے۔
اس کا ماخذ بھی صاخِرَہ ہے۔جھجھَّر(پانی رکھنے کا بڑا سا برتن)،گگرا(دھات کا گھڑا)،گگری،
جھجھری(پانی رکھنے کا چھوٹابرتن)، گگریا(چھوٹی گاگر)اور گنگال گاگر کے مختلف تلفظ ہیں۔ان کا کچھ تعلقسِقَاء’‘سے بھی ہوسکتا ہے۔سِقَاء’‘ کی تنوین کا بدل راء ہے۔س ق ر فَاعَل کے وزن پر ساقَر بنتا ہے۔قاف غین سے بدل کر ساغر بن گیا۔
غَضَارہ سے کَٹورہ،کٹوری کی تشکیل:۔عربی لفظ غَضَارۃ کے معنی ہیں بڑا پیالہ۔اس کے الف کو واؤ سے بدلیں تو غضورہ تلفظ ہوتا ہے۔غین کاف سے اور ضاد ٹے سے بدلا تو کٹورہ (پیتل یا تانبے کا پینے کا پیالہ)بنا۔کٹورہ کی مؤنث ہے کٹوری(پیالی)۔
قَدَح سےcanteen،کُوزہ،کَدُوکی تشکیل:۔ قَدَح کا معنی ہے گلاس چھوٹا ہو یا بڑا،مطلق پیالہ،جام ،ساغر۔اس کا فارسی بدل ہے کُوزہ(مٹی کا برتن )۔
اس کے علاوہ کَدُو(کُوزہء شراب ) کی اصل بھی قَدَح معلوم ہوتی ہے۔قَدَح کا حا حذف ہونے سے قد رہ جاتا ہے۔اس پر تنوینی صوتیے نون کا اضافہ کریں تو قدن بن جاتا ہے ۔دال کو ٹے سے بدلیں توقٹن بن جاتا ہے۔تھوڑے سے تصرف سے قٹن قنٹینcateen(سپاہیوں کا شراب پینے کا برتن)بن جاتا ہے۔
جَرَّہ سے گھڑا،گھڑی،ٹھلیا،jar کی تشکیل:۔مٹی کے گھڑے کو عربی میں جَرَّہ کہتے
ہیں ۔انگریزی لفظ jar(مٹکا)کا یہی ماخذ ہے۔جیم گاف اور راء ڑے میں بدلنے سے گھڑا (مٹی کا مٹکا)اور گھڑی (گھڑا کی تصغیر)کی تشکیل ہوئی ہے۔چھوٹے گھڑے کو ہندی میں ٹھلیا کہتے ہیں ۔یہ بھی جَرَّہ کی بدلی ہوئی شکل ہے۔
لَکَن سے لگن کی تشکیل:۔فارسی لفظ لگن( پرات) عربی لفظ لَکَن(پیتل کی پرات) کا بدل ہے۔
پکوائی وغیرہ کے برتن
قِدْر سے کیتلی، kettle،کٹھالی کی تشکیل:۔کیتلی انگریزی لفظ kettleکی مورّد صورت ہے۔kettle پانی گرم کرنے کا ایک برتن ہے۔ان کی اصل ہے قِدْر(ہانڈی)۔سونا چاندی پگھلانے والے برتن کو کُٹھالی کہتے ہیں ۔اس کی اصل بھی قِدْر ہے۔


(*)








اعضائے بدن کی ڈکشنری
ذیل میں اعضاےء بدن کے چند ہندی،پنجابی،فارسی اور انگریزی لغات کے باہمی تبادلے اور عربی سے صوتی و معنوی رشے کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان لغات کے مشاہدہ سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ زیرِ تحقیق زبانیں عام طور پر عربی الفاظ کے کسی نہ کسی جز کو حذف کر کے مقامی سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کرتی ہیں۔عربی لغات کا زیادہ تر حصہ سہ حرفی مادوں پر مشتمل ہے۔جب کہ اس کی فروعی زبانیں عام طور پر دو حروف منتخب کرتی ہیں۔اس کے علاوہ یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ علمی ضروریات کے لئے معانی میں وسعت پیدا کرنے کی غرض سے کچھ حروف بڑھا دئے جاتے ہیں۔یہ حروف عام طور پر علتی صوتیے ہوتے ہیں۔
بَدَن سے پِنڈ، پِنڈا،bodyکی تشکیل:۔ بَدَن کا نون حذف ہونے سے بد رہ جاتا ہے۔ دال سے پہلے نون پید اہونے سے بد کا تلفظ بند ہو جاتا ہے۔با کے پے سے بدلنے پر ہندی میں بدن پِنڈ(جسم)بن گیا۔ پھر الف کے اضافہ سے پِنڈ پنڈا (جسم)بن گیا۔بد کو بودی کے وزن پر لائیں تو اس کی انگریزی شکل body(جسم)
بنتی ہے ۔
عُضْو سے انگ،اَنْج(پ) کی تشکیل:۔ ؑ عُضْو کا معنی ہے بدن کا حصہ۔اس کا واؤ حذف ہوا عُضرہ گیا۔ اس کاعین الف سے اور ضاد گاف سے بدل کر ہندی میں اَنگ اورپنجابی میں اَنج بنا۔
رَأس’‘سے سرکی تشکیل:۔ قاعدہء قلب سے راء اور سین نے آپس میں جگہ تبدیل کر لی اور ہمزہ حذف ہو گیا۔اس طرح رس سے سَر بنا۔
اُذُن سے کان، کَن(پ) کی تشکیل:۔ اُذُن کا الف حذف ہونے سے ذن رہ گیا۔ذال کاف سے بدل کر پنجابی میں کَن بنا۔اردو کچھ طوالت پسند ہے۔اس نے درمیان میں الف لگا کر کان بنا لیا۔
عَیْن ’‘سے آنا(پ)،نَین،عینک، آنکھ، اَکھeye ،eye brow،
ابروکی تشکیل:۔ عَیْن’‘ کا عَی حذف ہونے سے ن’‘ (نن)رہ جاتا ہے۔ن ن میں یاء کے اضافہ سے ہندی لفظ نَین (آنکھ) کی تشکیل ہوئی۔انگریزی نے ن’‘ حذف کر کے عَی سے eyeبنا لیا۔عین پر ک کے اضافہ سے آنکھ کے چشمہ عینک کی تشکیل ہوئی۔
عینک کی عی کو آ اور کاف کو کھ بنائیں تو ہندی کی آنکھ اور پنجابی کی اَکھ بنتی ہے۔آنکھ کے ڈھیلے کو پنجابی میں آناں کہتے ہیں۔یہ بھی عین کی ایک شکل ہے۔
نُخْرَۃ،مَِنخَرسے ناک،نک(پ)،نَاس(پ)،نتھنا،نَکَوڑا(ہ) ،nose
،nozzelکی تشکیل:۔ عربی لفظ نُخْرَۃ کا معنی ہے ناک کا اگلا ۔حصہ اس کا ہندی بدل ہے نکوڑا۔مَِنخَر کا معنی ہے ناک ۔میم حذف ہونے سے نخر رہ جاتا ہے۔نخر کو نَوخر کے وزن پر لے جاکر انگریزی ابدال سے بدلیں تو nozzel(ناک،نتھنا)بنتا ہے۔
انگریزی لفظ nose اور اردو لفظ ناک کی اصل بھی یہی ہے۔ناک کا پنجابی بدل ہے نَک،ناک کے سوراخ کو پنجابی میں نَاس کہتے ہیں۔ان معنوں میں ہندی کا لفظ نتھنا آتا ہے ان دونوں کا ماخذ بھی مَِنخَر ہے۔
قِحفسے کھوپڑی کی تشکیل:۔ کاسہء سر یعنی کھوپڑی کی اصل ہیقحفُ‘( کھوپڑی کا وہ حصہ جو علیحدہ ہو سکے)۔قحفُ‘ کا قاف کھ میں ،حاء واؤ میں ،فاء پے میں اور نون تنوینی ڑی میں بدل کر کھوپڑی بنا۔
فَمُ ٗسے منہ ،فوسے مَو ،mouthبوتھ،بُتھ،بُوتھا،بُتھاڑکی تشکیل:۔فَمُ ٗ کا فَ حذف ہونے سے مُن رہ جاتا ہے۔مُن ہاء کے اضافہ سے مُنہ بنا۔منہ کا قدیم تلفظ مو ہے۔اس کی اصل فو ہے۔فو کا ایک تلفظ ہے فَوْھَۃ۔اس سے انگریزی لفظ mouthکی تشکیل ہوئی۔اس کا پنجابی تلفظ ہے بوتھ،بُتھ۔ان کی تکبیری صورت بُتھاڑ اوربوتھاہے۔
وَجْہسے مُکھ ،ماتھا، مَتّھا، پیش، پیشانی، مانتھا،مونڈ ,وِڈ (پ)face,phase,
کی تشکیل:۔وَجْہ کا معنی ہے چہرہ۔واؤ حروفِ شفوی سے ہے ۔میم،باء،فاء اور ان کے ابدال سے بدل سکتا ہے۔اور جیم حروفِ شجری سے ہے ۔یہ ل،ن،راور ان کی فروعات کے علاوہ تمام لسانی حروف سے بدل سکتا ہے۔وجہ کا ہاء حذف ہونے سے وج رہ جاتا ہے جو اپنے ابدال سے بدل کرسنسکرت میں مُکھ(چہرہ) بنا۔وج کا جیم ڈال سے بدل کر پنجابی میں وِڈ (چہرہ)بن جاتا ہے۔ وَجْہ کا ایک معنی ہے سامنے کا حصہ۔ان معنوں میں اس کا فارسی بدل ہے پیش،پیشانی۔ہندی بدل ہے ماتھا،مانتھا،مونڈ اور پنجابی بدل ہے متھَّا۔انھی معنوں میں وجہ کے انگریزی ابدال ہیںface,(چہرہ)phase, (چہرہ)۔
بَیْضَہسے فوطہ،بَنٹا کی تشکیل:۔بَیْضَہ کا معنی ہے خصیہ اس کا فارسی بدل ہے فوطہ۔اس کا معنی ہے بیضہ،خصیہ۔بنٹا(گولی)کا لفظ بھی اسی سے بنا ہے۔
طِحَالسے تِلی کی تشکیل:۔طِحَال کا حَ حذف ہونے سے طل رہ گیا ۔طاء تاء سے بدل کر تل بنا۔یاء کے اضافہ سے تل تِلی(بدن میں ایک اندرونی عضو) بن گیا۔
رِءۃ ,رَیَّۃسےlungs،lightکی تشکیل:۔ راء کے متبادلات ہیں لام ،نون۔ان کے ابدال ہیں ڑ،ڑھ،r،l،n۔عربی لفظ رِیَّۃ کا معنی ہے پانی پینے کی طرف کا پھیپھڑا۔صرف پھیپھڑا کے معنوں میں اس کا بدل lungs اور lightہو سکتا ہے۔پھیپھڑے کے لئیرَیَّۃ کا لفظ بھی آتا ہے ۔
قَدَم سےstep کی تشکیل:۔قَدَم کا قاف ایسsسے، دال ٹیtسے اور میم پیpسے بدل کر stepکی تشکیل ہوئی۔
عُنُقسے neck کی تشکیل:۔عُنُق (گلا)کا عین حذف ہونے سے نق رہ جاتا ہے ۔یہ نق انگریزی میں neck(گردن )بن گیا۔
عِذَارسے گال،گل(پ)، jowl ،گَلُّوکی تشکیل :۔ عربی لفظعِذار کے معنی ہیں رخسار۔اس کا عین حذف ہونے سے ذار رہ جاتا ہے ۔ذال گاف سے راء لام سے بدل کر ہندی میں گال بنا۔گال کا الف حذف ہونے سے پنجابی کا گَل (رخسار)بنا ۔گل کا مکبر ہے گَلُّو۔انگریزی میں گاف جے jمیں بدلا تو jowl(رخسار)بنا۔
ْخَدّ سےcheeh کی تشکیل:۔گال کے لئے انگریزی میںcheekکا لفظ بھی آتا ہے ۔اس کا ماخذ ہے خَدّ(گال)۔
خَال سے تِل کی تشکیل:۔خَال کا الف حذف ہونے سے خل بنا۔خاء تاء سے بدلا تو اردو میں تِل بن گیا۔
نُطْق سے tongue ،کی تشکیل:۔ عربی مادہ ن ط ق سے نَاطِق اسمِ فاعل ہے۔اس کا معنی ہے بولنے والا۔یہ انگریزی لفظ tongue(زبان،گفتار،بولی)کی اصل ہو سکتا ہے۔مگر اس سے زیادہ مناسب نُطْق معلوم ہوتا ہے۔اس کے معنی ہیں
گویائی،بات۔نُطْقکا نون حذف ہو جاتا ہے۔باقی کے حصہ طق سے tongue کی تشکیل ہوئی ہے۔
سَاق سے ٹانگ،ٹنگ(پ)،جہنگھ(پ)shank,کی تشکیل:۔ سَاقکا معنی ہے پنڈلی ۔سَاق کو سانقکے وزن پر لے جا کر سین کو ٹے سے اور قاف کو گاف سے بدلیں تو ٹانگ کا لفظ بنتا ہے۔یہ لفظ صرف پنڈلی کے بجائے ران کی جڑ سے پاؤں تک کے حصہ کے لئے بولا جاتا ہے۔ٹانگ کا پنجابی تلفظ ٹنگ اور جہنگ ہے۔انگریزی میں اس کا بدل ہے shank۔
جِرِّءۃسے گلا،گُلُو (ف)، gorge,gullet ،throatکی تشکیل:۔ جِرِّءۃکا معنی ہے حلق ۔اس کا آخری ٹکڑا ءۃ ہٹائیں تو جِر رہ جاتا ہے۔اس کا جیم گاف سے اور راء لام سے بدل کر اردو میں گلا اور فارسی میں گلو بنا۔انگریزی نے پورے حروف لے کر
انہیں انگریزی ابدال سے بدل کر gorge (گلا)،gullet(گلا)،throat(گلا)بنا لیا۔
ذَقَن سےchin کی تشکیل:۔ ذَقَن کا ذال حذف ہونے سے قِن رہ جاتا ہے۔قاف چے سے بدلنے پر یہ چن بنا۔چن کی انگریزی صورتchin (ٹھوڑی)ہوئی۔
کَتِفسے کَندھا کی تشکیل:۔ ہندی لفظ کندھا کی تشکیل کَتِف(شانہ) سے ہوئی ہے۔کَتِف کا فاء حذف ہونے سے کت رہ جاتا ہے ۔ک ت کے درمیان نون اور آخر میں ھا کے اضافہ سے کت کنتھا بنا۔پھر تاء دال سے بدل کر کندھا بنا۔
بَطن سے پیٹ کی تشکیل:۔بَطنکا نون حذف ہونے سے بط رہ جاتا ہے۔ب ط کے درمیان اتصالی حرف یاء آنے سے بیط بنا۔پھر باء پے سے اور طاء ٹے سے بدل کر پیٹ بنا۔
یَدسے ہاتھ،ہات،ہتھ،hand ،ہتھیلی کی تشکیل:۔ حروفِ علت ا،و،ی باہم متبادل ہیں۔عربی لفظ یَد کا یاء الف سے بدل کر اَد بن سکتا ہے۔الف اور ہاء ہم مخرج ہونے کی وجہ سے باہم متبادل ہیں۔اس طرح اَد ہَدبنا۔ دال تھ سے بدلا تو ہتھ بنا۔ہاء کو لمبا کرنے سے ہاتھ اور ہات بنا۔انگریزی نے بلا واسطہ عربی کے دال کو ڈیdسے بدل کر handبنا لیا۔ہتھ پر یلی کے لاحقہ سے ہتھیلی کی تشکیل ہوئی۔یلی یائے نسبتی تنوینی (یّ’‘ )کی ایک شکل ہے۔
خِنْصَرسے چھنگلی ،چھنگلیاکی تشکیل:۔ سب سے چھوٹی انگلی کو ہندی میں چھنگلی اور چھنگلیا کہتے ہیں۔اس کے لئے عربی میں خِنضَر کا لفظ آتا ہے۔ خِنضَر پر یاء کا اضافہ کریں تو خِنضَرِی بنتا ہے۔اس کے حروف کو ابدال سے بدلیں تو چھنگلی کی تشکیل ہوتی ہے۔چھنگلی پر الف کا اضافہ کریں تو چھنگلیا بنتا ہے۔
عَضَلَہسے ادلا، ڈَولا(پ) ،چھلِّی کی تشکیل:۔ عَضَلَہکا معنی ہے سخت گوشت،گوشت اور پٹھے کا مجموعہ۔اس کا اردو بدل ہے ادلا(بڑے بڑے حلال جانوروں کی ٹانگ کا بے ریشہ گوشت)۔پنجابی لفظ ڈَولا (کندھے سے کہنی تک کے حصہ کا پٹھا)کی اصل بھی یہی معلوم ہوتی ہے ۔پٹھے کے معنوں میں پنجابی لفظ چھلِّی کا ماخذ بھی عَضْلَہ ہے۔
ثَدْیسے چھاتی،دودھ،دودھی،چوچی،teat,chest ،dugکی تشکیل:۔ عربی لفظ ثَدْیکو ثادی،ثودھ،ثودھی بنا کر متبادلات سے بدلیں تو چھاتی،
دودھ اور دُودھی کے الفاظ تشکیل پاتے ہیں۔ثَدْی کا معنی ہے پستان۔ثُودی کے وزن پر اس کا ہندی بدل چُوچی بھی ہے۔پنجابی میں پستان کو دودھ اور دودھی کہتے ہیں۔انگریزی الفاظ chest(چھاتی) ،dug (تھن)کی اصل بھی ثدی معلوم ہوتی ہے۔
سِنّسے دانت،دند(پ)،دندان،teeth ،toothکی تشکیل:۔ دانت کے لئے عربی میں سِنّ کا لفظ آتا ہے۔سن پر تاء کے اضافہ سے سنت کی صورت بنتی ہے۔اس کے حروف کو ابدل سے بدلیں تو پنجابی لفظ دند کی تشکیل ہوتی ہے۔دند پر ’’ان ‘‘ کے اضافہ سے فارسی تلفظ دندان بنتا ہے۔سن کو سانت بنا کر ابدال سے بدلیں تو دانت کا تلفظ ہوتا ہے۔سنت کا نون حذف ہونے سے ست رہ جاتا ہے ست انگریزی حروف سے بدل کرteeth tooth,بن گیا۔
مُخسےmind کی تشکیل :۔مُخ کا معنی ہے بھیجا۔اس کا انگریزی بدل ہے mind اور ہندی بدل ہے بھیجا۔
مَغز سے گودا،بھیجا،مِکھ(پ)،mind کی تشکیل:۔مَغْز کا معنی ہے گُودا،بھیجا،گری۔اس کا زاء کاٹیں تو مَغ رہ جاتا ہے۔اس کی آواز اور معنی مُخ کے قریب ہیں ۔اس قرب کی وجہ سے mind اور بھیجا اس کے بھی ابدال ہیں۔اب مَغْز کا میم حذف کریں تو غذ رہ جاتا ہے۔اس غذ سے گُودا کی تشکیل ہوئی۔گُودا کے معنوں میں مَغْز کا پنجابی بدل ہے مِکھ۔
عِند سے ہردا(ہ)، heartکی تشکیل:۔عربی میں دل کے لئے عِند کا لفظ بھی آتا ہے۔اس کے حروف کے ہندی ابدال سے ہردا اور انگریزی ابدال سے heartکی تشکیل ہوتی ہے۔
صَلیبسے چربی کی تشکیل :۔چربی کی اصل ہے صَلِیب۔ص ل ب کا صلبی ہندی حروف سے بدل کر چربی بنا۔
عِرْقسے رگ،ریش،ریشہ کی تشکیل :۔عِرْقکا معنی ہے رگ۔اس کا عین کاٹ کر رق کے قاف کو گاف سے بدلیں تو رگ نبتا ہے۔ریش(داڑھی)اور ریشہ کی اصل بھی عرق ہو سکتی ہے۔
سَوْئت سے ، چُوت، چُت کی تشکیل :۔سَوْئت کا معنی ہے شرمگاہ۔اس کا بدل ہے چُوت، چُت۔
مَقعدسے گانڈکی تشکیل :۔عربی میں مَقْعَد کا معنی ہے دُبُر،کُون۔ میم کاٹ کر قعد کو قاندبنائیں۔ان حروف کو متبادلات سے بدلیں تو گانڈ بنتا ہے۔
ھَل سے hair کی تشکیل:۔باریک بال کو عربی میں ھَلّ کہتے ہیں۔ھَل کے لام کو راء سے بدل کر انگریزی میں لائیں تو hair (بال)بنتا ہے۔
(*)
رشتے ناتوں کی ڈکشنری
رشتے ناتوں کی فہرست کافی وسیع ہے ۔ان سب کا احاطہ بہت مشکل ہے۔اس مضمون میں صرف گنتی کے چند لغات کی اصل و بدل کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
اختصار کے پیشِ نظر بہت سی تفصیلات کے تذکرہ سے ارادتًا گریز کیا جا رہا ہے۔اگر عربی مادہ کی عربی شکلوں کے عجمی بہروپ کی کہانی لکھنی ہو تو صرف ایک مادہ قطع کے لئے بیسیوں صفحات کی ضرورت ہے۔اس لئے صرف رشتوں کے حوالے سے عربی مادہ کے صرف ایک اسم کی ذریت کی نشان دہی کی جائیگی۔
جب لب لبوں کو چومتے ہیں؟
گلے کے نچلے حصہ سے نکلنے والی آواز کو جب ہونٹ چومتے ہیں تو اُمّ کا لفظ پیدا ہوتا ہے اور جیسے ہی ہونٹوں کے پٹ کھلتے ہیں اَب کی آواز پیداہوتی ہے۔یہ دو آوازیں ہیں جو بچہ فطری طور پر منہ سے نکالتا ہے۔ان میں سے اُمّ کا لفظ ماں کے لئے اور اب کا باپ کے لئے استعمال ہوا۔ان کی ادائیگی میں کسی قسم کے تکلف کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ایک لطیف اشارہ یہ بھی ملتا ہے کی جن الفاظ میں باء ،میم یا ان کی فروعات استعمال ہوں گی ان میں کسی حد تک پھٹنے ،پیدا ہونے ،منبع ہونے کے آثار پائے جائیں گے۔ ان الفاظ کے عجمی ابدال سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندی،اردو،پنجابی نے انہی الفاظ کو بگاڑ کر مقامی رنگ دیا ہے۔ جیسے مندرجہ ذیل امثال سے ظاہر ہوتا ہے۔
اُمّ بطور ماخذ
اُمّسے ا ماں،ماں،مم،Mum،ماما،مام کی تشکیل:۔الف وہ بنیادی آواز ہے جو اعضائے تکلم کے تحرک سے دیگر آوازوں کو جنم دیتی ہے۔اس کا انگریزی بدل ہے اے a۔میم لبوں کے بند ہونے کی آواز ہے۔اسے انگریزی مین ایم mکا نام دیا گیا ہے۔
بچہ جب ابتدائی اظہار کے لئے امّ کہنے کی کوشش کرتا ہے تو ہونٹوں کی بندش کی وجہ سے آواز پیچھے کو پلٹ کر ناک کے راستے خارج ہونے کی کوشش کرتی ہے۔اس تردد میں امّ کے آخر میں تنوینی صوتیہ اں پیدا ہو جاتا ہے اور امّ کا تلفظ امّاَں بن جاتا ہے۔اماں کا الف حذف ہونے سے ماں کا لفظ بنتا ہے ۔ امّ پر یاء کے اضافہ سے اردو،پنجابی میں امِّی کا تلفظ رائج ہوا۔
اُمّ کا میم مشدد دہرانے سے امم کا تلفظ بنتاہے۔ امم کا الف ہٹانے سے مم(دودھ پیتے بچوں کی زبان میں پانی،عورت کی چھاتی) رہ جاتا ہے۔۔اس کا پنجابی تلفظ مماں اور انگریزی تلفظmamma(پستان)ہے۔یہ تلفظ ماں کے لئے ایک ایمmسے mamaآتا ہے۔فارسی میں اس کی املاء ماما ہے۔ہندی نے ماما کا آخری الف ہٹا کر مام کا تلفظ اپنایا۔ماں کے معنوں میں ایک انگریزی تلفظ mammyبھی ہے۔
اُمّ سے میّا(ہ) تشکیل:۔اُمّ کے میم پر یاء کے اضافہ سے ہندی لفظ میّاکی تشکیل ہوئی۔یہ ماں کی تصغیر ہے۔
اُمّ سے بے بے (پ)،بَوْبَوْ(پ)،بے(پ)کی تشکیل:۔میم اور باء ہم مخرج ہونے کی وجہ سے باہم متبادل ہیں۔سو، ماما کا میم باء سے اور الف یائے مجہول سے بدل کر پنجابی میں بے بے بنا۔لاڈ سے بے بے کو بَوبَو بھی کہا جاتا ہے۔پھر اختصار سے صرف بے کے تلفط سے بھی پکارا جاتا ہے۔
اُمّ سے ماتا (ہ)،مادر(ف)، Motherکی تشکیل:۔اُمّ کے بدل ماں کا غنہ ہٹا کر تا لگانے سے ہندی کا ماتا(ماں) بنتا ہے۔تاء کو دال سے بدل کر را کا اضافہ کریں تو فارسی لفظ مادر(ماں) کی تشکیل ہوتی ہے۔اس کا انگریزی بدل ہے mother(ماں)۔
اُمّ سے ماما،مامی،ماموں،ممانی کی تشکیل:۔اُمّ سے فارسی میں ماما بنا۔پنجابی نے فارسی سے مستعار لے کر اس پر نوں غنہ ں کا اضافہ کر کے ماماں (ماں کا بھائی )بنالیا۔اردو نے اں کے بجائے وں کے لاحقہ سے مزید ترمیم کر کے ماموں بنا لیا۔پنجابی نے ماموں کی اہلیہ کے لئے ماما ں سے مامی اور اردو نے مم سے ممانی بنا لیا۔
عَمّ بطور ماخذ
عَمَّہسے پھوپھی،پھپھی،بُوا ، بھؤا اور پھوپھی کے متعلقا ت پھوپھی زاد، پھوپھا، پھپھڑ،ھپھیرا،پھپھیری کی تشکیل:۔اُمّ کی طرح حلقی و شفوی مخرج سیعَمَّہ(والد کی بہن) کی آواز پیدا ہوتی ہے۔عمّہ کا عین حذف ہونے سے مم رہ جاتا ہے۔میم اپنے ہم مخرج باء کی ہندی فرع پھ سے بدل کرپھپھی اور پھوپھی بنا۔اور باء سے پھوپھی کے لئے بُوا اور بھؤا کے الفاظ بھی پیدا ہوئے۔ اردو میں مؤنث کی علامت آخر کی یاء اور مذکر کی علامت آخر کا الف ہے۔اس قاعدہ کے مطابق اردو نے پھوپھ پر الف کے اضافہ سے پھوپھا (پھوپھی کا شوہر)بنا لیا۔پنجابی میں پھوپھا کا تلفظ ہے پھپھڑ۔ اس کے علاوہ پھوپھی کی اولاد کے لئے دو قرینے ہیں۔ایک قرینہ فارسی لفظ زاد کے اضافہ کا ہے۔اس قرینہ سے پھوپھی زاد(پھوپھی کا بیٹا یا بیٹی) کی ساخت ہوتی ہے۔ دوسرا قرینہ پنجابی ہے۔اس قرینہ کے مطابق پھوپھی کے لفظ پر را کے اضافہ سے پھپھیرا(پھوپھی کا بیٹا) اور ری کے اضافہ سے پھپھیری (پھوپھی کی بیٹی) کی تشکیل ہوتی ہے۔
اَب بطور ماخذ
اب سے ابّا، ابّو،باپ،پیو(پ)،باپو،بابا،پاپا،pope کی تشکیل:۔والد کے لئے عربی میں اب کا لفظ آتا ہے۔اب پر الف کے اضافہ سے اردو میں ابَّا بنا۔اب کی رفعی شکل ہے اَبُو۔اسے اردو میں پیار سے باء کی شد سے ابّوبولا جاتا ہے۔اب کے با کے بدل پے پر یو کے اضافہ سے پنجابی میں پیو بنتا ہے۔
ذرا سی بے احتیاطی سے اب کا باء مشدد ہو جاتا ہے۔اس مشدد ب ب کے درمیان الف لگائیں تو بابا (والد)کا لفظ بنتا ہے۔بابا کا باء پے سے بدل کر پاپا (والد) بن جاتا ہے۔یہ انگریزی لفظ papaکی مورد صورت ہے۔عیسائیوں کے مذہبی پیشوا کو پوپpopeکہتے ہیں۔اس کامناسب ماخذ اب کے بجائے بَابَا(گرجا کا سردار)ہے۔باباکے آخری الف کو حذف کر کے دوسرے کو پے سے بدلیں تو باپ(والد) کا لفظ تشکیل پاتا ہے۔ہندی میں اس کا تلفظ باپو بھی ہے۔
مِطْرَان(لاٹ پادری):پادری،father،پدر(ف)،پِتا(ہ):۔ انگریزی میں پادری کے لئے fatherکا لفظ استعمال ہوتا ہے۔fatherکا فارسی متبادل ہے پدر۔پدر کا راء حذف ہونے سے پد رہ جاتا ہے۔دال کو تاء سے بدل کر الف کے اضافہ سے پِتا بن جاتا ہے۔ان کا ماخذ مِطْرَان(لاٹ پادری)ہو سکتا ہے۔
اِبْن سے بَنّا،منا،mini،minion،ننا کی تشکیل:۔ماں باپ پیدائش کے ابتدائی منابع ہیں ۔ان کے تسمیہ کے لئے آسان ترین مخرج(شفتین)استعمال ہوا ۔ان منابع سے جیسے جیسے دوری ہوتی جاتی ہے دیگر مخارج کی اعانت کی ضرورت بڑھتی جاتی ہے۔چنانچہ دیگر رشتوں کے لئے قربِ معنی کی نسبت سے حلقہء شفتیں میں دیگر مخارج کے حروف ملتے جاتے ہیں۔ماں باپ کے لئے بیٹے کا رشتہ بہت عزیز ہے۔اس کے لئے اِبْن کا لفظ تخلیق ہوا۔اس میں بھی نمایاں آواز باء کی ہے۔معنوی تمیزاور توسیع کے لئے با ء کے دائیں بازو میں الف اور بائیں بازو میں نون کا اضافہ کر کے ابن بنا۔ اِبْن کا الف حذف ہونے سے بَنّا کا لفظ بنتا ہے جو اردو میں دولھا کے علاوہ بیٹے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔بَنّا کے باء کو حذف کر کے نّا کے نون مشدد کو کھولیں تو ننّا(بچہ،نا سمجھ)بنتا ہے ۔ہو سکتا ہے بیٹے کے بجائے اس لفظ کو استعارتًا بچے کے لئے اپنایا گیا ہو۔بچہ کے معنوں میں منّا کے بارے میں بھی یہی قیاس کیا جا سکتا ہے۔ویسے چھوٹا کے معنوں میں عربی میں مَعَن کا لفظ بھی آتا ہے۔انگریزیmini سابقہ چھٹ پنے کے لحاظ سے اسی کی بدلی ہوئی شکل لگتی ہے۔ minion(چشم چراغ،چھوٹا)بھی اسی ماخذسے معلوم ہوتا ہے۔
بِنت بطور ماخذ
بِنْتسے بَنتو(پ)، بیٹی ،بٹیا،بیٹا،بِٹوا،پُت(پ)،پُوت،پتر(پ)،پسر(ف)
کی تشکیل:۔ اِبْن کی مؤنث ہے اِبْنَۃ۔اس کاعام تلفظ ہے بِنت(بیٹی)۔عمومیت کی بنا پر پنجابی نے اسے بَنتو(لڑکی)کے لئے ماخذ بنا لیا۔
بنتکا نون حذف ہونے سے بت رہ جاتا ہے۔اس کے باء کو پے سے بدلیں تو ہندی پنجابی لفظ پُت (پُوت کا مخفف،پُتر،بیٹا) کی تشکیل ہوتی ہے۔پُت کی پیش کو لمبا کریں تو پُوت(پُتر،بیٹا) کی تشکیل ہوتی ہے۔
پُت پر راء کے اضافہ سے پنجابی میں پُتر بنا۔پُتر کا تاء سین سے بدل کر فارسی میں پِسر(بیٹا) ہوا۔
بت کے تاء کو ٹے سے بدل کر درمیان اور آخر میں یاء کے اضافہ سے بیٹی
(دختر) کی تشکیل ہوئی۔بیٹی کی تصغیر ہے بِٹیا۔بیٹ کے ٹکڑے پر الف کے اضافہ سے بیٹی کا مذکر بیٹا بنا۔بیٹا کی تصغیر ہے بِٹوا۔
حَافِد بطور ماخذ
حَافِد،حَفِید سے پوتا،پوترا(پ)، پوتی،پوتری(پ)اورسِبط سے سَپُوت کی تشکیل:۔بیٹا بیٹی سے اگلی شاخ پوتا پوتی کی ہے۔پوتا پوتی میں بھی نمایاں آواز شفوی ہے۔ان کی اصل ہیحَافِد،حَفِید۔ ان کا مادہ ہے ح ف د۔حا حروفِ حلقی ،فاء شفوی اور دال لسانی سے ہے۔حروفِ حلقی میں سے ا،ہ،ح،ع کا رویہ حروف علت سے ملتا ہے۔یہ ذرا سی لغزش سے لفظ سے حذف ہو جاتے ہیں۔چنانچہ حَافِد کا حا حذف ہونے سے فد رہ گیا۔فاء پے سے ،دال تاء سے بدل کر پت بنا ۔اس صوتیہ نے مقامی سانچے میں ڈھل کر پوتا(بیٹے کا بیٹا) کی صورت اختیار کر لی۔پوتا کے الف کے بجائے آخر میں یاء کا اضافہ کریں تو پوتی (بیٹے کی بیٹی)کے لفظ کی تشکیل ہوتی ہے۔پوتا پر را کے صوتیے کا اضافہ ہو تو پنجابی لفظ پوترا اور ری کا اضافہ ہو تو پوتری کا لفظ بنتا ہے۔
عربی میں پوتا کے لئے سِبط کا لفظ بھی آتا ہے۔اس کا سین حذف ہونے سے
بط رہ جاتا ہے۔بط کے حروف اپنے متبادلات سے بدل کر پوتا بن سکتا ہے۔ سِبط کا لفظ معنوی لحاظ سے حافد سے زیادہ وسیع ہے۔اس کے معنی ہیں اولاد کی اولاد۔یہ زیادہ تر نواسے کے لئے مخصوص ہے۔ہندی کے لفظ سَپُوت(فرزندِ رشید۔لائق بیٹا) کا ماخذ یہی معلوم ہوتا ہے۔اگر سپوت کا سین کاٹیں تو پوت کا تلفظ بنتا ہے۔
استعارہ بطور ماخذ
مختلف لغات کے مطالعہ سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اکثر عربی لغات کو انہی کے معنوں میں ماخذ بنا کر دیسی روپ میں ڈھال لیاگیا۔جیسے سِبْط سے سپوت بنایا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ اگر کوئی عربی لفظ مطلوبہ معنی کے لئے نظر نہیں آیا تو مطلوبہ مفہوم کے کسی دوسرے لفظ کو ماخذ بنا کر اسے مقامی سانچے میں ڈھال کر مطلوبہ معنی پہنا دئے۔جیسے سالا کے لئے صِھر کو ماخذ بنایا گیا۔حالانکہ صِھْربہنوئی کے لئے مستعمل ہے۔ذیل میں ایسے لغات کے چند نمونے دکھائے جا رہے ہیں
حبّ (ح ب ب)کااستعارہ بطور ناتا
حبّّ سے پَہا(پ)،بھرا (پ)،پہرا(پ)،برادر،brother ،بھائی،بھابی،
پہابی(پ)،بھتیجا،بھتیجی،بہن،پہن،بہنوئی،پہنوئی،بھانجا،بھانجھی کی تشکیل :۔اردو میں بھائی کا لفظ برادرِ حقیقی ،چچا زاد بھائی اور رفیق کے لئے آتا ہے،عربی میں اس رشتہ کے لئے اَخْ کا لفظ آتا ہے۔اس کا ترکی بدل آکا(بڑا بھائی) ہو سکتا ہے مگر بھائی کے ساتھ اس کا کوئی صوتی جوڑ نہیں بنتا۔اس کے صوتی اندازسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی تشکیل کسی شفوی حرف سے ہوئی ہے کہ اس میں نمایاں آواز بھ کی ہے۔اس لحاظ سے عربی لفظ حِبّ کی طرف دھیان جاتا ہے کہ اس کے معنی رفاقت کے لحاظ سے بھائی سے ملتے ہیں ۔حِبّکا حاء کاٹیں تو باء مشدد رہ جاتا ہے۔بھ باء کا ہندی بدل ہے۔بھ پہ سے بدل کر پنجابی میں پَہا(بھائی) بنا۔ پَہا پر ائی کے صوتیہ کے اضافہ سے پنجابی میں پہائی(بھائی) بنا۔پہ اوربھ باہم متبادل ہیں۔سو باہمی تبادلہ کے ذریعے پہائی سے بھائی یابھائی سے پہائی کی تشکیل ہوئی۔
حِبّ’‘کے باء کی تنوین کا نون راکے صوتیہ میں تبدیل ہونے سے پنجابی میں بھرا (بھائی)کا لفظ پیدا ہوا۔ مددگار کے معنوں میں بھرا(پ) ،وِیر(پ) ،بیلی
(پ) ، brother کا ماخذ وَلِی اورحَوَرِی(رشتہ دار،مدد گار)بھی ہے۔
اگر حِبّ’‘ کا حا ہٹا کر باء کی تنوین کے نون کا اضافہ کریں تو بہن(ہمشیر،سہیلی)
کا تلفظ تشکیل پاتا ہے۔بیج کے لئے ح ب ب کے مادہ سے حاء کی زبر سے حَبّ(دانہ)اور پیش سے حُبّۃ(بیج )کے الفاظ آتے ہیں۔ حَبّ کے باء پر یں کے اضافہ سے پنجابی لفظ بیں (بیج )بنا ہے۔بین اور بہن کی صوتی قرابت ان کے ہم مادہ ہونے کی دلیل ہے۔بہن کا پنجابی تلفظ ہے پہن۔ بہن پر وئی کے لاحقہ سے بہنوئی(بہن کا شوہر) کی تشکیل ہوئی۔اس کا پنجابی تلفظ ہے پہنوئی۔وی یا وئی وغیرہ نسبت کے الحاقی صوتیے ہیں۔
بھائی کی بیوی کو اردو میں بھابی کہتے ہیں۔یہ بھائی بیوی کے مخفف بھا بی سے مرکب ہے۔بھابی کا پنجابی تلفظ ہے پہابی۔
بھائی کے بیٹے کو بھتیجا اور بیٹی کو بھتیجی کہا جاتا ہے۔ان کا ماخذ بھی حِبّ ہو سکتا ہے۔بہن کے بیٹے کو بھانجا،اور بیٹی کو بھانجی کہا جاتا ہے۔ان کا ماخذ بھی حِبّ ہو سکتا ہے۔تیجھا،تیجھی،جا اور جی کے لاحقوں کے متعلق قیاس ہے کہ یہ جایا بمعی جنا کی شکلیں ہیں۔اور جننا کی اصل وَضْعًا(جننا) ہو سکتی ہے۔
حَبِیْبَہ سے بیوی،بیبی wife,کی تشکیل :۔ عربی میں بیوی کا ہم صوت ومعنی ماخذ حَبِیْبہ معلوم ہوتا ہے۔اس کا خاء ہٹائیں تو بِیْبہ رہ جاتا ہے۔بِیبہ کے ہاء کی جگہ یاء لگائیں تو بیبی کا لفظ تشکیل پاتا ہے۔بیبی کے دوسرے باء کو واؤ سے بدلیں تو بیوی بن جاتی ہے۔انگریزی کی wifeبھی حَبِیبہ کی بدلی ہوئی صورت ہے۔
جَدّ بطور ماخذ
جَدّ سے دادا، دادی ،dad,dady،چچا،چاچا،چاچی،چچی،چچا زاد،چچیرا،
چچیری کی تشکیل:۔ ہندی لفظ دادا (باپ کا باپ) کی اصل ہے جَدّ۔جَدّ کے مادہ کے حروف ہیں ج د د۔جیم کے کٹنے سے د دباقی رہ جاتے ہیں۔ان میں الف کے اضافہ سے دادا کی تشکیل ہوئی۔دادا پر یاء (علامتِ تانیث)لگانے سے دادی (دادا کی بیوی)کی تشکیل ہوئی ۔ انگریزی نے عام بول چال کے لئے دادا کے تلفظ dad,dadyکو والد کے لئے مستعار لے لیا۔اور پنجابی نے دادا کے بدلے ہوئے تلفظ چاچا کو باپ کے بھائی کے لئے اپنایااور ہندی نے الف کو ختم کر کے چاچا کو چچا بنایا۔پنجابی نے چاچا پر یاء کے اضافہ سے چاچی (چچا کی بیوی )اور ہندی نے یاء کے اضافہ سے چچی (چچا کی بیوی )کا لفظ بنا لیا۔چچا کی اولاد کے لئے زاد کا لاحقہ لگانے سے چچا زاد کا مرکب بنتا ہے۔ہند ی میں نون تنوینی کے متبادل صوتیے رے کے الحاق سے چچا سے چچیرا(چچا زاد بھائی )اور ری کے اضافہ سے چچیری(چچا زاد بہن)کی تشکیل ہوتی ہے۔
اَلْخَال بطور ماخذ
اَلْخَال سے uncle،خَالَۃ سے خَالہ،خالو،خالہ زاد کی تشکیل:۔عربی میں ماموں کے لئے اَلْخَال کا لفظ آتا ہے ۔اردو نے ماموں کے لئے اَلْخَال کے بجائے امّ کو ماخذ بنایا ۔اس لئے کہ خَال کی ماموں کے لفظ سے کوئی صوتی مطابقت نہیں۔البتہ انگریزی نے نہ صرف ماموں بلکہ ماموں،چچا،خالو کے لئے اس لفظ کو ماخذ بنایا۔اَلْخَال کااَل انگریزی میںunسے،خاسی c سے اور لام ایل lسے بدل کر uncleبنا۔
ماں کی بہن کے لئے ہندی میں خالہ کا لفظ آتا ہے۔یہ عربی لفظ خَالَۃ کی بدلی ہوئی شکل ہے۔عربی قاعدہ کے مطابق وقف کی صورت میں گول تاء ۃ ہاء میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔اس قاعدہ سے خَالَۃ کی تاء ہاء سے بدل کر خالہ بنی۔خالہ کے خال پر واؤ کے اضافہ سے خالو بنا۔خالہ کی اولاد کے لئے فارسی لاحقہ زاد لگا کر خالہ زاد کا مرکب بنایا جاتا ہے۔
صِھْر(ص ھ ر) کا استعارہ بطور سسرالی ناتے
صِھْر سے سُہرا(پ)،سالا،سالی کی تشکیل:۔عربی مادہ سے مُصَارَھَہ مصدر کا ایک معنی ہے سُسر بننا۔اس معنی کی رعایت سے کہا جا سکتا ہے کہ پنجابی لفظ سُہرا کا بنیادی مادہ ص ھ ر ہو گا۔اس کے علاوہ صِھْر کا لفظ بھی اس خیال کاموید ہے۔
صِھرکا معنی ہے داماد یا بہنوئی۔ایسے معلوم ہوتا ہے کہ ہندی نے بیوی کے بھائی (سالا)کے معنوں میں اس لفظ کو مستعار لیا ہو۔مذکر کے الف کے بدلے یاء کے اضافہ سے مؤنث بن جاتی ہے۔سو اس قرینہ سے بیوی کی بہن کے لئے سالی کا لفظ تخلیق ہوا۔
عَصِیرہ(ع ص ر) ہمشیرہ کا استعارہ
مُعَاصِر سے ہمشیر، ہمشیرہ کی تشکیل:۔عربی مادہ ع ص ر سے عَصِیْر کا معنی ہے رس،نچوڑ۔گمانِ غالب ہے کہ فارسی لفظ شِیر(دودھ) کی تشکیل اسی سے ہوئی۔اس لئے کہ دودھ بھی مادہ کے تھنوں کا نچوڑ ہوتا ہے۔اب شیر سے پہلے ہم کا لفظ لگائیں تو ہمشیر (دودھ شریک بھائی یابہن)کا لفظ بنتا ہے۔یہاںیہ اشکال پیدا ہوتا ہے کہ ہم کے لاحقے کی اصل کیا ہے۔اس بارے میں ایک قیاس ہے کہ یہ میم کی بدلی ہوئی شکل ہے۔ہو سکتا ہے جیسے مُجَانَسَہ سے ہم جنسی بنا ،اسی طرح مُعَاصِرسے ہم عصر اور ہم عصر سے ہمشیر اور ہمشیر پر ہاء کے اضافہ سے ہمشیرہ بنا۔
ظَہِیر بطور ماخذ
ظَہِیر سے شوہر،یار، یاور،سہیلی،سہارا،dear،دولا(پ)،ڈولا(پ)،ڈھولا،
دولہا،دلہن،کی تشکیل:۔فارسی لفظ شوہر کے معنی ہیں خاوند۔ایک خیال یہ ہے کہ اس کی تشکیل ظَہِیر (مدد گار،دوست)سے ہوئی۔دوست کے معنوں میں ظَہِیر کے ابدال ہیںیار، یاور،سہیلی،سہارا،dear۔ان ابدال کی روشنی میں دیکھا جائے تو شوہر کی اصل طَہِیر ہی بنتی ہے۔دُولا(پ)،ڈھولا(پ)،دولہا،دلہن بھی اسی ماخذ سے ہیں۔
اَخ’‘ سے akin,kinکی تشکیل:۔عربی لفظ اَخ’‘ کے معنی ہیں بھائی،دوست،ساتھی۔گمانِ غالب ہے کہ انگریزی الفاظakin(ماں جایا)اورkin(بھائی بند)کی تشکیل اسی سے ہوئی ہو۔
اُخْت’‘سے،daughter,sister ،دُخترکی تشکیل:۔عربی لفظ اُخْت’‘ کامعنی ہے بہن۔اُخْت’‘ کا اُ ہٹانے سے خْت’‘ رہ جاتا ہے۔خْت’‘ کے تا کی تنوین راء سے بدلیں توختر تلفظ بنتا ہے جو انگریزی میں sister کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ختر سے پہلے دال لگانے سے دُختر (بیٹی) کی شکل بنتی ہے۔ دختر کاانگریزی متبادل ہے daughter۔


(*)



نباتات کے لغات
اب تک صرف اسماء اور ان کی اصل و بدل کی نشان دہی کی جا رہی تھی۔توقع ہے کہ ان کے مطالعہ سے اخوتِ لسان سے کافی حد تک موانست پیدا ہو گئی ہو گی۔سو اس مرحلہ پر مزید ساختیاتی امکانات کا کھوج لگانے کے لئے الفاظ کی جڑ یعنی مادہ اور اس کی عربی ذریت (مصادر ، مشتقات اور متبادلات ) کی عجمی صورتوں کا مختصرحوالہ کسی اچنبھا کا باعث نہ ہو گا۔
مادہ عام طور پر تین حروف کا سیٹ ہوتا ہے۔ان حروف کی حرکات وسکنات
،اتصالی صوتیوں، سابقوں اور لاحقوں کے بدلنے سے کئی ایک مصادر اور مشتقات بنتے ہیں۔
گزشتہ امثال میں ہم نے دیکھا ہے کہ انفرادی طور پر ہرحرف اپنا ایک خاص تاثر رکھتا ہے۔جیسا کہ’’ رشتے ناطوں کی ڈکشنری ‘‘میں اشارہ کیا گیا تھا۔ حروف کے محلِ وقوع اور ہمسائیگی کے بدلنے سے یہ تاثر متاثر ہو جاتا ہے۔اس بات کا اندازہ کرنے کے لئے عربی مادہ ن ب ت کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔اس کے حروف وہی ہیں جو بِنْت کے مادہ میں ہیں۔فرق صرف حروف کے محل وقوع کا ہے
مادہ ن ب ت کی ذریت
نَبْتًاسے پھوٹنا،پھوٹ،پَھٹ،پھٹن،پھَٹنا،پھُٹناں(پ)،پاٹناں(پ)،پُنگرناں
(پ)،بیجناں(پ)،پَت،bud،پات،پَتَّا، پتِّیکی تشکیل:۔مادہ ہ ن ب ت کے باب نَصَرَ سے مصدر نَبْتًا کے معنی ہیں سبزی کا زمین سے اُگنا۔
نَبْتًاکاپہلا حرف ہے نون۔ نون نیم علتی خواص کا حامل ہے۔یہ ذرا سی بے احتیاطی سے الفاظ سے حذف ہو جاتا ہے۔جیسا کہ بِنْت وغیرہ کی ابدالی مثالوں سے پتہ چلتا ہے۔ نون کے حذف ہونے سے بت کا ٹکڑارہ جاتا ہے۔
بت کاباء حروفِ شفوی سے ہے۔ اس کے متبادلات و ابدال میںb، بھ،پ،
p،پھph,،ف،f، م،m،و،o،w اورv شامل ہیں۔تکے متبادلات ط،داور ابدال تھ،ٹ،ٹھ،t،د،دھ،ڈ،ڈھ ،d۔۔۔۔۔وغیرہ ہیں۔
’’رشتے ناتوں کی ڈکشنری ‘‘میں بنتکے ابدال کا ذکرگزر چکا ہے،اس کے زیادہ ابدال بھی بت کے صوتیہ سے بنے ہیں۔اس نمونہ کو سامنے رکھیں تو نبات کے فروعی لغات کا سراغ لگانا آسان ہو جائے گا۔
رشتوں میں سیبیٹی،بٹیا،بیٹا،بِٹوا،پُت(پ)،پُوت،پتر(پ)،پسر(ف)کے متعلق قیاس ہے کہ ان کا ماخذ بِنْت ہو گا۔ان میں سے پُت کے پے پر زبر لگائیں تو پَت(پات کا مخفف ) کا لفظ بنتا ہے۔پَت پر الف کا اضافہ کریں تو پتّا بنتا۔پتّا (پھوٹا ہوا)پھوٹنا مصدر سے اسمِ مفعول ہے۔پتّا کی تصغیر ہے پتِّی۔پھوٹنا کا ایک تلفظ پھٹنا بھی ہے۔نَبْتًا کے صوتیے بتًا کی تنوین کو نون میں بدلیں تو بتناکی آواز پیدا ہوتی ہے جو مقامی ابدال سے بدل کر پھٹنا کا روپ دھار لیتی ہے۔پھٹنا کانا حذف ہونے سے پھَٹ کا لفظ بنتا ہے۔یہ پھٹنا سے اردو میں فعلِ امر اورپنجابی میں شگاف کے معنی دیتا ہے۔اسی طرح پھوٹنا سے پھُوٹ فعلِ امر ہے۔پھَٹ کے وزن پر انگریزی لفظ bud(کونپل،پھٹنا)کا ماخذ بھی نَبْتًا ہے۔
پھٹنا کے معنوں میں نَبْتًا کے متبادلات تَفَتُّح’‘،نَبْطًا، بَدَاء،نَبْشًا:۔یہاں ایک ضروری امر کی نشاندہی ضروری ہے کہ جن الفاظ کے معنی ایک سے زیادہ ہوں ان کے ماخذ بھی ایک سے زیادہ ہوں گے۔جیسے پھوٹنا کا ایک معنی ہے کِھلنا۔ان معنوں میں پھوٹنا کا ماخذ مادہ ف ت ح سے تَفَتُّح’‘ (کلی کا کھلنا) ہے۔ بہنے کے معنوں میں اس کا ماخذ نَبْطًا(پھوٹ نکلنا) ہے۔پھوٹنا کا ایک معنی ہے ظاہر ہونا۔ان معنوں میں مادہ ب د و سے بَدَاءً بھی اس کا ماخذ ہے۔ ایک اور مصدر نَبْشًا(ظاہر کرنا) بھی ان مصادر سے صوتی و معنوی قرب رکھتا ہے ۔مگر یہ مصدر لازم کے بجائے متعدی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
پھوٹنا کا متعدی ہے پھاڑنا۔اگرچہ پھوٹنا کا ٹے ڑے سے بدلنے سے پھاڑنا بنتاہے مگر اس کے زیادہ قریب کے ماخذ ہیں بَحْرًا(پھاڑنا،چیرنا)،فَرْیًا (پھاڑنا،چیرنا)۔ان مثالوں سے نہ صرف عجمی بلکہ عربی میں معنوی تنوع کے صوتی تنوع سے تعلق کی نشان دہی ہوتی ہے۔
نَبْتًاسے بیجنا ں(پ) ،بیج،باجرہ،باجریbush,،بُچ(پ)،کی تشکیل:۔نَبْتًا(بونا)
کے ٹکڑے بتًا سے پنجابی مصدر بِیجناں(بونا) کی تشکیل بھی ہوئی ہے۔تخم کے معنوں میں ہندی لفظ بیج کا ماخذ بھی نبات معلوم ہوتا ہے۔بیج کا ایک ماخذ حََبَّۃ(تخم)بھی ہے۔اسکا حا کاٹنے سے بھی بت رہ جاتا ہے۔ہو سکتا ہے ایک قسم کے غلہ باجرہ ،باجری کا ماخذ بھی یہی ہو۔رہ اور ری تنوین کے ابدالی صوتیے ہیں۔انگریزی لفظbush(جھاڑی) کا ایک ماخذ نَبْتبھی ہے۔bush کا پنجابی متبادل ہے بُچ۔
نَبَاتسے پودا،petal،پَتّر،پٹھے(پ)،پُتھی(پیاز کی اَنڈی)،بُوٹی،بَنْج،
بھنگ ،بنک(ف)، بوٹاکی تشکیل:۔نَبَات کے معنی ہیں جو کچھ زمین اگائے جیسے پودا۔
پات اور پتا کے بنیادی حروف پ ت کو پوتا کے وزن پر لا کر پودا بنایا۔پَت پر تر کا لاحقہ لگائیں تو پنجابی لفظ پَتّر (پتا)کی تشکیل ہوتی ہے۔انگریزی لفظ petalکا ماخذ بھی یہی لگتا ہے۔جانوروں کے چارہ کے لئے پنجابی میں پٹھا کا لفظ استعمال ہوتا ہے یہ پتا کے وزن پر بنا ہے۔پیاز کی اَنڈی کو پُتھی کہا جاتا ہے ۔اس کا ماخذ بھی یہی ہے۔
پودا کا ہم معنی و ہم وزن ہے بوٹا۔بوٹ کے صوتیہ پر یاء کا اضافہ کیا جائے تو بُوٹی کا لفظ بنتا ہے۔بُوٹی کا لفظ پنجابی میں بھنگ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔بھنگ کا فارسی تلفظ بنک اور عربی تلفظ بَنج ہے۔
نَبْت سے ،بتؤں،پہٹھا،بھنڈی،پُدنہ،پودینہ،پیازکی تشکیل:۔ چند بوٹیوں کے علاوہ کچھ سبزیوں کا ماخذ بھی نَبات بنا ہے۔جیسے پودینہ۔یہ پود کے صوتیہ پر ینہ کے لاحقہ سے بنا ہے۔اس کا مختصر تلفظ ہے پُدنہ۔نبات کے ٹکڑے بات میں اتصالی حرف یاء لگائیں تو بیات کا وزن بنتا ہے ۔اس وزن پر پیاز کا لفظ آتا ہے۔نبت کے بت پرؤں کے لاحقہ کا اضافہ کریں تو بتؤں کا لفظ بنتا ہے۔یہ لفظ پنجابی میں بینگن کے لئے استعمال ہوتا ہے۔اس کا ایک تلفظ پہٹھا بھی ہے۔ایک اور سبزی بھنڈی کا ماخذ بھی یہی معلوم ہوتا ہے۔
مونگ،موٹھ،vetch،مکی،مکئی،میتھی،میتھری کی تشکیل:۔ سبزیوں کے علاوہ اناج کی چند قسموں کے ناموں کا ماخذ بھی نبت معلوم ہوتا ہے۔باء اور میم ہم مخرج ہونے کی وجہ سے باہم متبادل ہیں۔سو نَبتکے باء کے میم سے بدلنے پر مونگ،موٹھ،مکی،مکئی وغیرہ کی تشکیل ہوتی نظر آتی ہے۔مونگ پونگ کے وزن پر ،موٹھ پود کے وزن پر اور مکی پتی کے وزن پر ہے۔موٹھ کا انگریزی متبادل ہے vetch۔ ایک خوشبو دار پودا جو ذائقہ کے لئے ہنڈیا میں استعمال ہوتا ہے اسے میتھی کہتے ہیں۔اس کا پنجابی تلفظ ہے میتھری۔اس کا ماخذ بھی نبت معلوم ہوتا ہے۔اچار میں ڈالے جانے والے ایک قسم کے دانوں کو پنجابی میں میتھرے کہا جاتا ہے ۔ان کی اصل بھی یہی معلوم ہوتی ہے۔
نَبَات’‘سےbotany ،botanist،botanical کی تشکیل:۔نَبَات’‘کا معنی ہے نباتات کا علم۔بُوٹا کے انگریزی تلفظ botaپر نون تنوینی کا انگریزی بدل nyجوڑیں تو botany(علم نباتات)کا تلفظ تشکیل پاتا ہے۔botanyکا yہٹا کر istکا لاحقہ لگائیں تو botanist(علم نباتات کا ماہر) تشکیل پاتا ہے۔ istکا لاحقہ یائے نسبت کا بدل ہے۔botanist کا اصل ماخذ ہینَبَاتِیّ’‘۔اس ماخذ کا ایک اور بدل ہےbotanical(نباتات کی طرف منسوب)۔
نَابِتسے بچے،پُتّر(پ)پونگ،پونگرے،پود کی تشکیل:۔نَابت کا معنی ہے آدمی یا مویشیوں کے بچے۔نَابت کے ٹکڑے بت کوبتہ کے وزن پر لے جا کر ابدال سے بدلیں توبچہ کا لفظ بنتا ہے۔بیٹے کے لئے پنجابی میں پُتَّر کا لفظ آتا ہے۔ اس کا ایک ماخذنَابَت بھی ہو سکتا ہے۔ مونگ کے وزن پر بت کا بدل ہے پُونگ(مچھلی کا بچہ)۔پونگ پر ڑیاں کے الحاق سے پونگڑیاں(بال بچے) کا لفظ بنتا ہے۔ پودا کا الف ہٹانے سے پود (نئی اگی ہوئی سبزی)کا لفظ رہ جاتا ہے۔
نَبُّوتسے بینت(پ)،پُونگا،بانسbat, کی تشکیل:۔مادہ ن ب ت سے نَبُّوْتکا لفظ آتا ہے۔اس کا معنی ہے چھڑی،ڈنڈا۔ان معنوں میں اس کا انگریزی بدل ہےbat۔اس کا پنجابی بدل ہے بینت۔بانس اورپُونگا(کھوکھلا بانس)کا ماخذ بھی یہی معلوم ہوتا ہے۔
حلقہء شجر
شَجَر سے کیکر، کیکری ،ککرَّ(پ)،جھاڑ،جھاڑی،tree،ٹاہلی،شرینہ،کریر،کریلا،اور
شَجْرَۃ سے دھریک،تہریک(پ) کی تشکیل:۔ایک قیاس کے مطابق کیکر(ببول کا درخت)کا ماخذ شَجَرہو سکتا ہے۔شجر کے مادہ ش ج رکو شیجر کے وزن پر لے جا کرہندی سانچے میں ڈھالیں تو یہ تلفظ بنتا ہے۔کیکر کا پنجابی تلفظ ہے ککر۔یہ شجر کے زیادہ قریب ہے۔کیکر کی تصغیر ہے کیکری۔
شجر کا شین حذف ہونے سے جر کا ٹکڑا رہ جاتا ہے۔اس کو جار کو وزن پر لے جا کر ہندی روپ میں لائیں توجھاڑ(درخت،جھاڑی) کا لفظ بنتا ہے۔جھاڑ پر یا کا اضافہ کریں تو جھاڑی کا لفظ بنتا ہے۔جر کو انگریزی پہناوہ پہنائیں تو لفظ treeکی تشکیل ہوتی ہے۔جھاڑی کے وزن پر ایک درخت کا تلفظ ہے ٹاہلی(شیشم)۔اس کا ماخذ بھی یہی ہے۔درخت کے عام معنوں کے لئے شَجَر کا لفظ ہے۔اور گنجان درخت کے معنوں میں شَجْرَاء،ضَرَاء،صَارّ کے الفاظ مخصوص ہیں۔
شَجَر کا تلفظ اگر تنوین سے کیا جائے تو جرن کا تلفظ ہوتا ہے۔اس کو جرینہ کے وزن پر لائیں تو شرینہ کا لفظ بنتا ہے۔یہ ایک قسم کا درخت ہے جس کے پیلے رنگ کے پھول ہوتے ہیں۔جرینہ کو جریر کے وزن پر لا کر ہندی مزاج میں بدلیں تو کریر(ایک کانٹوں والا پودا جس کے پود پتے نہیں ہوتے۔)کا لفظ بنتا ہے۔کریر کے دوسرے راء کو لام سے بدلیں تو ایک سبزی جس کا نام کریلاہے اس کا تلفظ بنتا ہے۔
شَجَر کے بجائے شَجرۃ کے آخری ٹکڑے جرۃ کو لیں تو اس سے دھریک
کے لفظ کی تشکیل ہوئی ہے۔اس کا پنجابی تلفظ تہریک ہے۔
سبزیاں
سَبَط سے سبزی،سبزہ،سبزکی تشکیل:۔ سین کے زبر سے سَبَط کے معنی ہیں تر و تازہ نصی گھاس۔اس کا فارسی بدل ہے سبزہ ( نباتات)بر وزنِ سبطہ۔سَبَط ایک قسم کا پودا بھی ہے۔ان معنوں کی نسبت سے اردو ،فارسی میں سَبَطکی بدلی ہوئی شکل سبزی (ترکاری،سبز رنگت)متشکل ہوئی۔ سبز رنگ کا ماخذ بھی یہی ہے۔
بَقْل،بَقْلہ سے وَکَّھر(پ) ،پھگواڑا،پھگواڑی کی تشکیل:۔بَقْل کا معنی ہے سبزی۔اس کا باء واؤ سے،قاف کھ سے اور لام راء سے بدل کر پنجابی میں وَکھَّر(سبزی) بنا۔بَقْل کو بقوالی اوربقوالا کے وزن پر لا کر پنجابی مزاج پر لائیں تو پھگواڑی اورپھگواڑا کا تلفظ تشکیل پاتا ہے۔یہ دونوں الفاظ ایک جنگلی پودے کے لئے مستعمل ہیں۔ پھگواڑی اورپھگواڑا پھل دار پودے ہیں۔ان معنوں کی رعایت سے ان کا ماخذ فَاکِھ’‘ بھی ہو سکتا ہے۔
قِثَّاء’‘ سے ککڑی،کھکھڑی،کَچرا(پ)،کچری(پ) کی تشکیل:۔ قِثَّاء’‘کے ٹکڑے قث’‘کو ہندی نے مقامی حروف سے بدل کر ککڑی(ایک قسم کی لمبی اور سبز ترکاری) بنایا۔ککڑی کے دوسرے کاف کو چے سے بدل کر کچرا(کچا خربوزہ)بنا لیا۔ کچراکی تصغیر ہے کچری(چھوٹا خربوزہ)۔ککڑی کو پنجابی نے کھکھڑی(خربوزہ )بنا لیا۔
شربت سے تربوز،تربوزہ،خربوزہ،خرپُزہ ،تَر ،شربتی کی تشکیل:۔ کھکھڑی کے لئے فارسی میں خربوزہ اورخر پزہ (ایک بڑا اور مشہور شیریں پھل)کے الفاظ مستعمل ہیں ۔ان کے متعلق خیال ہے کہ یہ تربوزہ کے تاء کو خر سے بدل کر بنائے گئے ہیں۔تربوزموسمِ گرما کا ایک بڑا گول پھل ہے جو باہر سے سبز اور اندر سے سرخ ہوتا ہے۔اس کے متعلق گمانِ غالب ہے کہ یہ شَرْبَتیکے تلفظ شربوت کی ہندی شکل ہے۔ شَرْبَتی شربت کا اسمِ منسوب ہے جس کے معنی ہیں شربت کایا شربت سے متعلق۔ شراب کا بڑا پیالہ جو ایک ہی دفعہ پی لیا جائے۔اس معنوی مماثلت کی بنیاد پر اس پھل کا نام تربوز یا تربوزہ پڑ گیا۔
مصالحہ جات
فِلفَل سے pepper کی تشکیل:۔ مرچ کو عربی میں فِلفِل کہتے ہیں ۔اس کا پہلا لام کاٹنے سے ففل رہ جاتا ہے جس سے انگریزی لفظpepper بنا ہے۔۔
مُرَّۃ سے مرچ کی تشکیل:۔مِرچ ایک سرخ رنگ کی پھلی کی شکل کی سبزی ہے جس کا ذائقہ بہت تیز ،کڑوا ہوتا ہے ۔یہ عام طور پر ہنڈیا میں استعمال ہوتی ہے۔ذائقہ کی تیزی کی وجہ سے اس کے لئے ہندی نے مُرَّۃ کو ماخذ بنایا ہے۔ مُرَّۃ کا معنی ہے کڑوی۔
عُقْدَہ سے گنڈا(پ)کی تشکیل:۔عربی مادہ ع ق د سے عُقْدَہ کا لفظ آتا ہے۔اس کا معنی ہے گرہ۔گرہ کے لئے اردو میں گانٹھ اور پنجابی میں گنڈھ کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ شکل کی مناسبت پر پیاز کو پنجابی میں گنڈا کہتے ہیں۔اور لہسن کی ایک گتھی کو گنڈی کہتے ہیں۔
ثُوم سے تھوم (پ) ،تُوما (ف)کی تشکیل:۔ لہسن کے لئے عربی لفظ ہے ثُوم۔ اس کا پنجابی تلفظ تھوم اور فارسی تلفظ تُوما (ف)ہے۔
نوٹ:۔عربی لغات کے ابدال کی دو صورتیں ہیں۔ایک مماثل اور دوسری استعاراتی۔
جن ابدال کے ماخذ صوتی ومعنوی ہر دو لحاظ سے ان کے مانند ہوں انہیں مماثل اور جن کے ماخذ صرف معنوی لحاظ سے مماثل ہوں انہیں استعاراتی ابدال کہا جا سکتا ہے۔مماثل اور اصل میں مناسب حد تک صوتی و معنوی اشتراک موجود ہوتا ہے۔جیسے ثُوم (لہسن)، تھوم (پ) اورتُوما (ف)کی مثال سے معلوم ہوتا ہے۔اور استعاراتی بدل میں صوتی اشتراک نہیں ہوتا۔جیسے مُرَّۃ کے بدل مِرچ اور عُقْدہ کے بدل گَنڈہ(پیاز) سے پتہ چلتا ہے۔اصل میں استعارہ اور بدل میں صرف وصفی اشتراک ہوتا ہے۔وصفی اشتراک رنگ ذائقہ یا کسی اور خاصیت کا ہو سکتا ہے۔تعداد کے لحاظ سے مماثل ابدال کی تعداد استعاراتی ابدال سے زیادہ ہے۔
اناج
غَرَامسے چھولا،gram کی تشکیل:۔چنا کے لئے عربی میں غَرَام کا لفظ آتا ہے۔
اس کا انگریزی بدلgram اورپنجابی بدل چھولا بر وزنِ غوراہے۔یہ وزن کے پیمانہ گرام gram کا بھی ماخذ ہے۔
رُزّ’‘سے چاول، چول(پ)riceکی تشکیل:۔ چاول اورrice کا ماخذ ہے رُزّ’‘۔اس کا پنجابی بدل ہے چول ۔وزن کے پیمانہ رتی کی تشکیل رُزّ سے ہوئی ہے۔
قُطن کتانcotton ،سوت, کی تشکیل:۔کتانcottonعربی اسم قُطُن کا معنی ہے روئی,کپاس۔اس کا فارسی بدل کتان(ایک قسم کا کپڑا)،اردو بدل سوت اور انگریزی بدل cottonہے۔
ثَمَر کا ٹَبر
ثَمَر،ثَمْرَۃ سے پھل،پھَلِی،ِچبَّڑ(پ)،پھُلواڑی،پھول،بار،پولن،
pollen،بُور،چمن(ف)،تبار(ف)،پھلا ،پھُلاہی (پ)،پھَلنا،
پھُلنا،پھُل(پ)،flower،fruitکی تشکیل:۔ثَمَر،ثَمْرَۃ بھی بہت سے لغات کا ماخذ بنا ہے۔ثَمَر کے حروف کو متبادلات سے بدلیں تو فارسی لفظ چمن(گلزار)کی تشکیل ہوتی ہے
ثَمَرکے ٹکڑے مَر پر واڑی کا اضافہ کر کے ہندی مزاج میں لائیں تو پھُلواڑی
کا تلفظ بنتا ہے۔اس کا تلفظ پھلواری بھی ہے۔ان کا معنی ہے پھولوں کا باغ،بال بچے۔ثَمْرَۃ میں پھل اور اولاد دونوں کے معنی پائے جاتے ہیں۔
ثمر کے مادہ ث م ر سے ثمُوْرًامصدر کے معنی ہیں پھل دار ہونا،اسکا اردو بدل ہے پھَلنا۔اردو مشتقات عام طور پر امر پر الحاقی صوتیوں کے اضافہ سے بنے ہیں۔ پَھلنا کا امر پھَل کے معنوں میں بھی آتا ہے۔اس پر یاء کے اضافہ سے پھَلی(بیجوں کی قدرتی تھیلی) کا اسم تشکیل پاتا ہے۔ پھَلنا کے پھ پر زبر کے بجائے پیش ہو تو پھُلنا تلفظ ہوتا ہے۔یہ پنجابی مصدر ہے۔اس کا امر ہے پھُل۔یہ پھول کا پنجابی تلفظ ہے۔پھل کے درمیان واؤ کا اضافہ کریں تو پھُول کا لفظ بنتا ہے۔ پنجابی میں پھولوں کے غبار کو بُور اور ہندی میں پَولن کہتے ہیں۔یہ الفاظ میم کے باء اور پے میں ،راء کے لام سے بدلنے پر بنے ہیں۔
انگریزی لفظ fruit ثَمْرۃ سے اورflowerمَر ’‘ کے صوتیہ سے بنے ہیں۔
پھل کا فارسی بدل ہے بار۔خاندان کے معنوں میں ثَمَر کا فارسی بدل تبار اور ہندی بدل ٹبَّر ہے۔
ایک کیکر سے مشابہہ درخت جس پر باریک باریک زرد رنگ کے بہت زیادہ پھول لگتے ہیں اسے پھَلا اور پھُلاہی کہتے ہیں ۔ہو سکتا ہے اس کی تشکیل بھی اسی مادہ سے ہوئی ہو۔
برگ و بار کے ماخذ
وَرْق سے ورقہ،برگ کی تشکیل:۔فارسی لفظ برگ کا ماخذ ہے وَرَق(پتا)۔ وَرَق کا پنجابی تلفظ ہے ورقہ۔
ثَقبًا کے فارسی مصدر شگافتن سے شگوفہ کی تشکیل:۔عربی مادہ ث ق ب سے ثَقبًا کے معنی ہیں سوراخ کرنا،چھیدنا۔ثَقب کے فارسی تلفظ شگف پر مصدری لاحقہ تن لگانے سے فارسی مصدر شگافتن کی تشکیل ہوتی ہے۔شگفتن( کھلنا )کا ماخذ بھی یہی ہے۔شگوفہ شگفتن سے اسمِ مفعول(کھلا)ہے۔یہ تلفظ معنوی مناسبت سے کلی کے لئے مستعار لیا گیا ہے۔
سُوقسے شاخ کی تشکیل :۔سُوقکا معنی ہے تنا۔اس کی بگڑی ہوئی شکل ٹہنی کے معنوں میں شاخ کے تلفظ سے متشکل ہوئی۔
بِنائسے بُن کی تشکیل:۔ جڑ کے لئے فارسی میں بُن کا لفظ آتا ہے۔اس کی اصل ہے بِنا۔
بِنْج، بُنْک سے بیخ کی تشکیل:۔جڑ کے لئے فارسی میں بیخ کا لفظ بھی آتا ہے ۔اس کی ایک اصل ہے بُنک (جڑ)اور دوسری اصل ہے بِنج(جڑ)۔
دَان سے ٹہنی،ٹہنا،ڈالی،ٹاہن(پ) کی تشکیل:۔ عربی مادہ د ن و سے دَانِیَہ کا لفظ آتا ہے ۔اس کے معنی ہے جھکنے والی،لٹکنے والی۔صوتی ومعنوی مناسبت سے اس کا ہندی بدل ہے ٹہنی(شاخ)۔اس کا متبادل ہے ٹہنا۔قاعدہء ابدال سے ٹہنی ڈالی کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ٹہنی کا پنجابی تلفظ ٹاہن بھی ہے۔
عَصْفسے chaff،بُھس ، بھوسا ،پھونس، پھک ، بھو(پ) کی تشکیل : ۔عَصْف
کے معنی ہیں بھوسہ اورعربی متبادلات ہیں مُوْص،طَہف ان کے صوتیوں صف،مص اور طف سے chaff، بُھس ، بھوسا ،پھونس، پھک ، بھو(پ)کی تشکیل ہوئی۔
جڑی بوٹیاں وغیرہ
جَوْز ’‘سے جوتری,جودری(پ) کی تشکیل:۔جائفل کے پھول کے لئے عربی میں جَوز کا لفظ آتا ہے۔اس کاہندی بدل ہے جوتری اور پنجابی بدل ہے جودری۔
کَمء سے کھُمبی کی تشکیل:۔کھُمبی کے لئے عربی میں کَمْء کا لفظ آتا ہے۔میم اور باء قریب المخرج ہونے کی وجہ سے کئی صورتوں میں متصل آتے ہیں۔کَمء کے میم سے باء ملنے پر کھمبی تلفظ ہوا۔(کھمبھی کے مب کی طرح انگریزی کےmpوغیرہ تقلیب کی وجہ سے کئی دفعہ اکٹھے آجاتے ہیں۔)
شَایسے چائے ،چا(پ)tea،کی تشکیل:۔چائے ،tea کا عربی تلفظ ہے شَای۔
کِرش سےgrass ، چارہ، چری:۔ عمدہ قسم کی گھاس کو عربی میں کِرش کہتے ہیں۔سنسکرت نے کا ف کو گاف سے بدل کر گُرَش(ایک گھاس جو بیل کی طرح پھیلتی ہے۔) بنا لیا۔اس کاانگریزی بدل ہے grass ۔کِرش کے کر سے چارہ، چری کی تشکیل ہوئی۔ان کا مادہ ز ر ع بھی ہو سکتا ہے۔
پھل
تَمْرُالھِنْد سے تمرِ ہندی ، amarind tکی تشکیل:۔ املی کے لئے فارسی وغیرہ میں تمرِ ہندی اور انگریزی میں amarind t کے الفاظ مستعمل ہیں۔ان کا ماخذ ہے تَمْرُالھِنْد ۔
اَلتِّین سے انجیر کی تشکیل:۔عربی لفظ اَلتِّین کو فارسی قالب میں ڈھالیں تو انجیر (ایک مشہور پیڑ اوراس کا پھل جو گولر کے برابر اور کھانے میں میٹھا ہوتا ہے)کی تشکیل ہوتی ہے۔انجیر کاصوتیہ ان لام تعریف(ال) کا بدل ہے۔
زَنْجبِیلسے سونٹھginger, کی تشکیل:۔زَنْجبِیل کا باء حذف ہونے سے زنجیل رہ جاتا ہے۔ قاعدہء ابدال سے زنجیل انگریزی میں ginger بنا۔زنجیل کے یل کے کٹنے سے زنج رہ گیا جس سے سونٹھ کی تشکیل ہوئی۔
پھول
جَلََّّ سے گُل،کَلی کی تشکیل:۔فارسی میں پھول کے لئے گُل کا لفظ آتا ہے۔اس کی اصل ہے جَلَّ(گلاب کا پھول،چنبیلی کا پھول)۔سنسکرت میں بن کھلے پھول کے لئے کلی کا لفظ آتا ہے۔یہ بھی جَلّ کی فرع لگتی ہے ۔اگرچہ معنوی لحاظ سے اس کا مناسب ماخذ زَہْرا ہوتا ہے۔
کیا ابو البشر کی طرح کوئی ابو الشجربھی تھا؟
نباتات اور دیگر شعبوں کے لغات کے مطالعہ سے ایک خیال دل میں آتا ہے کہ جیسے اللہ تعالٰی نے نفسِ واحدہ سے نسلِ انسانی کا آغاز کیا اسی طرح دیگر مخلوقات کی بھی کسی ایک نفس سے ابتداء ہوئی ہو گی۔

(*)


حیوانات کے ناموں کی ڈکشنری
اَنعامُ ٗسےanimal کی تشکیل:۔عربی لفظ اَنعامُ‘ نَعْم’‘ کی جمع ہے ۔یہ لفظ اونٹ بکری،گائے ،بھینس سب کے لئے بولا جاتا ہے۔اس کے پہلے ٹکڑے اَنْعَام کا انگریزی بدل ہے anim۔اس پر نون تنوینی کے بدل alکے اضافہ سےanimal(جانور)کی تشکیل ہوئی۔
ثورَۃسےtaurus کی تشکیل:۔ثَور آسمان کا دوسرا برج جو گائے کی شکل کا ہے۔اور ثورَۃ کا معنی ہے گائے ۔ ثورَۃ سےtaurus کی تشکیل ہوئی جس کے معنی ہیں برج ثور ، بیل۔
فَحْلسے بیل،bull،بیڑا(پ)،ویہڑا(پ)،مالی(پ)،male کی تشکیل:۔
فَحْل کے معنی ہیں سانڈ،ہر حیوان کا نر۔ان معنوں میں پنجابی کا مالی اور انگریزی کا male
اس کے حقیقی ابدال ہیں۔فحل کی آواز اردو کے بیل،انگریزی کےbullاور پنجابی کے بیڑا(پ)،ویہڑا(پ) سے ملتی ہے۔اس لئے گمانِ غالب ہے کہ بیل کے معنوں میں فحل کے ابدال مستعار لئے گئے ہیں۔
بَغل سے mule کی تشکیل:۔الفاظ کے اندر کے حروف کا حذف ہونا شاذ ہے۔
ایک لفظ بَغلہے کہ جس کا درمیانی حرف غین حذف ہوتا نظ�آتا ہے۔اس کے حذف ہونے سے بل بنتا ہے جس کا باء میم سے بدلنے پر mule(خچر) کی تشکیل ہوئی۔
جَمَل ، یَعْمَل سے camal کی تشکیل:۔جمل(اونٹ)کا بدل ہےcamal۔
جَاموس سے بھینس،مجھ(پ)کی تشکیل:۔عربی میں بھینس کے لئے جَامُوْس کا لفظ آتا ہے۔اس کا جا کٹنے سے موس کا صوتیہ بچ گیا۔جس کا واؤ حذف ہونے سے مس کا تلفظ بنتا ہے۔یہ مس پنجابی میں مَجھ کا تلفظ اختیار کر لیتا ہے۔اردو نے اس میں تصرف کر کے بھینس کا لفظ بنا لیا۔
گائے،گؤ،گاں(پ)،cowکی تشکیل:۔ گائے کے لئے ایک کثیر المعانی لفظ عَجُوز بھی ہے۔اس کاعین اور زاء حذف ہونے سے جو رہ جاتا ہے۔اس سے ہندی میں گءؤ،گائے ،پنجابی میں گاں اور انگریزی میں cowبنا۔
شَاۃ سے goat اور شَاۃُ ٗ (بکری) سے چھتری(پ)، چتھرا(پ) کی تشکیل:۔ شَاۃ کا معنی ہے بَکری۔اس کا انگریزی بدل ہے goat۔تنوین کے ساتھ اس کا پنجابی بدل ہے چھتری(پ)، چتھرا(پ)۔
یَعْمُوْر سیبھیڑ ،بھاروکی تشکیل:۔عربی مادہ ع م ر سے یَعْمُوْر کا لفظ آتا ہے جس کا معنی ہے چھوٹی بھیڑ۔بھیڑ کا لفظ یعمور کے وزن میر کے وزن پر بنا ہے۔
اس کا پنجابی بدل ہے بھارو۔
قَیْنَس سے داند(پ)،ٹہگا(پ)ox،کی تشکیل:۔بیل کے لئے عربی میں قَیْنَس
کا لفظ بھی آتا ہے۔پنجابی نے اس کو قانس کے وزن پر لا کرمتبادل حروف سے بدل کر دَاند(بیل ) بنا لیا۔اس کا ایک تلفظ ٹہگا بھی ہے۔قَیْنَس سے قبل ال کے اضافہ سے اَلْقَینس بنتا ہے۔اس تلفظ سے انگریزی لفظox (بیل ) بنا۔
فَصِیْلسے بچھڑا ، وَچھّا(پ)کی تشکیل:۔ گائے کا بچہ جو ماں سے علیحدہ کیا گیا ہو
اسے عربی میں فَصِیْل بچھڑ اکہا جاتاہے۔فَصیلمادہ ف ص ل سے ہے۔اس مادہ کے مصدرفَصْل کا معنی ہے جدائی اور انفِصَال کا معنی ہے جدا ہونا۔ان معنوں میں ہندی مصدر بِچھڑنا کا ماخذ انفصالہے۔اور بچھڑا بچھڑنا کی صفت ہے جواسمِ جنس کے معنی میں مروج ہو ئی۔ بِچھڑنا کا پنجابی تلفظ ہے وچھڑنا۔اس کا آخری ٹکڑا ڑنا کٹنے سے وَچھّا (گائے کا بچہ)بنا۔
سواریاں
فَرَسسے horseکی تشکیل:۔گھوڑے کے لئے عربی میں فَرَس کا لفظ بھی آتا ہے۔فَرَس رومن خط میں لکھیں توpharus کی صورت بنتی ہے۔اس کا pحذف کرنے سےharus کا ٹکڑا بچ جاتا ہے۔جو تھوڑی سی ترمیم سےhorse (گھوڑا)کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
مرکب سے اسپ(ف)،اسب(ف):۔گھوڑے کے لئے فارسی میں اسپ کا لفظ عام استعمال ہوتا ہے۔یہ استعاراتی لفظ ہے کہ اس کی تشکیل مَرْکَب(سواری) سے ہوئی ہے ۔مَرْکَب کا مر کاٹیں تو کب بچ جاتا ہے۔ اس کاکاف سین سے بدل کر اسب، پھر اسب کا باء پے سے بدل کر اسپ بنا۔
اَبلَق،اَبْرَشسے رَخش(ف)،rickshaw(جاپانی)کی تشکیل:۔عربی مادہ ب ل ق سے بَلَقاًاور اِبْلَاق کا معنی ہے سفید و سیاہ داغوں والا ہونا۔اس کی صفت ہے اَبْلَق۔اَبْلَقکے معنی ہیں دو رنگاچتکبرا خصوصًا سیاہ و سفید،دو رنگا گھوڑا۔
اَبْلَقکا متبادل ہے اَبْرَش(چتکبرا،سیاہ و سفید،ابلق،وہ گھوڑا جس میں سرخ اور سفید رنگ ہوں) ۔اَبْلَق کا اسمِ منسوب ہے اَبْلَقَیّ ۔اس کا اَب کٹنے سے لقیّکا ٹکڑا رہ جاتا ہے۔لقیّ کا لام راء سے،قاف خاء سے اور یاء شین سے بدل کر رَخْش بنا۔رخش فارسی لفظ ہے جس کے معنی ہیں رستم کا گھوڑا،گھوڑا،سرخ و سفید ملا ہوا ۔
اس مشابہت کی بناپر گمان ہوتا ہے کہ جاپانی سواری rickshaw(ہلکی دو یا تین پہیوں کی چھتری دار چھوٹی گاڑی)بھی اسی قبیل سے ہے۔
نَاخِر سے خَر(ف)،گھوڑاکی تشکیل:۔گدھے کے لئے ایک لفظ نَاخِر ہے۔اس کا نا کٹنے سے خر رہ جاتا ہے۔یہ لفظ فارسی میں گدھے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔خر کو اگر خورا کے وزن پر لے جا کر ہندی لہجے میں تبدیل کریں تو گھوڑا بنتا ہے۔
قُعْدَۃ سے گدھا،کھوتا(پ),گڈِّی(پ),گڈَّا(پ)،donkey,dicky
اور گدَّا،گدِّی،گادھی(پ) ،seatکی تشکیل:۔ عربی مادہ و ع د سے قُعْدَۃ کا ایک معنی ہے گدھا۔اس کا پنجابی بدل کھوتا( گدھا) اور انگریزی ابدالdonkey,dicky
ہیں۔سواری کے معنی میں پنجابی بدل ہے۔گَڈِّی،گڈَّا(گاڑی)۔ قُعْدَۃ کا دوسرا معنی ہے زین۔ان معنوں میں اس کے ابدال ہیں گدَّا،گدِّی،گادھی(پ) ،seat۔.
جنگلی جانور
دُبّ’‘ سے بھالو،bearکی تشکیل:۔ریچھ کے معنی میں بھالو کاعربی ماخذ ہے دُبّ’‘۔دُبّ’‘کا دال حذف ہونے سے ب’‘ بن رہ جاتا ہے۔بن کے بانو وزن کی ہندی صورت ہے بھالو اور بھالو کی انگریزی شکل ہے bear۔
عَمْرَسے بھیڑیاکی تشکیل:۔بھیڑیا کا ماخذ ہے عَمْرَ۔یہ مر کے وزن پر یا کے اضافہ سے بنا ہے۔
سَارِی،قَسُور،صَارِم،مُحْتَصِر وغیرہ سیشیرکی تشکیل:۔شیر فارسی لفظ ہے جس کا معنی ہے باگھ،بگھیلا،اسد ،بہادر۔ فارسی میں یہ ایک درندہ صفت خونخوار جنگلی جانورکی جنس کے لئے بولا جاتا ہے۔ایسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی تشکیل ان الفاظ سے ہوئی ہے جو اس کے صفاتی نام ہیں۔مثال کے طور پرسَارِی(شیر)کا سر
اورقَسُور(شیر،غالب)کا سور،صَارِم(بہادر،شیر) اورمُحْتَصِر(شیر) کا صر شین سے بدل کر شیر بنا۔
بَاسِلسے،باگھ، پھانکڑ،پھانکڑا،[باگڑ (بلا)،بگھیاڑ(پ) کی تشکیل:۔ عربی مادہ ب س ل سے بَسَالَۃ کا معنی ہے بہادر ہونا۔اس سے بِاسِل اسمِ فاعل کا معنی ہے شیر۔باسل کا لام کٹے توباس رہ جاتا ہے جس سے ہندی لفظ باگھ (شیر،پلنگ ،چیتا)کی تشکیل ہوئی۔اگر ب س ل مادہ کو بانسلکے وزن پر لا کر ابدال سے بدلیں تو ہندی الفاظ پھانکڑ(بہادر)اور پھانکڑا (بہادر)کی صورت بنتی ہے۔اور بسیال کے وزن پر لا کر بدلیں تو پنجابی لفظ بگھیاڑ(بھیڑیا) کی شکل بنتی ہے۔باسل کا ہم وزن لفظ ہے باگڑ اس کے ساتھ بلّا کا لاحقہ لگا کر باگڑ بلا بنایا گیا ہے جس کا معنی ہے ایک بڑی قسم کا بلّا،جانوروں اوربچوں کو ڈرانے کی ترکیب۔
جَاسِر سے چترا، tiger،jaguar:۔بہادری کے معنوں میں ج س ر کے مادہ جَاسِر اسمِ فاعل ہے۔اس کا معنی ہے۔شجاع،بہادر،آگے بڑھنے والا۔اس کے جیم کو t سے،سین کوgسے اورراء کو rسے بدلیں تو انگریزی لفظ tigerکی شکل بنتی ہے۔ اس کاامریکی تلفظ ہے jaguar۔اورہندی شکل ہے چِترا،چترا کا مخفف ہے چیتا۔
اَسَدسے سِنگھ،سِکھ کی تشکیل:۔ہندی میں برج اسد کے لئے سنگھ کا لفظ آتا ہے۔ اَسَد کا معنی ہے شیر۔سنگھ سکھوں کے ناموں کا لاحقہ بھی ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سکھ مذہب کا نام شیر کی نسبت سے رکھا گیا ہو گا۔۔شیر کے لئے رَاصِدکا اسم بھی ہے۔اس کا راء ہٹائیں تو اصدرہ جاتا ہے۔ایسے لگتا ہے کہ اسد کے معنوں میں وسعت پیدا کرنے کے لئے اس سے پہلے راء کا اضافہ کیا گیا ہے۔لغت سے معلوم ہوتا ہے کہ گھات لگا کر شکار کرنے کی وجہ سے شیر کا ماخذ راصد کو بھی بنایا گیا ہے۔ اس لئے کہ رَاصِد کے مصدر رَصدًا کا معنی ہے گھات میں بیٹھنا۔
فِیل سے پیل(ف) اوراَلْفِیل سےelephantکی تشکیل:۔عربی میں ہاتھی کے لئے فِیل کا لفظ آتا ہے۔اس کا فارسی بدل ہے پیل ۔جب اس سے لامِ تعریف منسلک ہو تو اس کا تلفظ الفِیل ہوتا ہے۔اَلْفِیل تائے تانیث کے الحاق سے اَلْفِیلَۃ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔یہ اَلْفِیْلَۃ انگریزی میں alephantکی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
فَنْکُ و فَنَک سے foxکی تشکیل:۔لومڑی کی جنس سے ایک جانور جو لومڑی سے کچھ چھوٹا ہوتا ہے اس کے لئے عربی میں فَنْکُ و فَنَک کے الفاظ آتے ہیں۔ان کو انگریزی لفظ foxکے لئے مستعار لیا گیا ہے جس کا معنی ہے لومڑی۔
غَزَالسےgazelle کی تشکیل:۔عربی قسم کے ایک ہرن کو gazelle کہتے ہیں۔اس کاماخذ ہیغَزَال(ہرن)۔
خَوْلَہسےdeer کی تشکیل:۔ہرن کے لئے انگریزی میں deer کا لفظ بھی آتا ہے۔اس کا ماخذ ہے خَوْلَہ۔خَوْلَہ کو خیرکے وزن پر لا کر انگریزی پیرہن پہنائیں تو deer کا لفظ بنتا ہے۔
شِغَال سے شگال(ف)،سِیار(ہ)،سِیال(ہ)، jackal،گیدڑ،گولا کی تشکیل:۔
فارسی میں گیدڑ کو شغال کہتے ہیں۔شغال کا ایک لغت شگال بھی ہے۔انگریزی میں ان کا تلفظ jackalہو جاتا ہے۔اس کا شین کٹنے سے غال رہ گیا۔غال غِیال کے وزن پر ہندی میں سِیال، غِیا رکے وزن پر سِیا راور غولا کے وزن پر گولا بنا۔
خِنْزِیر سے سور کی تشکیل:۔حرام جانور خِنْزِیر کا پہلا ٹکڑا خن کٹنے سے زیر رہ گیا۔اس کا یاء واؤ سے بدل کر سوُر (خوک)بنا۔
قِرد سے gorella،گوریلاکی تشکیل:۔قِردکا معنی ہے بندر۔اس کا دال کٹنے سے قر رہ جاتا ہے۔خیال ہے کہ اس سے انگریزی لفظ gorella کی تشکیل ہوئی۔
اَفْعِیسے ophidianکی تشکیل:۔سانپ کے لئے عربی میں اَفْعِی’‘ کا لفظ بھی آتا ہے۔اس کے ٹکڑے اَفْعِ کا انگریزی بدل ہےophi ۔اس سے ی’‘کے بدل dianکے الحاق سےophidianکا لفظ بنا۔
ثَعْبانسے سانپ، سپ(پ) ،cobra کی تشکیل:۔اَفْعِیکے علاوہ ثُعْبان کا لفظ بھی سانپ کے لئے آتا ہے۔جس طرح آم کا تلفظ انب ہوتا ہے اسی طرحثُعْبانکا تلفظ ثُنْبان ہو سکتا ہے۔اس قاعدہ کوقاعدہ ء تقلیب کہتے ہیں۔ ثُنْبان کا ان حذف ہونے سے ثنب رہ جاتا ہے۔جو مزید تصریف سے ہندی میں سانپ اور پنجابی میں سَپ بن گیا۔ ثنب کو تنوین دیں توثنبرا بنتا ہے جو انگریزی میں cobra
(ناگ)کا تلفظ اختیار کر لیتا ہے۔ناگ پھنی کے لئے عربی مادہ ص ب ر سے صُبار اور صُباَّر کے الفاظ آتے ہیں ۔ cobra کی ان سے زیادہ مماثلت ہے۔
پرندے
فَرَاش سے فرشتہ اور فَرْخ سے مُرغ،مُرغا،مُرغی،پرندہ،پروانہ،bird،volant
کی تشکیل:۔ایک پردارچھوٹے سے کیڑے کو ہندی میں پتنگ اور پتنگا کہتے ہیں ۔اس کے لئے عربی میں فَرَاش اور فَرَاشَۃ کے الفاظ آتے ہیں۔فارسی لفظ فرشتہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ پردار نورانی مخلوق ہے۔اس حوالے سے دیکھا جائے تو فرشتہ کا ایک ماخذ فَرَاشَۃ بنتا ہے۔مگر اس کے لغوی معنی بھیجا ہوا کو دیکھیں تو اس کا متبادل فرستادہ اور ماخذ مُرْسَلہ لگتا ہے۔
فَرَاشکا اش حذف ہونے سے فَر کا ٹکڑا رہ جاتا ہے۔ایک قیاس ہے کہ پَر(پنکھ)،پَری(اُڑنے والی افسانوی عورت)اور اس کا انگریزی متبادل fairyفَرّ
سے بنی ہے۔ اگرخوبصورتی کے لحاظ سے دیکھیں تو پری اور fairyکا ماخذ بَرِیْع(جمال
و عقل میں یکتا)ہوتا ہے۔
عربی مادہ ف ر خ سے فَرخ کا معنی ہے پرندہ کا بچہ۔ مُرغ،مُرغا،مُرغی،پرندہ،پروانہ
،bird(پرندہ)،volant (اُڑنے والا)جیسے پر دار جانوروں کے متعلق قیاس ہے کہ ان کی مناسب اصل فَرْخ ہو گی۔
دُوْرِیّ سے گُوریا،گُوریّا چِڑیا،چِڑی،چِڑاکی تشکیل:۔ہندی لفظ چڑیا کا ماخذ ہے دُوْرِیّ۔اس پر الف کا اضافہ کریں تو دُوریاکا تلفظ بنتا ہے۔اس کو ہندی قالب میں لائیں تو گُوریا (چڑیا )کا لفظ بنتا ہے۔چڑیا کا پنجابی تلفظ ہے چِڑی۔اس کا مذکر ہے چِڑا۔
عُصْفُور سے sparrow کی تشکیل:۔عُصْفُور کے معنی ہیں چڑیا۔اس کا عین حذف ہونے سے صفور باقی رہ جاتا ہے جس سے انگریزی لفظ sparrow کی(چڑیا ) تشکیل ہوئی۔
زَاغ سے کاگ (پ)،کوّا،کاں،dawکی تشکیل:۔کوا ایک پرندہ ہے جس کی اصل زَاغ ہے۔پنجابی نے اس کے زَاء کو کاف سے اور غین کو گاف سے بدل کر کاگ بنا لیا۔زَاغ کا غین کٹنے سے زا رہ جاتا ہے۔زَا کے انگریزی تلفظda کو wکے اضافہ سے daw(ایک قسم کا کوا)بنا لیا۔زا پر نون غنہ کے اضافہ سے پنجابی لفظ کاں کی تشکیل ہوتی ہے۔زا کے درمیان واؤ لگنے سے کوَّا بنا۔
غُرَاب سےcrowکی تشکیل:۔عربی مادہ غ ر ب سے غُراب کا لفظ آتا ہے۔اس کا معنی ہے کوا۔اس کا غین cسے اورباءwسے بدل کر انگریزی میں crow
(زاغ )بنا۔
صَقْر،سَقْر سے شکرہ،شکرا،eagle،شکاری کی تشکیل:۔شکرہ ایک شکاری پرندہ ہے جس کی اصل صَقْرہے۔صَقْر کا ایک لغت سَقْر بھی ہے۔شکاری لفظ کا ماخذ بھی یہی ہے۔صقر کا صاد حذف ہونے سے قر رہ جاتا ہے۔ قر کا قاف gسے اورراءl سے بدل کر انگریزی میں eagleکی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
بِاز،بَازی،بُزِاۃ سے باز(ف) ،hawkکی تشکیل:۔باز بھی ایک شکاری پرندہ ہے جس کا عربی تلفظ بَاز،بَازی،بُزاۃ ہے۔ بَاز کا با کٹنے سے از رہ جاتا ہے جس سے انگریزی لفظ hawk(باز،شکرہ)بنا ہے۔
عُفَارِیْس سے ostrichکی تشکیل:۔شتر مرغ کے لئے عربی میں عَفَارِیْس کا لفظ آتا ہے۔اس کا انگریزی مترادف ہے ostritch۔عفاریس کے فاء کے بالمقابل ostritch کاstآرہا ہے ۔معلوم نہیں فاء کس قاعدہ سے stمیں تبدیل ہوا۔اس لئے اسے بدل کے بجائے مترادف کہا ہے۔
حِدَاۃ سے گدھ،گید(ف)،kite کی تشکیل:۔حِدَاۃ کا معنی ہے چیل۔حاء حذف ہونے سے دات کا ٹکڑا رہ جاتا ہے جس سے انگریزی لفظ kiteبنا۔اس کے تلفظ کو ہندی نے گِدھ (چیل کی قسم کا مردار خورپرندہ)کے لئے اور فارسی نے گید (چیل کی قسم کا مردار خور پرندہ) کے لئے مستعار لے لیا۔
رُخّ سے rockکی تشکیل:۔رُخّایک بڑا خیالی پرندہ ہے۔اس کا انگریزی بدل ہے rock(ھما)۔
ھَامَۃ سےhowletکی تشکیل:۔عربی میں ایک چھوٹی قسم کے اُلّو کے لئیھَامَۃ کا لفظ آتا ہے۔اس کا انگریزی بدل ہے howlet۔ھَامَۃ کے ٹکڑے ھَام کا بدل ہے
how۔انگریزی میں عام طور پر تصغیر کے لئے letکا صوتیہ لگاتے ہیں۔اس صوتیہ کے اضافہ سے howlet(الو ،بوم)کی تشکیل ہوئی۔
زَنَبورُسے تَبھوڑی ، بھڑکی تشکیل:۔عربی میں بھڑ کے لئے زَنَبورکا لفظ آتا ہے۔ زَنَبورکا ہندی تلفظ ہے تنبھوڑ۔یہ تلفظ یاء کے اضافہ سے پنجابی میں تنبھوڑی ہوتا ہے۔اس کا تن ہٹانے سے بھوڑ رہ جا تاہے جس کا واؤ ہٹانے سے ہندی لفظ بھڑ کی تشکیل ہوتی ہے۔
قَاطِعَۃ سے کونج، قاز (ت)، غاز (ف)،goose،gander کی تشکیل:۔قَاطِعَۃ قَاطعکی مونث ہے طَیرُ ٗ قَوَاطِع وہ پرندے ہیں جو جاڑے اور گرمی میں ایک جگہ نہ ٹھہریں ان کا نمائند ہ پرندہ ہے کونج، (کلنک ، ہنس ، مرغابی) ۔اس کا ترکی تلفظ ہے قاز (راج ہنس )اور فارسی تلفظ ہے غاز( ہنس)،ان کا انگریزی تلفظ ہے goose(ہنس‘ قاز)اورgander (ہنس‘ قاز)۔
(اقتباس از تصریف القطع)
دِیکسیکُکَّڑ(پ)cockکی تشکیل:۔مرغ کے لئے عربی میں دِیک کالفظ آتا ہے۔اس کا انگریزی بدل ہےcock۔دِیک’‘ کا پنجابی بدل ہے ککڑ۔
زُکُّ سے chich چوزہ،چوچا،جوجہ (ف)کی تشکیل:۔چوزہ کے لئے زُکّ (فاختہ کا چوزہ)کو ماخذ بنایا گیا ہے۔اس کا پنجابی متبادل چُوچا اور فارسی متبادل جُوجہ ہے۔
قَبج سے کبک ،کبوتر کی تشکیل:۔چکور کے مشابہہ پرندہ کو عربی میں قَبج کہتے ہیں ۔اس کا فارسی بدل ہے کُبک(چکور)۔
بَطَّ، بَطِیَۃسے بطخ،بتک،duck کی تشکیل:۔بطخ ایک آبی پالتو پرندہ ہے جس کی اصل،بَطِیَۃ ہے۔ بطخ کا پنجابی تلفظ ہے بتک۔بطخ کا باء کٹنے سے طخ رہ جاتا ہے جس سے انگریزی لفظ duckکی تشکیل ہوئی۔
کُرْکِّی سے سارس ، کلنک ،crane کی تشکیل:۔سارس ، کلنک ،crane
کی اصل ہیکُرْکِّی۔
یَمَامہ سےdoveکی تشکیل:۔عربی میں فاختہ کے لءئے یَمَامہ کا لفظ آتا ہے۔اس کا امہ حذف ہونے سے یَمْ رہ جاتا ہے۔اس کا یا d سے اور میم mسے بدل کر dove(فاختہ)بنا۔
فَصلسے بِجڑا،بٹیرا،بٹیر،کی تشکیل:۔فصل کا معنی ہے موسم،رُت۔اس کا اسمِ منسوب ہے فَصلیّ۔اس نسبت سے موسمی دوست کو فصلی بٹیرا کہا جاتا ہے۔اس سے خیال پیدا ہوتا ہے کہ بٹیر،بٹیرا اور بِجڑا (ایک چھوٹا سا فصلی پرندہ)کی اصل فَصلیّ ہو گی۔
حشرات
نَمْل والنَمُلسے مُور(ف)، پیلا ، پیلی (پ)کی تشکیل:۔چیونٹی کے لئے عربی میں نَمْل والنَمُلکے الفاظ آتے ہیں۔ان کا نون ہٹانے سے مل کا ٹکڑا رہ جاتا ہے ۔مل میلا کے وزن پر پنجابی میں پیلا بنا۔پیلا کی مؤنث ہے پیلی اور مول کے وزن میں فارسی کا مُور بنا۔
بَقّ سے bug, پِشہ،پِسُّو کی تشکیل:۔عربی لفظ بَقّ کامعنی ہے کھٹمل ۔ہندی نے پِسوُّ(ایک پر دار کیڑا)کے لئے اور فارسی نے پَشِہ(مچھر)کے لئے اسے ماخذ بنایا ہے۔
پشَّہ کا ایک ماخذ بَعُوْضَہ (مچھر)بھی ہے۔
ذُبَاب سے beeکی تشکیل:۔ذُباب (مکھی )کے باء کے بدل bپر eeکا اضافہ کریں توbee(مکھی )کا لفظ بنتا ہے۔
آبی مخلوق
عَلَقسےleachکی تشکیل:۔جونک کے لئے عربی میں عَلَق کا لفظ آتا ہے۔اس کا عین حذف ہونے سے لق رہ جاتا ہے۔اس لق سے انگریزی لفظ leachبنا ہے۔
سَفَنج، سِفَنج، سُفِنج سے اسپنچ، سپنچ ،spongکی تشکیل:۔ ایک سمندری کیڑ ے کو عربی میں سَفَنج، سِفَنج، سُفِنج کے تلفظ سے بولا اور لکھا جاتا ہے۔اس کا ہندی تلفظ اسپنچ، سپنچ اور انگریزی تلفظspong ہے۔
ماہِیسے ماہی(ف) ،مچھی(پ)،مچھ(پ)،fishمچھلی کی تشکیل:۔
مَاءُ سے نسبت کے لئیماہِیّکا تلفظ آتا ہے۔ اس سے فارسی لفظ ماہی(مچھلی) بنا۔ماہِی کی یاء چھ سے بدل جاتی ہے۔اس تبدیلی سے مَاھِیّ پنجابی میں مچھی بنی۔یاء تنوینی سے لی کا صوتیہ بنتا ہے۔اس کے اضافہ سے مَاھِیّ’‘ مچھلی بنا۔مچھی کا میم fسے اور چھ shسے بدل کر انگریزی میں fishبنامچھلی کا ایک ماخذ حُوت بھی ہے۔
سرطانسے کیکڑا، خرچنگ (ف)،cancerکی تشکیل:۔سرطانکے ابدال ہیں کیکڑا، خرچنگ (ف)،.cancer
ان دیکھی مخلوق
عِفْرِیْت’‘ سے apparitionکی تشکیل:۔عفریت کا لفظ قرآنِ پاک میں بھی استعمال ہوا ہے۔اس کا معنی ہے دیو،راکشش،اس کا انگریزی بدل ہے apparition۔
جِنّ جِنَّۃ سے ڈائن ،دیو،دیوتا،jinii,jiantکی تشکیل:۔جِنّ کے معنی ہیں جن،پری دیوتا۔جن کا انگریزی بدل ہے jinii اورجِنَّۃ کا بدل ہے jiant ۔jiant سے دیوتا،دیو اور ڈائن بنا۔
گلابی اردو
فیروز اللغات اردو جامع میں’’ گلابی اردو ‘‘کے معنی ہیں:۔
[ا۔مث]اردو تحریر کا وہ اسلوب جسے ملا رموزی نے رواج دیا۔
ملا رموزی کے اسلوب کو گلاب سے منسوب کرنے کا خیال خود ملا جی کے دل میں پیدا ہوا یا کسی اور نے ا س اسلوب کو گلابی کا خطاب دیا ،اس کا تعلق لسانی تاریخ سے ہے۔اس کے تاریخی پس منظر کا کھوج لگانا ماہرینِ لسانیات کا کام ہے۔ہمارے موضوع کا تعلق تاریخ کے بجائے صوت و معنی کے باہمی تعلق سے ہے۔سو ہم اسی حوالے سے اس کی وجہء تسمیہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فیروز اللغات اردو جامع میں’’ اردو ‘‘کے معنی ہیں:۔
اردو (ترکی)لشکر ، لشکر گاہ ، اردو زبان
گمانِ غالب ہے کہ اردو اَوْرَاد کا ترکی تلفظ ہے۔اَوْرَاد کا مادہ و ر دہے۔
اس مادہ کے باب تفعیل(تَوْرِیْد سرخ کرنا،گلابی رنگنا)سے مُوؤرَّد بر وزنِ مُفَعَّل اسمِ مفعول آتا ہے۔اس کے معنی ہیں:۔
[ا۔صف]غیر زبان کا لفظ جسے اردو بنا لیا گیا ہو۔اس سے بھی اردو کی اصل اَوْرَاد معلوم ہوتی ہے۔
لغت میں اَوْرَادکے معنی ہیں وِرْد کی جمع اوروِرْد کے معنی ہیں:۔
[ع۔ا۔مذ] وہ کام جو روز بلا ناغہ کیا جائے،معمول،وظیفہ،قرآنِ پاک کی بار بار تلاوت۔جمع۔
المنجد میں فیروز اللغات اردوجامع کے معانی کے علاوہ پیاس،پانی کا حصہ،گھاٹ،پانی پر وارد ہونے والے اونٹ یا لوگ،لشکر،پرندوں کا جھنڈ بھی ہیں۔
لفظو ں کے مختلف زمانوں میں قریہ بہ قریہ ،اقلیم بہ اقلیم سفر کی کہانی کا تعلق علمِ اشتقاق etymologyسے ہے۔اس علم کی روشنی میں اردو اور گلاب کے تعلق کو واضح کرنے کے لئے اردوکے مادہ و ر د کی ذریت یعنی اردو کی برادری کا تذکرہ ضروری ہے۔
وِرْد کا ایک معنی ہے گھاٹ۔اس کا انگریزی بدل ہے port. (بندر گاہ)۔
port ظرفِ مکاں ہے۔وِرْد کی بجائے یہ مُوْردسے زیادہ قریب ہے کہ یہ بھی ظرفِ مکاں ہے۔portکے علاوہmoorage(گھاٹ)صوتی و معنوی لحاظ سے مُوْرِد کے زیادہ قریب ہے۔
وِرْد ’‘کا ایک معنی ہے لشکر۔ان معنوں میں اس کا بدل platoon(ایک فوجی دستہ) ہو سکتا ہے۔
مادہ و ر د کے مصدر وُرُوْد کے معنی ہیں پہنچنا۔اس کا انگریزی بدل reach(رسائی حاصل کرنایا پہنچنا)ہو سکتا ہے۔فارسی کلمہ رسائی اورمصدر رسیدن کی اصل بھی وُرُوْد معلوم ہوتی ہے۔وُرُوْد کا ایک معنی ہے قریب آنا۔ان معنوں میں approach اس کا بدل ہو سکتا ہے۔
باب افعال اِیْرَاد کا معنی ہے لانا۔اس کا بدل ہےbring۔اِیْرَاد کا ایک معنی ہے ذکر کرنا،بیان کرنا ۔ان معنوں میں بدل ہےreciteاورread۔
وَارِد(اسمِ فاعل) کا معنی ہے راستہ۔roadکے کئی ایک ماخذ ہیں ،ان میں سے ایک ماخذ وَارِد بھی ہے۔راستہ کے علاوہ وَارِد کا معنی ہے لمبے لٹکے ہوئے بال۔ان معنوں میں اس کا ہندی بدل ہے لٹ،لٹّا۔اس کے علاوہ ہر لمبی چیز کو بھی وَارِد کہتے ہیں ۔ان معنوں میں اس کا بدلlong(لمبا)ہو سکتا ہے۔
اردو محاورہ وَارِد ہونا کی اصل وَارِد’‘(دال کی تنوین سے)ہو سکتی ہے۔اسی طرح وِرد ہونا کی اصل وِرْد’‘ (ہونا تنوین کا بدل ہے)ہو سکتی ہے۔فوجی لباس وَردی کی اصل وَرْدِی(لشکری ) ہو سکتی ہے۔
انگریزی مصادر کی علامت toکی اصل تا(ت) معلوم ہوتی ہے۔تَوَارُد کا ایک معنی ہے( اکٹھے )پہنچنا۔اس کا انگریزی بدلto reachہو سکتا ہے۔
وَرْد کا ایک معنی ہے بہادر ان معنوں میں اس کابدل ہے bold۔ایک معنی ہے گلاب۔ان معنوں میں اس کا بدل ہے rose۔اس حوالے سے دیکھا جائے تو
اردو واقعی گلابی(وَرْدِی) ہے۔


(*)





پدرم سلطان بود
قرآنِ پاک کی سورۃ الحجرات کی آیت کا مفہوم ہے:۔
اے لوگو!
ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد عورت سے پیدا کیا ہے۔اور اس لئے کہ تم ایک دوسرے کو پہچانو،کنبے اور قبیلے بنادئے ہیں۔اللہ کے نزدیک تم سب میں سے باعزت وہ ہے جو سب سے زیادہ ڈرنے والا ہے ۔ یقین جانو کہ اللہ دانا اور خبردار ہے۔
اس آیتِ شریفہ سے وحدتِ انسان کا پتہ چلتاہے۔اس لئے کہ تمام انسان بلااستثناء قوم وقبیلہ ایک ہی ماں بات کی اولاد ہیں ۔ سو خاندانی لحاظ سے سب برابر ہیں۔ کسی انسان کو کسی کسی دوسرے پر کوئی فضیلت وفوقیت نہیں ، سب کا شجرہ نسب آدمؑ سے ملتاہے اور آدمؑ نہ صرف ابوالبشر بلکہ اللہ کے نبیؑ اور خلیفہ بھی تھے۔ انسان کی عزت وعظمت کا معیا ر صرف تقویٰ یعنی اللہ کا خوف ہے۔
خاندانی تفاخر کا باعث زیادہ تراپنی یا آباء واجداد کی دنیاوی عزت و جاہ و جلال اور مرتبہ ہوتاہے۔پدرم سلطان بودوالی ضرب المثل اسی تفاخر کے لئے بولی جاتی ہے۔ حقیقت دیکھی جائے تو سب کے آباء واجداد میں سے کوئی گدا ہوگا کوئی بادشاہ۔ ساری پشتیں نہ رذیل ہوں گی نہ فضیل۔
وحدتِ انسان کی تصدیق وحدتِ لسان سے بھی ہوتی ہے۔ وحدت اللسان
کا مطلب ہے ساری زبانیں آدمؑ کی زبان کا تسلسل ہیں۔یہ بات عربی مادہ ر ع ی کی ذریّت(مصادرومشتقات)کی رنگ بدلتی صورتوں کے مطالعہ سے سمجھی جا سکتی ہیں۔ر ع ی سے راعی کا لفظ اردو میں بھی مستعل ہے۔ لغات القرآن میں مَرْ عٰی کی تشریح کرتے ہوئے مولٰنا عبدالرشید نعمانی صاحب لکھتے ہیں:۔۔۔انہی معانی کا لحاظ رکھتے ہوئے رَاعِی چرواہے کو بھی کہتے ہیں اور حاکم کو بھی اور ہر نگران کو بھی ، بلکہ اس شخص کو بھی جو خود اپنا نگران ہو۔ راعی کی جمع ر عا ۃ، رعیان، اور رعاء آتی ہیں۔
رَاعیِ کا عی حذف کرنے سے را رہ جاتاہے جو کہ ایک قوم کا نام ہے ۔ یائے معروف کو یائے مجہول سے بدلیں تو راعے بنتاہے۔ یہ راعے ہندی میں رائے ، لکھا جاتاہے ۔ اس کے معنی ہیں راؤ، راجا،شہزادہ، سردار،ایک سرکاری خطاب ۔سردار کے معنوں میں راؤ اور راجا بھی راعی کی بدلی ہوئی صورتیں لگتے ہیں۔
راجاکی انگریزی املا rajaہے۔حاکم کے معنوں میں rulerکی اصل بھی راعِی ’‘ معلوم ہوتی ہے۔
راعی کے آغاز میں لامِ تعریف یعنی ا ل ہو تو الرّاعی پڑھا جاتاہے ۔ ایک قدیم قوم جس کی جنس کے لوگ پاکستان، ہندوستان، یورپ اور ایران میں آباد ہیں اس کا نام آریہ ہے۔ اس کا معنی ہے(۱)بزرگ،معزز(۲)کاشت کا ر،کھیتی کرنے والا،ڈھور چرانے والا۔راعی میں یہ تمام معانی پائے جاتے ہیں ۔ارائیں قوم کا ماخذ بھی الرَّعی معلوم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ملکِ ایران کا ماخذ بھی یہی معلوم ہوتا ہے۔
مَرْعِیّ کا لفظ بھی ر ع ی سے ہے۔ اس کا معنی ہے محکوم ۔ اس کا سنسکرتی بدل ہے برجا۔اسی مادہ سے مَرْعَاہ کا لفظ آتا ہے۔ اس کا معنی ہے چراگاہ۔ پنجابی لفظ پَیْلی کا ماخذ مرعاہ بھی ہو سکتاہے۔
رَعَیّت اور ر عا یا کا معنی ہے بادشاہ کے فرمان بردار لوگ ۔اس کا انگریزی بدل ہے lyot(رعیت ،کا شتکار)
راعی کا اسمِ منسوب رَاعْوِیّ’‘(علویّ’‘کی طرح)ہے۔ اس کا بدل ہے royal۔
عربی مادہ ر أ س میں بھی سرداری کے معنی پائے جاتے ہیں۔رئیس کا لفظ بھی اسی مادہ سے ہے ۔ اس کے معنی ہیں قوم کا سردار،پیشوا۔ راجا کا ایک ماخذ رئیس بھی ہو سکتا ہے۔ فیروذ اللغات اردو جامع میں اس کے معنی دولت مند کے ہیں۔ ان معنوں میں پنجابی لفظ راٹھ اور انگریزی لفظ richکا ماخذ رئیس معلوم ہوتاہے۔راجپوتوں اور کشمیریوں کے خاندان راٹھور کا ایک ماخذ رَأْس’‘ معلوم ہوتاہے۔
سّید کا لفظ حضرت فاطمہؓ کی اولاد اور نسل کے لئے معروف ہے۔ اس کے معنی ہیں سردار۔ ہندی میں سردار کے لئے چودھری کا لفظ بھی بولاجاتا ہے۔ ہو سکتاہے اس کا ماخذسیّد کی تنوین سے سیّد’‘ ہو۔ویسے تو شودر جو کہ ہندؤں کی ایک نیچ ذات ہے اس کی آواز چودھر کے قریب ہے۔ ہوسکتا ہے وہ بھی کسی سردار کی نسل سے ہوں۔
واللہ اعلم۔
(*)